PDA

View Full Version : اقوال



ابوسفیان
12-05-2012, 01:00 AM
• کیا یہ عجیب و غریب حقیقت نہیں ہے کہ اکثر و بیشتر حالات میں انسان کی فطرت عالیہ تاریک پہلو پہلے دیکھتی ہے۔ شاید روشنی کی چکا چوند شروع میں بے برداشت ہوا کرتی ہے۔

• ہر دین اور مذہب نے اخلاق زندہ رکھنے کی کوشش کی ہے۔ مگر بے چارہ اخلاق آندھیوں میں چراغ کی لو ہے۔

• جس طرح ایک مسلمان کے دل میں طمع اور تقویٰ ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتے اسی طرح علم و حکمت اور دولت ساتھ نہیں رہ سکتے۔

• عالم عرب میں و اسلام میں علمی جمود کا ایک نہایت سبب وہ دولت فراواں ہے کہ جو اُن کو بغیر محنت کے حاصل ہوئی ہے۔

• آزادیء صحافت کے ہرگز یہ معنی نہیں ہو سکتے کہ تعمیر وطن نظروں سے اوجھل ہو جائے اور سر بلندیء ملک اور سرفرازیء ملت نظر انداز کر دی جائے۔

• فکر و جزبات جب الفاظ کا پیکر اختیار کرتے ہیں تو اسے شعر و ادب کہا جاتا ہے۔ فکر و جزبات جب عمل کی صورت میں ڈھلتے ہیں تو مقصد حیات ہو جاتے ہیں۔

• تاریخ میں جب تعصب یا طرف داری کی ملاوٹ ہو جاتی ہے تو پھر وہ تاریخ نہیں رہتی، افسانہ بن جاتی ہے۔

• تنقید کے معنی یہ ہیں کہ اچھائی اور برائی دونوں کا دیانت داری کے ساتھ جائزہ لیا جائے۔

‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡ ‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡ ‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡‡:smiley-chores016:

بےباک
12-05-2012, 08:27 AM
سارے ہی اقوال بے حد شاندار ہیں
خاص طور پر یہ تو بہت ہی شاندار ہیں ،


• عالم عرب میں و اسلام میں علمی جمود کا ایک نہایت سبب وہ دولت فراواں ہے کہ جو اُن کو بغیر محنت کے حاصل ہوئی ہے۔

• آزادیء صحافت کے ہرگز یہ معنی نہیں ہو سکتے کہ تعمیر وطن نظروں سے اوجھل ہو جائے اور سر بلندیء ملک اور سرفرازیء ملت نظر انداز کر دی جائے۔

سقراط
12-05-2012, 07:36 PM
بہت زبردست اقوال ہیں

Nozo Kawanozo
02-15-2013, 06:45 PM
• جس طرح ایک مسلمان کے دل میں طمع اور تقویٰ ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتے اسی طرح علم و حکمت اور دولت ساتھ نہیں رہ سکتے۔

خوبصورت اقوال
بھگوان بھلا کرے آپ
~\<<<

نگار
02-16-2013, 03:30 PM
بہترین شیئرنگ کرنے پہ آپ کا بہت بہت شکریہ

اور یہ نوزو بھگوان بھگوان کیوں لکھتی ہیں ؟؟؟ اسکی سمجھ نہیں آتی

ابوسفیان
02-17-2013, 12:05 AM
پسندکرنے کا شکریہ
نوزو کے جوجل بھگوان کی دین ہے یے بھگوان بھلا کرے
ھاھاھاھا:vahidrk:

نگار
02-17-2013, 10:32 PM
یار کھل کر سمجھائیں ، اب پہیلیاں کون تلاش کرے

چلیں بتائیں

:vahidrk: :vahidrk: :vahidrk: :vahidrk:

ابوسفیان
02-18-2013, 12:13 AM
شادی کے بعد تو!
اچھے اچھے پہیلیاں بوجھنا سیکھ جاتے ہیں
کچھ تو ۔۔۔۔۔
ویسے میرامطلب گوگل سے تھا سمجھا کریں
بھابی کیا کیا سوچے گی۔۔۔۔۔۔۔
شادی مبارک جیتے رہو سونے چرو دونے بڑو:rose::rose::123: