PDA

View Full Version : پولیس



شاہنواز
11-16-2012, 01:15 AM
یہاں پر میں آپ کو کراچی پولیس کے بارے میں معلومات دوں گا کہ ایف آئی آر کیسے کٹوانی ہے یا کاغذات کی گمشدگی کیسے درج کروانی ہے اور بھی کافی مسائل جو پولیس کی مدد سے حل ہوسکتے ہیں یہاں معلومات فراہم کروں گا اور ساتھ ساتھ پولیس کی مشکلات اور پولیس کے اہلکار کی زندگی کے بارے میں بھی یہاں معلومات فراہم کروں گا کہ پولیس ان مشکل حالات میں اپنے کارہائے فرائض کیے سرانجام دیتی ہے تو پولیس کے متعلق جوبھی معلومات درکار ہوں یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں -

فضاءسحر
11-16-2012, 02:19 AM
میرا سوال ہے کہ جب پولیس ہے تو چوریاں کیون ہوتی ھئیں

admin
11-16-2012, 08:03 PM
کیونکہ پولیس ہوتے ہوئے بھی نہیں ہے۔۔۔ پولیس تو اونچے لوگوں کے لئے ہوتی ہے غریبوں کے لیے تو چور ہوتے ہیں۔۔۔۔۔:Ghelyon:

نگار
11-16-2012, 09:38 PM
سب پولیس والے ایک جیسے نہیں ہوتے ، اس لیے سب کو ایسا کہنا غلط ہے ۔ ایسے بھی ہیں جو ایمانداری سے اپنا
فرض نبھاتے ہیں اور اپنے بیوی بچوں کو حلال رزق کھلاتے ہیں ۔ ایسے بہت سے میں نے دیکھے ہیں ۔
ہر جگہ اچھے اور بُرے لوگ ہوتے ہیں ۔
آپ کا بہت بہت شکریہ

شاہنواز
11-17-2012, 01:03 AM
آپ سب کے سوالوں کا جواب ہے کہ پولیس کے ہوتے ہوئے چوریاں کیوں ہوتی ہیں چوریاں ہر دور میں ہوتی ہیں اور پوری دنیا میں ہوتی ہیں لیکن ہمارے معاشرے میں چوری نہ روکنا پولیس کو الزام دیا جاتا ہے چور کوئی باہر سے نہیں آتا ہمارے درمیان معاشرے کا ایک حصہ ہے وہ ہم میں سے ہی ہے چور بتاکر چوری نہیں کرے گا کہ میں فلاں محلے میں چوری کرنے جارہا ہوں نہ ہی پولیس غیب کا علم جانتی ہے کہ اس جگہ چوری ہونے والی ہے یہ تو چوری ہونے کے بعد جب کارروائی پولیس کی جانب سے کارروائی شروع ہوتی ہے اور پھر راستہ سے راستہ ملتا جاتا ہے اور چور کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جاتا ہے تو چور پکڑا جاتا ہے یہ پوری دنیا میں ہے اور اس کا حل کسی کے پاس نہیں ہے ہے تو ہم سب کے پاس کہ اپنے آس پاس نظر رکھی جائے کوئی نیا چہرہ علاقہ میں نظر آئے تو اس پر نظر رکھی جائے اپنے بچوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے کہ ان کا اٹھنا بیٹھنا کن لوگوں کے ساتھ ہے گھر سے دیر سے آنے کی وجہ پوجھنا اور آئندہ سختی کرنا کہ دیر سے نہیں بلکہ جلد گھر آنے کی پابندی عائد کرنا یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اسی طرح معاشرہ سدھر سکتا ہے