PDA

View Full Version : وکی لیکس : امریکا کی اہم تنصیبات کی فہرست جاری



گلاب خان
12-09-2010, 09:48 PM
وکی لیکس کی انتظامیہ مجرمانہ حد تک غیر ذمہ دار ثابت ہوئی ہے۔ میلکم رفکنڈ


واشنگٹن: وکی لیکس نیدنیا بھرمیں اہم امریکی تنصیبات کی ایک ایسی فہرست جاری کی ہے جنہیں امریکا اپنی قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دیتا ہے۔ فروری سن دو ہزار نو کو امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں سے کہا تھا کہ وہ تمام ایسی تنصیبات کی فہرست تیار کریں جن کے متاثر ہونے سے امریکی قومی سلامتی کو نقصان پہنچتا ہو۔

امریکی سفارتی عملے کو ایسی تمام تنصیبات کو فہرست میں شامل کرنے کو کہا گیا تھا جن کے متاثر ہونے سے صحتِ عامہ، معاشی استحکام اور امریکی قومی سلامتی کو زک پہنچتی ہو۔ اس فہرست میں پائپ لائنیں اور ٹرانسپورٹ کے جنکشن بھی شامل ہیں۔ یہ اب تک وکی لیکس کی طرف سے جاری کی گئی سب سے متنازع دستاویز ہے۔ وکی لیکس کی طرف سے جاری کی جانے مراسلے میں امریکی قومی سلامتی کی جو تعریف دی گئی ہے وہ بہت وسیع ہے اور اس میں ہر طرح کی تنصیبات شامل ہیں۔

کانگو میں واقع ایک کوبالٹ کی کان، آسٹریلیا میں واقع سانپ کے کاٹے کے علاج کی دوا کی فیکٹری اور ڈنمارک میں ایک انسولین پلانٹ کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق اگرامریکاعالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے تو اس فہرست کو اہم تنصیبات اور سہولتوں کی ایک ایسی ڈائریکٹری کہا جا سکتا ہے جو امریکا کے لیے بہت اہم تصور کی جاتی ہیں۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز نے اس فہرست کو امریکہ مخالف دہشت گردوں کے اہداف قراردیا ہے۔

برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ میلکم رفکنڈ نے اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ وکی لیکس کی انتظامیہ مجرمانہ حد تک غیر ذمہ دار ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسی معلومات ہیں جن کو جاننے میں دہشت گردوں کو بہت دلچسپی ہو گی۔

بےباک
12-13-2010, 10:37 AM
نئیے انکشافات ،
واقعی امریکا کی اپنی ترجیعات ہیں ،