PDA

View Full Version : اسامہ کے خلاف امریکی آپریشن کی حتمی رپورٹ تیار



نذر حافی
12-07-2012, 09:53 PM
ایبٹ آباد کمیشن نے اسامہ کے خلاف امریکی آپریشن کی حتمی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ سات سو صفحات پر مشتمل رپورٹ رواں ماہ حکومت کو پیش کر دی جائے گی۔ ایبٹ آباد میں اسامہ کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کی رپورٹ 300 شہادتوں کی روشنی میں تیار کی گئی اور تین ہزار دستاویزات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا، جن میں اعلٰی سول و فوجی حکام اور اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کے تحریری بیانات اور بیان حلفی بھی شامل ہیں، جس میں اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کو تسلیم کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ امریکی آپریشن کے وقت اسامہ اپنے کمپاؤنڈ میں موجود تھے۔

ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کے ساتھ اپنی 200 کے قریب سفارشات بھی حکومت کو پیش کرے گا۔ ایبٹ آباد کمشن نے رپورٹ کی تیاری سے قبل 16 ماہ کے دوران 200 اجلاس کیے۔ شہادتوں کے علاوہ کمیشن نے اسامہ پر شائع ہونے والی کتابوں کا بھی جائزہ لیا۔ 2 ارکان نے رپورٹ پر دستخط کر دیئے ہیں، تاہم سابق آئی جی عباس خان کے دستخط ہونا باقی ہیں، جو علاج کیلئے بیرون ملک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس خان چند روز میں وطن واپس آجائیں گے اور ان کے دستخط کے بعد یہ رپورٹ رواں ماہ ہی جاری کر دی جائے گی۔ اس حوالے سے کمیشن کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔ ایبٹ آباد کمیشن نے رپورٹ کے بعض حصوں کو خفیہ رکھا ہے، جن کو منظرعام پر لانے یا نہ لانے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

بےباک
12-09-2012, 10:46 AM
مجھے ہنسی آ رہی ھے ، تاخیری حربے استعمال کرنے کے لیے ایسا ہی ہوتا ھے ، آپ دیکھتے رہیے حکومت ختم ہو جائے گی اور عباس خان صاحب نہیں آئیں گے ،کیونکہ ان کو بھیجا ہی خود ہوتا ہے ، یہی خبر ایک ماہ پہلے پڑھ چکا ہوں اور اسوقت بھی یہی بیان دیا گیا تھا ،اس کی وجہ یہ ہے کہ اس رپورٹ میں خود حکومتی کردار سامنے آتے ہیں ۔اور ان پر ہی محاسبہ کیسے ہو ،
آپ کو علم ہونا چاھیے کہ مشرقی پاکستان کے الگ ہونے کے بارے حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ کہاں ہے اور اس کو کیوں نشر نہیں کیا گیا اور ان کی دی ہوئی تجاویز پر کیوں عمل کیا گیا ، اور کیوں ان کرداروں کا محاسبہ نہیں کیا گیا ، ان کردارون کا تعین کرنا تھا جو اس شکست اور علیحدگی کے ذمہ دار تھے اور کمیشن کی رپورٹ پر جب عمل ہی نہیں کرنا تو کیا ضرورت ہے کہ ملک کی دولت ان فضول کاموں پر ضائع کی جائے ، آپ کے سامنے شعیب سڈل کمیشن کی رپورٹ سامنے ہے ،کیا ہوا ، محترم کچھ نہیں ہو گا ،

pervaz khan
12-09-2012, 05:14 PM
بہت سے شہواہد ایسے ہیں جن میں امریکی سی آئی اے کےایک سابق افسر بھی ہیں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ آسامہ مرحوم کی و فات اس ڈرامہ سے کہیں سال پہلے ہو گی تھی اور ان کو افغانستان میں دفنایا گیا تھا۔



http://i.imgur.com/6bOre.jpg

بےباک
12-13-2012, 07:15 PM
http://ummatpublication.com/2012/12/13/images/news-04.gif