PDA

View Full Version : بُھنی ہوئی چنے کی دال۔



تانیہ
11-02-2012, 11:25 AM
اجزاء۔
——
چنے کی دال ۔ ایک پاؤ۔
تیل یا گھی۔آدھا پاؤ۔
ادرک پسا ہوا۔ دو کھانے کے چمچے۔
لہسن پسا ہوا۔ ایک کھانے کے چمچے۔
دہی۔چار کھانے کے چمچے۔
کلونجی۔ ایک چائے کا چمچہ۔
ثابت دھنیا۔ ایک چائے کا چمچہ۔(صاف کرکے دھو لیں اور توے پر بھون کر کوٹ لیں۔)
سفید زیرہ۔ایک چائے کا چمچہ۔(بھون کر پیس لیں پاؤڈر کی شکل میں ہو۔)
سونف۔ آدھا چائے کا چمچہ۔( بھون کر پیس لیں۔)
ہلدی ۔ایک چٹکی۔
نمک ۔آدھا چائے کا چمچہ۔
ہری مرچیں ۔ چار عدد۔لمبائی میں چار ٹکڑے کرکے بیج نکال دیں۔
کُٹی ہوئی سرخ مرچ۔ایک چائے کا چمچہ۔
ادرک باریک کٹی ہوئی ۔ایک چائے کا چمچہ۔
ترکیب۔
———-
دال کو ایک گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔پھر دال میں ایک چٹکی نمک ،ہلدی،کُٹی ہوئی سرخ مرچ اور دو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر اور اتنا پانی ڈال کر کہ دال گل جائے مگر الگ الگ رہے اور شوربا نہ بنے۔ دال گلنے پر تھوڑا سا پانی باقی رہے اگر نہ ہو تو ایک پیالی پانی ڈال کر ادرک اور ہری مرچ کے علاوہ باقی مصالحے ڈال کر کچھ دیر ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کے مصالحہ دال میں مکس ہو جائے اور پانی خشک ہو جائے۔اب ہری مرچ اور ادرک کو تیل میں گولڈن براؤن فرائی کرکے دال کو بگھار لگا دیں۔اور پانچ منٹ کے لئے ڈھک کر رکھ دیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر چاہیں تو باریک کٹی ہوئی ادرک اور تھوڑا سا ہرا دھینا گارنشگ کے لئے ڈال دیں۔مزے دار بھنی ہوئی چنے کی دال تیار ہے۔آزمائیے اور کھا کے بتائیں کیسی لگی ۔
———————–
چنے کی دال ترکیب 2
——-
چنے کی دال ایک پاؤ
دہی 2 کھانے کے چمچے
پسا ہوا مکس گرم مصالحہ آدھا کا آدھا چائے کا چمچہ
کُٹی ہوئی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچہ
نمک آدھا کا آدھا چائے کا چمچہ
ہلدی چٹکی بھر
آئل 4 کھانے کے چمچے
ادرک باریک کٹی ہوئی تھوڑی سی
ہرا دھنیا ہری مرچ باریک کٹی ہوئی تھوڑی سی
ترکیب

دال چُن کر دھو لیں، ہلدی اور ایک چٹکی نمک ڈال کر بوائل کرلیں تاکہ دال گل جائے مگر دال کے دانے الگ الگ ہی رہیں ،اب بوائل کی ہوئی دال میں سے 2 کھانے کے چمچے دال لے کر اچھی طرح میش کرلیں ،اب دال میں دہی دال کر مکس کریں، ایک دیگچی میں 2 چمچے آئل گرم کریں اور میش کی ہوئی دال دہی اور باقی مصالحے ڈال کر مکس کریں اور بوائل کی ہوئی دال بھی ڈال دیں اور آدھی پیالی پانی ڈال ہلکے ہاتھ سے چمچہ چلا کر دال اور مصالحہ مکس کریں اور 5 منٹ پکا کر اُتار لیں ، اب 2 کھانے کے چمچے آئل گرم کریں اور ادرک کو ہلکا براؤن فرائی کرکے دال میں بگھار لگا کر اوپر ہرا دھنیا اور ہری مرچوں سے گارنش کردیں چپاتی کے ساتھ یہ دال مزے کی لگتی ہے ۔
————————–
چنے کی دال ترکیب 3
———
اجزاء
—-
دال ایک پاؤ
پیاز 2 عدد درمیانہ سائز
پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچہ
مکس پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
نمک آدھا سے ذرا کم چائے کا چمچہ
دہی ایک کھانے کا چمچہ
آئل 4 کھانے کے چمچے
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا باریک کاٹ لیں
ترکیب
—-
دال کو چُن کر دھو کر 30 منٹ کے لیئے بھگو دیں ، پیاز سنہری مائل فرائی کریں اب پیاز میں دال اور سب مصالحے ڈال کر مکس کریں اور 3 گلاس پانی ڈال کر چڑھا دیں ، (دال چڑھاتے ہوئے ایک چٹکی نمک ڈالیں باقی نمک دال پکنے پر ڈالیں )دال گل جائے تو ٹھیک ورنہ اور پانی ڈال کر دال گلالیں پانی خشک ہو جائے تو نمک ڈال کر ہلکے ہاتھ سے مکس کرکے مزید 5 منٹ پکائیں اب ادرک کو 2 کھانے کے چمچے آئل میں سنہرا سا فرائی کرکے بگھار لگا دیں ۔
اس دال میں چکن بھی مکس کر سکتے ہیں ، چکن کی چھوٹی بوٹیوں میں چٹکی بھر نمک پسی ہوئی سرخ مرچ ملا کر 2 کھانے کے چمچے آئل میں چکن فرائی کریں چکن کا پانی خشک ہوجائے تو مزید بھونیں تاکہ چکن میں ذرا سی سرخی آ جائے اب یہ چکن دال میں مکس کرلیں۔

pervaz khan
11-02-2012, 02:39 PM
زبردست شئیرنگ شکریہ

فضاءسحر
11-16-2012, 08:57 PM
کیا مزے مزے کی شئیرنگ کرتی ہیں آپ