PDA

View Full Version : میں اسلام سے بہت متاثرہوں، ہندو شاعرہ لتا حیا



سید انور محمود
12-14-2012, 09:32 PM
از طرف: سید انور محمود

میں اسلام سے بہت متاثرہوں، ہندو شاعرہ لتاحیا
اسلام کی مخالفت کرنے والوں کی کمی نہیں مگراسکا محافظ اللہ تعالی کی ذات ہے۔ یوں تو یہودی، کرسچین، ہندو کھلے عام اسلام کی مخالفت کرتے ہیں مگر ان تمام مخالفتوں کے باوجود اسلام پھل پھول رہا ہے۔ افسوس جب ہوتا ہے جب ایک نام کا مسلمان اسلام کے خلاف کچھ لکھتا ہے یا کہتا ہے، اسلام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ
اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے
اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبائیں گے

ہندوستانی انتہا پسند رہنما بال ٹھاکرئے اور اُس جیسے بہت سارے ہندوں رہنما نہ جانے کیا کیا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بول کرچلے گے یا بول رہے ہیں، لیکن اُسی ہندوستان کی ایک ہندوشاعرہ لتاحیاجن کا تعلق ایک برہمن خاندان سے ہے اور اردو پر انہوں نے کافی کام کیا ہے ایک مشاعرہ میں اس بات کا اقرار کیا کہ وہ مذہب اسلام سے بہت متاثر ہیں۔ لتاحیا نے اسلام کے بارے میں اپنی شاعری میں اسلام کا کسطرح ذکر کیا ہے یہ آپکو اس ویڈیو کو دیکھنے سے پتہ چلے گا۔اسکو ضرور دیکھیے۔ ہوسکتا ہے آپ پہلے ہی دیکھ چکے ہوں لیکن مجھے کل یہ اپنے فیس بک کے ذریعے کل پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملی ہے۔

http://www.facebook.com/photo.php?v=181535411986320

بےباک
12-15-2012, 12:41 AM
http://i.ytimg.com/vi/xSAGaOxwm6k/0.jpg

سچ کہا ،،،کاش یہ مسلمان بھی ہو جائے ، آمین

سقراط
12-15-2012, 02:14 AM
میں نے ابھی یہ وڈیو دیکھی اور انکی شاعری بھی سنی
بہترین شاعری کی ہے اور سب سے اہم جو بات ہے کہ شاعری میں اس نے بالکل سچ کہا ہے کوئی بات جذبات میں بہہ کر غلط نہیں کی اور تاریخ اسلام اور تعارف اسلام کو خوب انداز میں پیش کیا
یہ قیمتی معلومات دینے کا شکریہ سید صاحب

نگار
12-16-2012, 11:45 PM
بہت ہی لاجواب شیئرنگ آپ نے کی ہے

جزاک اللہ

بہت عمدہ

pervaz khan
12-17-2012, 02:03 PM
اچھی شئیرنگ کا بہت شکریہ