PDA

View Full Version : ثابت مسور کی بریانی



تانیہ
11-02-2012, 11:16 AM
اجزاء۔
دال(کالی مسور ) ایک پاؤ۔
چاول باسمتی۔تین پاؤ۔
دہی۔ایک پیالی۔
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ایک کھانے کے چمچ۔
پیاز۔دو عدد درمیانی۔
نمک اور پسی سرخ مرچ حسبِ ذائقہ۔
گرم مصالحہ۔ایک چائے کے چمچ۔
ٹماٹر۔چار عدد۔
آئل حسبِ ضرورت۔
——-
ترکیب۔
دال کو کچھ دیر کے لئے بھگو دیں پھر دال کو اتنے پانی میں اُبالیں کے دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے(دال گلنے پر ثابت رہنی چاہیے ) پیاز فرائی کریں اور پیاز میں سارے مصالحے اور دہی اور ٹماٹر ڈال کر بھون لیں تھوڑا سا پانی ڈال کر مصالحہ پکائیں جب مصالحہ گل جائے اور تیل اوپر آجائے تو دال کو ہلکے ہاتھ سے مصالحے میں مکس کر دیں۔چاول کو آدھا گھنٹہ بھگو کر رکھنے کے بعد ایک کنی رہنے تک اُبال لیں۔اب ایک بڑی پتیلی میں ایک تہہ چاول کی اور ایک تہہ دال کی لگا کر دم پر رکھیں چاہیں تو تہہ لگاتے وقت ہرا دھنیا اور ٹماٹر بھی ڈال لیں۔

اذان
11-02-2012, 11:42 AM
اچاری قیمہ بریانی
(چاول دو پیالی (بھیگے ہوئے
پودینہ ایک گٹھی
ہری مرچ چار عدد
(گرم مصالحہ تھوڑا سا ﴿ثابت
نمک حسب ذائقہ
تیل ایک پیالی
(پیاز چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
(ٹماٹر چار عدد ﴿باریک کٹے ہوئے
(ادرک دو کھانے کے چمچ ﴿باریک کٹی ہوئی
(لہسن کے جوئے چھ عدد ﴿باریک کٹے ہوئے
ہلدی ایک چائے کا چمچ
(گائے کا قیمہ آدھا کلو ﴿ہاتھ کا کٹا ہوا
کلونجی ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ آٹھ عدد ﴿ثابت، کچلی ہوئی
لیموں تین عدد
تازہ دودھ آدھی پیالی
زردے کا رنگ تھوڑا سا
ایک دیگچی میں بھیگے ہوئے چاولوں کا پانی نکال کر تازہ پانی کے ساتھ ڈالیں۔
ساتھ میں آدھا پودینہ، دو عدد ہری مرچ، ثابت گرم مصالحہ اور نمک ڈال کر دوکنی اُبال لیں۔
اب الگ دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز گولڈن براؤن کرکے آدھی نکال لیں۔
باقی آدھی پیاز میں ٹماٹر، ادرک، لہسن اور ہلدی شامل کرکے تھوڑا سا بھونیں اور قیمہ ڈال دیں۔
جب قیمے کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں کلونجی، ثابت لال مرچ، دو عدد ہری مرچ، باقی آدھا پودینہ اور دو عدد لیموں کا رس ڈال کر پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
اب چاول والی دیگچی میں نیچے ذراسی چکنائی لگاکر آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں۔
پھر تیار اچاری قیمے کی تہہ لگا دیں۔
اس کے بعد باقی چاولوں کی تہہ لگاکر اوپر تازہ دودھ میں تھوڑا سا زردے کا رنگ ملاکر ڈال دیں۔
پھر ایک عدد لیموں کا رس اور تھوڑا سا پودینہ شامل کرکے دم پر رکھ دیں۔
جب بھاپ اوپر آجائے تو اچاری بریانی تیار ہے۔
آخر میں اسے ڈش میں نکال کر تلی پیاز سے گارنش کریں اور ساتھ میں دہی کا رائتہ رکھ کر سرو کریں۔

pervaz khan
11-02-2012, 02:38 PM
زبردست شئیرنگ شکریہ