PDA

View Full Version : Share مشرق وسطیٰ کے ایک ملک میں امیروں کیلئے شراب کی محفلیں سجتی ہیں، شہزادے بھی ان



گلاب خان
12-09-2010, 10:26 PM
کراچی (آن لائن)وکی لیکس کی ایک اور خفیہ دستاویز میں مشرق وسطیٰ کے ایک اہم ملک کے بارے میں مزید انکشافات کئے ہیں۔امریکی حکومت کو بھیجے گئے مراسلے میں قدامت پسند معاشرے کی مختلف جھلک نظر آتی ہے، تازہ انکشافات کے مطابق اس ملک میں امیروں کیلئے شراب کی محفلیں سجتی ہیں، شہزادے بھی ان میں شرکت کر تے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے اس ملک کے امریکی قونصل خانے کے ایک اعلی افسر نے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے میں انکشاف کیا کہ وہ دو ہزار نو میں ہونے والی انڈر گراوٴنڈ ہالووین پارٹی میں شریک تھے جس میں شہزادوں کے علاوہ بیس سے تیس سال کے ڈیڑھ سو سعودی لڑکے لڑکیوں نے ہلا گلا کیا۔ہالوین پارٹی میں ہر وہ چیز موجود تھی جس نے ملک میں رائج اسلامی تعلیمات اور قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔مراسلے کے مطابق اس پارٹی پرایک امریکی کمپنی نے پیسہ بھی لگایا تھا۔آنے جانے والوں پر نظر رکھنے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات تھے۔مراسلے میں کہا گیا کہ ایسی پارٹیزصرف امرا کے لئے سجائی جاتی ہیں۔

بےباک
12-13-2010, 10:36 AM
امریکہ کی حکومت چن چن کر مسلم معاشرے کی خامیاں نکال کر ان کو نفسیاتی طور پر دباؤ میں رکھنا چاھتی ہے ،
،،،،،،،،،
ایسے واقعات سے مجموعی تاثر نہیں ملتا ، ان خرابیوں سے انکار بالکل نہیں کیا جا سکتا ،
البتہ یہاں پر مجموعی تاثر یہی ہے کہ یہ اسلامی حکومت ہے ، اور اسلام اور اسلام کی ترویج کے لیے کوشاں کوشاں ہے ،
باقی یورپ اور باقی مغربی ممالک اور امریکا میں تو یہ برائیاں تو گھر گھر میں موجود ہیں ، سعودی عرب میں کوءی بندہ گناہ بھی کرتا ہے تو چھپ کر کرتا ہے ،، اسے خوف رہتا ہے کہ گرفت میں نہ آ جائے