PDA

View Full Version : 21 دسمبر 2012



انکل سیانہ
12-15-2012, 01:48 AM
ہر طرف سرگوشیوں میں باتیں ہو رہی ہیں ، پے اڈونس لے لینی چائیے ،
آج ہی سے نماز شروع کر دینی چائیے ،
سنا ہے 21 تاریخ کو دنیا تباہ ہو جائے گی ،
شمسی نظام تباہ ہو جائے گا،
کچھ تو موت سے پہلے مرتے نظر آ رہے ہیں ۔

یہ کیسی خبر ہے ؟؟

کیا صداقت ہے اس میں ؟؟

آپ کا طرز عمل کیا ہے ان دنوں

مختصر سا سروے

بےباک
12-15-2012, 09:38 AM
محترم بے فکر ہو جائیں ،
ایک بات بالکل واضع اور کھلی ہوئی ہے ، غیب کا علم صرف اللہ تعالی کے پاس ہے ، ان بندوں میں سے کسی کے پاس نہین ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نماز روزہ اور حج زکواہ عبادات یہ احکامات ہیں اللہ سبحان تعالی کے ان پر عمل کرنا چاہیے ۔ان کا قیامت سے کوئی تعلق نہیں ، احکامات الگ چیز ہے اور قیامت الگ چیز ہے ،
آپ اپنا کام جاری رکھیے ،یعنی عبادات بغیر خوف اور لالچ سے ، مخلص اور سچے دل سے قادر مطلق کے شکر گزار بن جائیں ، باقی اللہ سبحان تعالی کا اپنا طریقہ کار ہے اور وہ قادر مطلق ہے اس کو کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ کب قیامت نافذ کر رہا ہوں ،
حدیثوں میں جناب حضرت مہدی اور پھر حضرت عیسی علیہ السلام کی آمد کے سب منتظر ہین ۔ اور پھر اسلام ساری دنیا میں نافذ ہو گا ، آخر ان پشین گوئیوں کو بھی تو پورا ہونا ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصہ مختصر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قیامت اللہ تعالی جب چاہے لا سکتا ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ قیامت حضرت انسان خود ہی نافذ کر دے ، ہائیڈروجن بم اور دوسرے آکسیجن ختم کرنے والے بموں کے ذریعے ، وہ بھی اللہ کی منشاء سے ہو گا ، ہو سکتا ہے کہ قیامت خیز جنگیں ہوں ایٹمی جنگیں ، مختلف ملکوں میں اور ایک دوسرے کے اتحادی بھی اس کی زد میں آ جائیں اور یوں ہم خود اپنے ہاتھوں سے تباہ کر لیں ،اور جو بچ جائیں اس وقت حضرت عیسی علیہ السلام آئیں اور سب مسلمان ہو جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خیر یہ سب قیافے ہیں جو بالکل اور مکمل غلط ہو سکتے ہیں ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، اور 21 دسمبر 2012 کا بھی ایک قیافہ ہے ۔۔۔۔

تانیہ
12-17-2012, 08:56 PM
وہی ہو گا جو اللہ چاہے گا یہ سب فضول لگتا ہے اللہ کے سوا کسکو علم کہ کیا ہو گا