PDA

View Full Version : کیا یہ کتب دستیاب ہو سکتی ہیں؟



طارق راحیل
11-23-2012, 07:20 PM
السلام علیکم۔۔۔!!!
سب سے پہلے اس ویب کی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں کہ یہاں اس ویب پر کئی معیاری کتب آن لائن مطالعہ اور ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے موجود ہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔اور امید ہے کہ مجھے جن کتب کی تلاش ہے ان کو آپ لوگ مہیا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے میری ان احباب سے جو تاریخ و اسلامی تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور خاص کر وہ کہ جن کے پاس اس حوالے سے درجہ ذیل کتب اردو ترجمہ میں (یونی کوڈ ،ان پیج اور پی ڈی ایف )میں موجود ہوں یا ایسا لنک و ویب سائیٹ کا علم ہو جہاں یہ کتب اردو ترجمہ میں دستیاب ہوں ، مہربانی فرما کر لنک فراہم کر دیجئے:
تفسیر مظہری
تفسیر عزیزی
بہیقی
سیرۃ ابن ہشام
سیرۃ ابن اسحاق
سیرت حلبیہ
عہد زریں
قاضی محمد سلیمان منصور پوری کی "رحمۃ اللعالمین"
تاریخ الخلفاء
طبقات ابن سعد
فتح الباری
اخبار مکہ
الاستیعاب
الاصابہ
وفاء الوفاء
معارف ابن قتیبہ
کتاب الاشتقاق
معجم البلدان
مجمع البحار
کتاب المحبر و اسواق العرب لمحمد حبیب (مزروقی)
معالم التنزیل
المسبوط للسرخی
عیون الاثر
النکۃ العیون
جواہر الحسان (ثعلبی ؒ)
جوامع السیرت
مجموعہ تفاسیر امام سندھی (مولانا عبید اللہ سندھی)
ترجمان القرآن (مولانا ابو کلام آزاد)
الوحی المحمدی (سید رشید رضا صاحب)
توریت (بائبل قدیم)

سقراط
11-23-2012, 07:52 PM
جناب یہ دیکھیں
تفسیر مظہری (http://www.scribd.com/doc/33955343/Tafsir-Mazhar-Vol-1-Urdu-translation-by-Qadi-Thana-ullah-Pani-Pati)
تفسیر عزیزی (http://www.scribd.com/doc/105403281/Tafseer-e-Azizi-1-by-Molana-Shah-Abdal-Aziz)

بےباک
11-23-2012, 08:27 PM
محترم جناب میرے پاس کافی کتب ان میں سے ہیں ،
محترم بھائی طارق راحیل صاحب ، آپ کو جو جو کتاب ملتی جائے گی آپ کو اس کا لنک بنا کر دیتا جاوں گا ، آپ کی طرح مجھے بھی کتب کا شوق ہے ،

تفسیر عزیزی ، کو حاصل کریں ،
اوپر کے لنک میں موجود تو ہے مگر وہ ڈالر پر ملے گی ، اس لیے نیا لنک دے رہا ہوں ، یہاں سے چار جلدیں مل سکتی ہیں ،اور مزید کتب بھی موجود ہین ،
تفسیر عزیزی ۔۔۔
چار حصے یہاں سے ڈاؤن کر سکتے ہیں ،
http://marfat.com/BrowsePage.aspx?categoryId=ab2827f1-429e-4324-8054-009d1253fbdb
High quality file - (File Size: 76.84 MB)

