PDA

View Full Version : سوالنامہ برائے جائزہ موجودہ حکومت کی کارکردگی



سید انور محمود
11-03-2012, 03:10 AM
از طرف: سید انور محمود
السلام علیکم
محترم دوستوں پاکستان کے موجودہ حالات سے ہم سب واقف ہیں- ویسے تو ہمارا ملک جغرافیائی، معاشی اور سیاسی حالات کی وجہ مسلسل تنزلی کا شکار، مگر کیا وجہ ہے کہ ایک جمہوری حکومت کے ہوتے ہوے بھی ہمیں حالات اچھے نظر نہیں آتے- کچھ عرصہ بعد نئے انتخابات بھی ہونے والے ہیں- پیپلز پارٹی کا دعوی ہے کہ اس کی موجودہ حکومت نے کافی اچھے کام کیے ہیں- وہ اس بات کی بھی دعوےدار ہے کہ اگلا انتخاب بھی وہی جیتے گی- عام لوگوں سے بات کرو تو وہ پریشان نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی بحث ہو رہی ہے- ویسے تو فیصلہ انتخابات [اگرشفاف ہوئے] سے ہی ہوگا کہ پاکستان کے اگلے حکمراں کون ہونگے لیکن جدید دینا میں انتخابات سے پہلے عام طور پر سروے ہوتے ہیں اورعوام کی رائے معلوم کی جاتی ہے- اس سلسے کا ایک سوالنامہ میں نے تیار کیا ہے جس کا عنوان : " سوالنامہ برائے جائزہ موجودہ حکومت کی کارکردگی" ہے- اس سوالنامے میں عام پاکستانیوں کے سوال ہیں اور انکے جوابات کیا ہوسکتے ہیں وہ بھی۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس میں نہ صرف آپ شامل ہوں بلکہ اپنے دوستوں کو بھی لازمی شامل کریں اور اپنی سوچ کے مطابق جوابات دیں- یہ سروے اردو منظر فورم اور اردو گروپ کے تعاون سے کیا جارہا ہے ۔ اس سوالنامہ کے جواب آپ اردو اور انگریزی میں ONLINE دئے سکتے ہیں۔
اردو میں جواب دینے کے لیے آپ یہاں کلک کریں:
http://urdugroup.com/survey/index.php/survey/index/sid/156293/lang/ur
انگریزی میں جواب دینے کے لیے آپ یہاں کلک کریں:
http://urdugroup.com/survey/index.php/survey/index/sid/874948/lang/en
اگر اس سلسلے میں آپ کوئی تجویز دینا چاہیں یا آپ کے ذہین کوئی سوال ہو تواسکے لیے آپ مھجے anwer.hop@hotmail.com ای میل کرسکتے ہیں۔ اس سروے کے نتایج کے بارے میں انشااللہ جنوری 2013 میں اسی فورم کے زریعے آپکوآگا کیا جائے گا اور آپکو بذریعہ ای میل بھی اگر آپ چاہیں اسکے علاوہ یہ میرے فیس بک http://www.facebook.com/S.Anwer.Mahmood
پر موجود ہونگے- میں اس سلسے میں اردومنظر فورم اور اردوگروپ کا بے انتہا شکرگذار ہوں- نیچے آپکی معلومات کیلے سوالنامہ کا نمونہ موجود ہے۔ امید ہے آپ اس سروے میں لازمی شرکت کرینگے-
سوالنامہ برائے جائزہ موجودہ حکومت کی کارکردگی
پہلا حصہ: آپکے بارے میں معلومات
1۔ آپ کی عمر؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2۔ جنس: ( ) مرد ( ) عورت
3۔ آپکا تعلق کس صوبے سے ہے؟ ( ) پنجاب ( ) سندھ ( ) خیبرپتو ن خواہ ( ) بلوچستان

دوُسرا حصہ: موجودہ حکومت کی کارکردگی کے بارے میں آپکے جوابات
1۔ کیا آپ موجودہ حکومت کی معاشی اورسیاسی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟
( ) جی ہاں ( ) جی نہیں ( ) معلوم نہیں
2۔ پاکستان پیپلز پارٹی جس نے عوام سے روٹی کپڑا اورمکان کا وعد ہ کیا تھا، کیا پورا ہوا؟
( ) جی ہاں ( ) جی نہیں ( ) معلوم نہیں
3۔ موجودہ حکومت کوآپ ایک جمہوری حکومت سمجھتے ہیں یا شخصی؟
( ) جمہوری ( ) شخصی ( ) معلوم نہیں
4۔ کیا موجودہ حکومت میں صدر مملکت کا کردار صحیح ہے؟
( ) جی ہاں ( ) جی نہیں ( ) معلوم نہیں
--------------------
نوٹ: اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے سروے میں شمولیت ایک اچھا اقتدام ہے، تو اپنے دوستوں کو اس کا لنک لازمی بھیجے-
پاکستان زندہ باد

بےباک
11-03-2012, 09:46 AM
شکریہ جناب ،
میں نے سروے میں حصہ لے لیا ہے ،
اللہ کرے آپ کا تجزیہ مقصدی ہو ،
اور اس کے فوائد پاکستان اور پاکستانی قوم کو ہوں ،

اذان
11-03-2012, 12:09 PM
شکریہ جناب ،
ہم نے بھی سروے میں حصہ لے لیا ہے ،
اللہ کرے آپ کا تجزیہ مقصدی ہو ،
اور اس کے فوائد پاکستان اور پاکستانی قوم کو ہوں ،
پاکستان زندہ باد ÷÷÷ منافق حکمران مردہ باد

نگار
11-03-2012, 10:39 PM
لو جناب ہم نے بھی حل کر دیا

بہت بہت شکریہ آپ کا ایک بہترین سوال نامہ تیار کرنے میں

شاہنواز
11-04-2012, 11:00 PM
ھل تو ہم نے بھی کردیا ہے لیکن اردو گروپ کی ممبر شپ کیسے ملے گی

خالدمظھری
11-13-2012, 07:42 AM
شکریہ جناب ،
میں نے سروے میں حصہ لے لیا ہے ،
اللہ کرے آپ کا تجزیہ مقصدی ہو ،
اور اس کے فوائد پاکستان اور پاکستانی قوم کو ہوں ،


بہت بہت شکریہ‏ موجودہ حکومت نے اچھے بہت کیں ھیں ھم اعتراف کرتے ھیں *لیکن بنیادی چیز جو ھے اس عوام محروم ھے وہ ھے امن امان کا مسلہ ھے

تنویر احمد
11-22-2012, 08:13 PM
:smiley-eatdrink020::stop::rulez::smiley-angry019::popcorn: