PDA

View Full Version : چائینیز ویجیٹیبل کٹلٹس



تانیہ
11-02-2012, 11:07 AM
اجزاء
—–
آلو 2 عدد
گاجر 2 عدد
بند گوبھی ایک عدد چھوٹی
انڈے 3 عدد
نمک حسبِ ذائقہ
سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
چائینیز نمک ( اجینو موتو ) ایک چائے کا چمچہ
سویا ساس 2 کھانے کا چمچہ
کارن فلاور 2 کھانے کا چمچہ
ڈبل روٹی کا چورا حسبِ ضرورت
سفید تِل تھوڑے سے
آئل حسبِ ضرورت
———
ترکیب ۔
—-
2 انڈے اور آلوؤں کو اُبال لیں ، آلو چھیل کر میش کرلیں اور انڈے کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں ۔ گاجر اور بند گوبھی کو باریک کاٹ لیں ، اُبلے ہوئے آلو میں نمک ، سفید مرچ ، چائینیز نمک ، سویا ساس اور کارن فلاور ڈال کر ملائیں ۔ پھر اس میں انڈے ، گاجر اور بند گوبھی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اپنی پسند کی شیپ کے کٹلٹس بنا لیں ۔ انڈے کو پھینٹ کر اس میں چٹکی بھر نمک اور کالی مرچ ڈالیں اور ایک پلیٹ میں ڈبل روٹی کا چورا لیں اور اُس میں تِل ملا لیں ، اب کٹلٹس کو پہلے انڈے میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کا چورا اچھی طرح لگائیں اور ہلکی آنچ پر سنہری مائل فرائی کرلیں اور کیچپ کے ساتھ گرم گرم نوش فرمائیں۔