PDA

View Full Version : چکن شامی کباب



تانیہ
11-02-2012, 11:18 AM
اجزاء
—–
بون لیس چکن آدھا کلو
چنے کی دال ایک پاؤ
سرخ مرچ ثابت 10 عدد
سیاہ مرچ ثابت 6 یا 7
ادرک لہسن مکس پیسٹ یا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا
ہری مرچیں 6 سے 7 عدد باریک کٹی ہوئی
انڈے 3 عدد
نمک ایک چائے کا چمچہ
آئل فرائی کے لیئے
ترکیب
——-
چنے کی دال چُن کر دھو لیں اور بوائل کرکے گلا لیں دال گل جائے مگر دانے ثابت رہیں ،دال میں پانی بچ جائے تو نکال دیں ۔ چکن میں سرخ مرچ، سیاہ مرچ اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر ایک گلاس پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہوجائے ۔
جب چنے کی دال اور چکن ٹھنڈے ہوجائیں تو چکن اور دال کو مکس کریں اور بلینڈر میں پیس لیں چکن اور دال میں پانی خشک ہوچکا ہے اس لیئے پیستے ہوئے انڈا ڈال کر پیسیں آسانی رہے گی ، اب پسے ہوئے آمیزے میں نمک ہری مرچ ہرا دھنیا شامل کرکے کباب بنا کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کرلیں ۔اگر فرائی کرتے ہوئے کباب ٹوٹنے لگیں تو ایک انڈا پھینٹ لیں اور کباب پہلے انڈے میں ڈپ کریں پھر فرائی کرلیں۔

pervaz khan
11-02-2012, 02:39 PM
زبردست شئیرنگ شکریہ