بےباک
11-23-2012, 11:38 PM
اور توریت کے متلعق یوں عرض ہے ،
عہدنامہ قدیم
عیسائی مذہب، عہد نامہ قدیم عبرانی یا یہودیوں کی بائبل ہے جس کا کچھ حصہ عیسائیوں کی بائبل New Testament ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ٹیسٹامنٹ Testament کے ساتھ نیو New کا لفظ 200 کے بعد جوڑا گیا تھا۔ یہودیوں کے نزیدک عہد نامہ قدیم Old Testament میں کئی کتب شامل ہیں جن کی تفصیل اہمیت کے لحاظ سے سلسلہ وار یہ ہے:
توریت: جس میں حضرت موسی کی پانچ کتابیں ہیں یعنی کتاب پیدائش Genesis، کتاب خروج Exodus، کتاب لادیان Leviticus، کتاب اعداد Number اور سفر تثنیہ Deuteronomy ہیں۔
ان کے بعد پیغمبروں کے بارے میں کتابیں ہیں اور ان میں حضرت یوشع Joshua، جرمیہ Jermiah، ایزاخیل Ezakiel، سیموئل Samuel اور ان کے علاوہ ارمیا، حضرت حزقیل اور 12 اور پیغمبر جن کا ذکر ہے۔
مقدس کتب Hagiographa میں مختلف کتب شامل ہیں اور ان میں مناجاتیں، ضرب الامثال وغیرہ اور حضرت سلیمان کے گیت ہیں۔ عہد نامہ قدیم کا بڑا حصہ عبرانی زبان میں ہیں اور کچھ آرامی Aramic زبان میں لکھا گیا تھا۔ یہ صحیفے دانیال Daniel، عذرا Ezra اور جرمیہ Jermiah ہیں۔
عہد نامہ قدیم کے بارے میں عیسائیوں کا نقطہ نظر یہودیوں سے مختلف ہے۔ وہ اس میں شامل تمام صحیفوں کو الہامی ماتنے ہیں اس لیے سب کو برابر سمجھتے ہیں، کوئی درجہ بندی نہیں کرتے۔ یہودیوں نے یہ ترتیب 100 عیسوی میں قائم کی تھی لیکن عیسائیوں کے لیے عہد نامہ قدیم کی بنیاد Septuagint I ہے۔ یہ یہودیوں کا کیا ہوا یونانی ترجمہ تھا جو انھوں نے تیسری صدی عیسوی میں کیا تھا۔ لاطینی زبان کی انجیل میں عہد نامہ قدیم کا حصہ ولگیٹ Vulgate سے لیا گیا ہے جسے سینٹ جیروم St. Jerome نے مرتب کیا تھا اور یہ Septuagint سے مختلف نہیں ہے۔ عبرانی بائبل کے متن کو دسویں صدی عیسوی میں سدھارا گیا اور مغربی کلیساؤں نے اس پر مہر تصدیق ثبت کردی تھی۔ بعد میں برطانیہ کے پروٹسٹنٹ کلیسا نے مغربی کلیساؤں کے فتوے کو رد کر دیا اور صرف یہودی اصل اور ان کی ترتیب کو قبول کیا اور اس سے زائد مواد کو انھوں نے الہامی تسلیم نہیں کیا۔
پچھلی صدیوں میں جس گہرائی کےساتھ انجیل اور اس میں شامل کتابوں کا مطالعہ کیا گیا ہے، اتنا شاذ و نادر ہی کسی کتاب کا کیا گیا ہوگا۔ ان میں بیان کردہ واقعات، ان کی تاریخ، ترتیب وغیرہ کے بارے میں کافی اختلافات ابھرتے رہے ہیں لیکن پھر بھی یہودیت اور عیسائیت کے حوالے سے یہ ایک اہم مذہبی دستاویز ہے۔
بشکریہ ،http://urduencyclopedia.org۔
اور عہد نامہ قدیم اردو میں آپ کو یہاں پر مل سکتی ہے ، اس کے چار حصے ہیں ورڈ میں ہیں ،
http://kitaben.urdulibrary.org/Pages/Gospels.html
شکریہ

بےباک
11-27-2012, 01:04 AM
اردو زبان میں ،
طبقات ابن سعد کے چار حصے یہاں سے آپ با اسانی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں
http://urdulibrary.paigham.net/2011/11/01/tabqaat-ibne-saad-by-muhmmad-bin-saad/

admin
11-27-2012, 03:45 PM
تفسیر مظہری اردو۔۔۔۔10 جلدوں میں۔۔۔

جلد اول (archive.org/download/TafseerMazhariUrdu/TafsireMazhariJ1-ur.pdf)
جلد دوم (archive.org/download/TafseerMazhariUrdu/TafsireMazhariJ2-ur.pdf)
جلد سوم (archive.org/download/TafseerMazhariUrdu/TafsireMazhariJ3-ur.pdf)
جلد چہارم (archive.org/download/TafseerMazhariUrdu/TafsireMazhariJ4-ur.pdf)
جلد پنجم (archive.org/download/TafseerMazhariUrdu/TafsireMazhariJ5-ur.pdf)
جلد ششم (archive.org/download/TafseerMazhariUrdu/TafsireMazhariJ6-ur.pdf)
جلد ہفتم (archive.org/download/TafseerMazhariUrdu/TafsireMazhariJ7-ur.pdf)
جلد ہشتم (archive.org/download/TafseerMazhariUrdu/TafsireMazhariJ8-ur.pdf)
جلد نہم (archive.org/download/TafseerMazhariUrdu/TafsireMazhariJ9-ur.pdf)
جلد دہم (archive.org/download/TafseerMazhariUrdu/TafsireMazhariJ10-ur.pdf)

طارق راحیل
12-03-2012, 06:28 PM
آپ سب کا شکریہ
:stop:

اب باقی مزید کتب کا انتطار ہے گا