PDA

View Full Version : بسا لو دل میں یاد اللہ کی



ساجد تاج
12-15-2012, 11:18 PM
بسا لو دل میں یاد اللہ کی





رَب سے ڈرتے ہو تو نیک عمل کرتے کیوں*نہیں
دنیا نہیں*چاہیے تو جنت کی طلب کرتے کیوں نہیں


کیوں جھوٹے دعوے کرتے ہو کہ تمہیں خوف ہے اُس ذات کا
گر ایسا ہے تو اُس کے ڈر سے بُرے کام چھوڑتے کیوں*نہیں


کیوں بھٹکتے پھرتے ہو تم دُنیا میں اِک سہارا پانے کو
جو ایمان کے ہو پکے تو اُس کی رسی پکڑتے کیوں نہیں


جانتے ہیں کہ اللہ کرے گا نہیں معاف شرک کرنے والوں کو
گر ہوتا ڈر اپنے رَب کا تو دوسروں کو اپنا داتا بناتے نہیں


دے رہا ہے موقع بار بار تجھے تو سنبھل جا اے انسان
جو کھینچ لی رسی اُس نے ایک بار تو دوسرا موقع پھر وہ دیتا نہیں


گنہگار ہیں* پھر بھی نواز رہا ہے ہمیں وہ ہزاروں نعمتوں سے
وہی واحد ہے، وہی لائق عبادت ہے جس کا کوئی ہمسر نہیں


نہیں ملے گا صلہ دنیا میں تجھ کو انسان سے اے ساجد
جو بسا لیتا ہے دل میں* اِک بار اللہ کو پھر کبھی وہ بھٹکتا نہیں

بےباک
12-16-2012, 08:58 AM
جزاک اللہ خیرا ساجد تاج بھائی
بہت اچھی نظم ہے
اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین بدلہ عطا فرمائے آمین۔

تانیہ
12-16-2012, 01:49 PM
دے رہا ہے موقع بار بار تجھے تو سنبھل جا اے انسان
جو کھینچ لی رسی اُس نے ایک بار تو دوسرا موقع پھر وہ دیتا نہیں
بےشک بہت خوب لکھا

pervaz khan
12-16-2012, 02:03 PM
جزاک اللہ

ساجد تاج
12-16-2012, 10:20 PM
پسند کرنے کا شکریہ ، بے باک اور پرویز بھائی
اور تانیہ سسٹر کا بھی شکریہ
حوصلہ افزائی کے لیے آپ سب کا شکریہ

رافع
06-02-2014, 11:51 AM
ماشاللہ بڑی خوبصورت تحریر ہے .

saba
07-04-2014, 11:26 PM
بڑی عمدہ تحریر لکھی ہے جزاک اللہ