PDA

View Full Version : چٹ پٹے آلو



تانیہ
11-02-2012, 11:01 AM
اجزاء ۔
آلو 4 عدد درمیانے سائز کے بوائل کرلیں ۔
ٹماٹر ایک عدد درمیانہ سائز باریک کاٹ لیں ۔
ہری مرچیں 4 یا 5 عدد ( یا حسبِ پسند ) لمبائی میں 4 ٹکڑے کریں پھر باریک کاٹ لیں ۔
پسا ہوا گرم مصالحہ پاؤڈر آدھے سے آدھا چائے کا چمچہ ۔
نمک آدھے سے آدھا چائے کا چمچہ یا حسبِ ضرورت ۔
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا تھوڑا سا ۔
آئل 4 کھانے کے چمچے ۔
ترکیب ۔۔
بوائل کیئے ہوئے آلو کے ٹکڑے کرلیں ، آئل گرم کرکے اُس میں ٹماٹر اور ہری مرچیں ڈال کر 5 منٹ تک بھونیں کہ ٹماٹر نرم ہوجائیں ، اب آلو ، نمک اور گرم مصالحہ ڈال کر ہلکے ہاتھ سے چمچہ چلاتے ہوئے آلو اور ٹماٹر کو مکس کر کے ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر پکائیں کہ آلو میں مصالحہ مکس ہوجائے اب ہرا دھنیا ڈال کر مکس کر کے مزید 2 منٹ پکائیں ، مزیدار چٹ پٹے آلو تیار ۔۔۔۔ دال چاول ، چپاتی یا سادہ نان سے مزے کے لگتے ہیں ۔۔

pervaz khan
11-02-2012, 02:39 PM
زبردست شئیرنگ شکریہ

فضاءسحر
11-15-2012, 11:48 PM
تانیہ آپا کے چٹ پٹے ٹوٹکے