PDA

View Full Version : اقوال زریں



ابوسفیان
11-13-2012, 09:00 PM
اقوال حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا


حق کا پرستار کبھی ذلیل نہیں ہوتا چاہے سارا زمانہ اس کے خلاف ہوجائے اور باطل کا پیروکار کبھی عزت نہیں پاتا خواہ چاند اس کی پیشانی پر نکل آئے۔
سچائی کی مشعل جہاں بھی دکھائی دے اس سے فائدہ اٹھا یہ نہ دیکھ کہ مشعل بردار کون ہے۔

ذہانت


امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ ذہانت میں چار چیزوں سے اضافہ ہوتا ہے۔
فضول گفتگو کو چھوڑنا۔
مسواک کرنا ہر وضو سے پہلے۔
نیک لوگوں کی مجلس میں بیٹھنا۔
علماء کی مجلسوں میں بیٹھنا۔
/]
اقوال زریں



جھوٹ بول کر جیتنے سے بہتر ہے ایک سچ بول کر ہار جائیں۔
صبر ایک ایسی سواری ہے جو کبھی بھٹکتی نہیں۔
ماں سے بڑھ کر کوئی بڑا استاد نہیں۔


عظیم لوگ عظیم باتیں


دوست ہزار بھی کم ہیں دشمن ایک بھی زیادہ ہے۔
انسان عقل سے پہچانا جاتا ہے شکل سے نہیں۔
بیوقوف جب تک خاموش رہتا ہے وہ عقلمند شمار ہوتا ہے۔
اپنے زخم اسے نہ دکھاؤ جس کے پاس مرہم نہ ہو۔

:photosmile::photosmile: