PDA

View Full Version : ہری مرچ کا سالن



تانیہ
11-02-2012, 11:52 AM
ہری مرچ آدھا کلو ( دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ پانی نکل جائے )
سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
کھوپرا پسا ہوا 2 کھانے کے چمچ
سفید تل دو کھانے کے چمچ
مونگ پھلی 10 یا 12 دانے
پیاز 2 عدد درمیانی ( کچی پیاز پیس لیں )
املی کا گاڑھا رس ایک پیالی
ادرک لہسن پسا ہوا مکس ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
کلونجی آدھا چائے کا چمچ
کڑی پتہ 5 یا 6 پتے
نمک حسبِ ذائقہ
آئل ایک پیالی

بگھار کے لیئے اجزاء
————
لال ثابت مرچ 4 عدد
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
میتھی دانہ چند دانے
لہسن کے چھلے ہوئے 4 جوئے باریک کٹے ہوئے
کڑی پتہ 4 عدد

ترکیب
——
زیرہ ، دھنیا ، مونگ پھلی ، تِل ، خشخاش توے پر ہلکی آنچ پر بھون کر باریک پیس لیں ( سنہرا ہونے تک بھونیں جلنا نہیں چاہیئے ) ایک دیگچی میں آئل گرم کریں اب آئل میں مرچیں ڈال کر 10 منٹ فرائی کرکے نکال لیں ۔ اب آئل میں بگھار والے اجزاء ڈال کر ہلکا براؤن کرکے پسی ہوئی پیاز ڈال دیں ساتھ ہی ہلدی ادرک لہسن ڈال کر 2 منٹ بھونیں اب بھنا ہوا مصالحہ ( تل خشخاش وغیرہ ) مرچیں ، کھوپرا ، املی کا رس ، کڑی پتہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور توے پر دیگچی رکھ کر ہلکی آنچ پر 30 منٹ تک دم پر رکھ دیں ( تھوڑی دیر بعد چمچہ چلا لیں تاکہ جل نہ جائے ) جب آئل اوپر آ جائے تو کلونجی ڈال دیں ۔ اس سالن کو دوبارہ گرم نہ کریں اور ہمیشہ صاف اور خشک چمچے سے نکالیں ( یہ مرچ کا سالن 15 دن تک خراب نہیں ہوتا فریج میں بھی رکھ سکتے ہیں )

انکل سیانہ
12-15-2012, 01:29 AM
بہت عمدہ ترکیب ، بہت نایاب ، ہری مرچ کا سالن ، میں پہلی بار ایسی نایاب ترکیب پڑھ رہا ہوں ، بہت سی دعائیں جیتی رہیے خوش رہئیے شاد آباد

سقراط
12-15-2012, 01:50 AM
بہت خوب تانیہ بہن ایک اور ڈش پیش کردی اتفاق دیکھیں ابھی میں اس وقت بھوکا بیٹھا ہوا تھا اور اس ڈش کے بارے میں پڑھ کر منہ میں پانی آگیا نام سے ہی چٹ پٹی ڈش لگ رہی ہے:smiley-eatdrink020::smiley-eatdrink020::smiley-eatdrink020::smiley-eatdrink020:

فضاءسحر
12-16-2012, 05:40 PM
میں بناؤں گی
پھر بتاتی ھوں کہ کیسے بنی ھے