PDA

View Full Version : ون ونڈو شادیاں



بےباک
11-22-2012, 04:10 PM
50 سالہ سعودی شہری کی منفرد 'ون ونڈو شادیاں'
چار بیگمات میں طالبہ، استانی، ڈائریکٹر اور ای ڈی او شامل ہیں
http://www.okaz.com.sa/new/Issues/20121121/images/k5.jpg
سعودی عرب کے شہر جازان کے ایک پچاس سالہ شخص کی چار بیگمات شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کی تین بیگمات ایک ہی سکول سے طالبہ، استانی اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے منسلک ہیں۔ طرفہ تماشہ یہ ہے کہ منفرد شوہر کی چوتھی اہلیہ ایجوکیشن ڈائریکٹر ہیں جو بربنائے عہدہ اپنی تین سوتنوں کے سکول کی نگران ہیں۔

سعودی روزنامے 'عکاظ' نے سعودی شہری کی تیسری اہلیہ تزامل [استانی] کے حوالے سے بتایا کہ ڈائریکٹر زوجہ اپنی زیر تعلیم اور استانی سوتن سے دوسری طالبات اور استانیوں جیسا سلوک روا رکھتی ہیں۔

اخبار کے مطابق یہی صورتحال ایجوکیشن ڈائریکٹر بیگم کی ہے کہ جو کبھی کبھار اپنی 03 سوتنوں کے سکول کے معائنے کے لئے آتی ہیں۔ سکول کی دوسری استانیاں اور طالبات ایجوکیشن ڈائریکٹر کے دورے کے موقع پر بریک کے دوران اس منفرد میل پر آپس میں چہ مہ گوئیاں کرتی نظر آتی ہیں۔

روزنامہ عکاظ ۔سعودی عرب ،
http://www.okaz.com.sa/new/Issues/20121121/Con20121121549478.htm

بےباک
11-22-2012, 04:36 PM
http://www.okaz.com.sa/new/Issues/20100219/Images/b40.jpg
سعودی عطیہ عیسی جس کی عمر 54 سال ہے ، چار شادیاں کی ہیں اور اس کے کل 37 بچے ہیں
جن میں سے 23 لڑکے ہیں اور 14 لڑکیاں ہیں ، دو لڑکوں کی شادی ہو گئی ہے اور باقی 21 بچے اس کے ساتھ رہتے ہیں ، جن میں سے 20 بچے طالب علم ہیں ، اور 14 بیٹیوں میں سے 3 کی شادی ہو چکی ہے ، اور 11 ابھی اپنے والد کے ساتھ رہ رہی ہیں ، عجیب بات یہ ہے کہ دو بیویوں سے چار دفعہ جڑوان بچے پیدا ہوئے ، جن میں سے آخری جڑواں بچوں کی عمر سات سال ہے ،، اتنی بڑی فیملی چار دیہاتی طرز کے مکانات میں رہتی ہے ، جو کہ قنفذۃ کے علاقے میں ہے ، اور اس آدمی کے پاس اخراجات کے لیے 5000 ریال ماھانہ پینشن کے علاوہ کوئی ذریعے آمدنی نہیں ۔ اور اس کے پاس دو عدد ڈبل کیبن پک اپ ہیں ،جس پر سوار ہو کر وہ پکنک مناتا ہے عزیز و اقارب کے پاس جاتا ہے ، اس کی گاڑیاں پرانی ہونے پر اس کے ایک دوست نے اس کو ایک بڑی گاڑی تحفہ میں دی ہے کہ اس کی بڑی فیملی اور چار بیویاں اکٹھی سفر کر سکیں ، اس نے اپنی چار بیویوں کے حق مہر یوں رکھا ،
پہلی بیوی حق مہر 13 ھزار ریال ، اور دوسری 85 ھزار ریال ، اور تیسری 130 ھزار ریال ، اور چوتھی کا حق مہر 35 ھزار ریال رکھا ، آخری شادی اس نے سات سات قبل کی تھی ،اب تک وہ حق مہر کی قسطیں ادا کر رہا ہے اور اس پر 160 ھزار ریال قرض ھو گیا ہے ، 80 ھزار ریال اس نے ایک بینک سے قرضہ لیا ہوا ہے ، اور باقی مختلف افراد سے ۔ اس کے دو بچے بیمار ہین ، جو ھسپتال میں زیر علاج ہیں ، اور باقی جو جوان ہیں اس وقت نوکریوں کی تلاش میں ہیں ، عطیہ عیسی نے مکہ المکرمہ میں سوشل سیکورٹی اور انشورینس کے لیے درخواست دی ہوئی ،جو کہ تاحال منظور نہیں ہوئی ،
http://www.okaz.com.sa/new/Issues/20100219/Con20100219333857.htm

زیرک
11-22-2012, 08:52 PM
ویلا بندہ ہور کی کرے گا فیر، ایہو ای چن چاڑھنے نیں اوس۔ اینوں کسی کم تے لاؤ نئیں تے اینے اپنا لشکر تیار کر لینا اے تے سبھناں کولوں بھتہ منگن لئی ٹول ٹیکس دا بانس لا لینا اے۔ کھان پین ٹیکس دئیو تے اگو ودھو۔ :tongue38:

بےباک
11-23-2012, 08:10 AM
ویلا بندہ ہور کی کرے گا فیر، ایہو ای چن چاڑھنے نیں اوس۔ اینوں کسی کم تے لاؤ نئیں تے اینے اپنا لشکر تیار کر لینا اے تے سبھناں کولوں بھتہ منگن لئی ٹول ٹیکس دا بانس لا لینا اے۔ کھان پین ٹیکس دئیو تے اگو ودھو۔۔۔
ھاھاھاھاھا ، کیا تبصرہ کیا ہے آپ نے ،
شکریہ اس تبصرے کا

pervaz khan
11-23-2012, 04:08 PM
بہت اچھی شئیرنگ جی

تانیہ
11-23-2012, 05:44 PM
ولچسپ و عجیب اور غریب۔۔۔ہاہا
تھینکس فار شیئرنگ

نگار
11-23-2012, 09:54 PM
بہت اچھی شئیرنگ ، بہت بہت شکریہ آپ کا

nasirmazahiri
11-24-2012, 10:09 PM
کمال ہی کمال ہے ،ھاھاھاھاھا

Durry Yaman
07-08-2013, 10:30 AM
جو کچھ نہیں کرتے وہ کمال کرتے ہیں