PDA

View Full Version : نئی حلقہ بندیاں اور ووٹرز کی گنتی



شاہنواز
12-05-2012, 08:33 PM
سپریم کورٹ نے خاص کر کراچی میں انتخابات میں ہونے والی دھاندھلی کو روکنے کے لئے جو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ ہر حلقہ میں فوج کی نگرانی میں ووٹرز کی گنتی کی جائے گھر گھر جاکر اور نئی حلقہ بندیاں کی جائیں جس بناء پر سب کو اس بارے میں کسی بھی قسم کے خدشات کا شکار نہیں ہونا چاہئے کہ یہ تو سب کے فائدے میں ہے کہ کس حلقہ میں کتنے افراد رہتے ہیں اور جعلی ووٹ کاسٹ کرنے سے بھی جان بچ جائے گی اور کسی بھی حلقہ میں نئی حلقہ بندی سے سب پارٹیوں کو فائدہ ہوگا اور جعلی ووٹ سے بھی چھٹکا را حاصل ہوجائے گا یہ تو سب کے فائدے کی بات ہے اور اس پر تنقید کرنا بلاجواز ہے ایک طرف تو کہا جائا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے احکامات مانتے ہیں لیکن دوسری طرف اس کے حکم عدولی کرتے ہوئے جلسے جلوس کئے جاتے ہیں یہ دہرا میعار کیوں

سقراط
12-05-2012, 10:57 PM
جو لوگ جعل سازی کرتے ہیں تکلیف انہیں نہیں ہوگی تو کس کو ہوگی اگر سچ میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ووٹنگ ہو تو پھر دودہ اور پانی الگ ہوجائیں گے
مگر اس صورتحال سے نبٹنے کے لئے یہ کوئی اور طرقہ اختیار کرلین گے
مثال کے طور پر ووٹ ہمیں ہے ڈالنا ورنہ؟؟؟؟؟؟؟؟؟

شاہنواز
12-07-2012, 03:18 PM
یہی تو مسئلہ ہے اگر اس بات پر سب راضی ہیں تو پھر کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے پتہ نہیں ہر اچھے کام کو کیوں ایشو بنالیا جاتا ہے پھر اس کا واویلا کیا جاتا ہے عوام کے حق میں کوئی بات نہیں کی جاتی اور کہا جاتا ہے کہ عوام کی امنگوں کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے اگر عوام کا اتنا ہی خیال ہے تو غیر جانبدارانہ ریفرنڈم کروالیا جائے تو سچ سامنے آجائے گا