PDA

View Full Version : انتہا پسندوں کی پاکستان کے معصوم لوگوں کے خلاف جاری ظالمانہ کارروائياں



tashfin28
12-17-2012, 07:49 PM
انتہا پسندوں کی پاکستان کے معصوم لوگوں کے خلاف جاری ظالمانہ کارروائياں

ہماری دلی، مخلص تعزیت، اور نيک دعائيں ان متاثرين کے سوگوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہيں جو جمرود بازار ميں ايک دہشت گرد کارروائی میں جانبحق ہوئے۔ یہ واقعی نہايت پریشان کن ہے کہ اس ظالمانہ دہشتگرد حملے ميں وہ خواتيں اور بچوں سميت معصوم لوگ بھی ہلاک ہوئے۔ اس طرح کی سفاکانہ کارروائیوں سے ان کا حقيقی سیاہ چہرہ، برائی کی ذہنیت، اور دہشت گردی سےپاکستان کو لاحق سنگین خطرہ واضح ہوجاتا ہے۔

پاکستان بھر میں باقاعدگی سے معصوم لوگوں کے خلاف کی جانی والی دہشت گردی کی کارروائیاں واضح طور پر دہشت گردوں کی برائی، قتل اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان ميں اپنے سیاسی طاقت حاصل کرنے کے ایجنڈے اور عزائم کو ظاہر کرتی ہيں۔ يہ ذکر کرنا نہايت ضروری ہے کہ امریکی عوام اور امریکی انتظامیہ انتہا پسندوں کے خلاف پاکستانی عوام کی طرف سے دی گئی زبردست قربانیوں کا اور ملک کو ان عسکریت پسندی کی خوفناک قتل کی کارروائیوں کی وجہ سے شدید نقصان کا سامنا کرنے کا دل سے قدر کرتے ہیں۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ ميں ساتھ ساتھ کھڑے ہیں جو بلا امتیازمعصوم لوگوں کے قتل میں ملوث ہيں۔

بلا شک وشبہ،ان دہشت گردوں کو اپنے تشدد اور انتہا پسندی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے روکنے کےعلاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ ہی نہيں ہے۔ ہم سمجھتے ہيں کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ مل کر کام کرنے اور باہمی اختلافات کو حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کی لعنت کو شکست دينے پر زيادہ توجہ مرکوز کرسکيں جو پاکستان بھرکے پرامن لوگوں کےليۓ ايک خطرہ بن چکی ہے۔ ميں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکی حکومت سنجیدگی سے اس ہدف کا تعاقب کرنے میں مصروف عمل ہے۔

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu

محمد یونس عزیز
12-18-2012, 12:10 AM
محترم تاشفین صاحب ،
آپ کی باتوں میں بالکل جان نہیں
کتنی خیالی باتیں آُپ لکھتے ہیں ،ترس آتا ہے آپ پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم بھی دکھی ہیں ان حالات میں اور ہم ان کے پس پردہ ہاتھوں کو توڑنا چاھتے ہیں ،جو ان کو آر ڈی ایکس ، اور سی 4 مادہ ٹرکوں کے حساب سے سپلائی کرتے ہیں ، سی 4 دھماکہ خیز مواد گروسری یا سبزی کی دکانوں پر نہیں ملتا یہ فوجی یا خفیہ اداروں کے توسط سے ان تک پہنچتا ہے ،
امریکا کے فوجی افسران کے سامنے جب یہ سب مسائل رکھے جاتے ہیں کہ افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے ارکان موجود ہیں ، اور وہ آپ کی زیر نگرانی کام کرتے ہیں اور یہاں تک کہ ان کو ثبوت بھی دئیے جاتے ہیں تو ناٹو کی ہائی کمانڈ یہ کہہ کر پاکستان کی طلب کو ریجیکٹ کر دیتی ہے کہ ان لوگوں کا القاعدہ سے کوئی تعلق نہیں اور ہمیں القاعدہ کو ختم کرنے کے آرڈر ہیں ،

عبادت
12-18-2012, 02:25 AM
محترم تاشفین صاحب
سچ کہا محمد یونس عزیز صاحب نے کہ آپ پر ترس آتا ہے
کہ آپ کتنے معصوم سے انداز سے کتنی بڑی بات لکھتے ہیں ۔
آپس کی بات ہے تاشفین صاحب شرم تو آپ کو بھی آتی ہوگی
جب آپ یہ سب لکھتے ہوں گے مگر میں سمجھتا ہوں آپ مجبور
ہیں ہمارے حکمرانوں کی طرح ڈالروں کے ہاتھوں
ہم آپ کے لیے دعا ہی کر سکتے ہیں اللہ پاک آپ کو نیکی اور ہدایت کا راستہ
دیکھائیں آمین ثم آمین

سید انور محمود
12-18-2012, 08:55 AM
محترم تاشقین صاحب
ویسے توآپکومحمد یونس صاحب اور عبادت صاحب نے پہلے ہی ٹھیک ٹھاک جواب دے دیا ہےبس میں تھوڑا سا اضافہ کرونگا، جیسا کہ آپ نے لکھا ہے " ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ ميں ساتھ ساتھ کھڑے ہیں جو بلا امتیازمعصوم لوگوں کے قتل میں ملوث ہيں"، جی جی موصوف یہ ہمارئے ساتھ عظیم امریکہ کے کھڑئے ہونے کا ہی نتیجہ ہے جسکو ہم 1979 سے بھگت رہے ہیں، تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ جس کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اس کا انجام ایسا ہی ہوتاہےصرف عراق کی مثال ہی کافی ہے،کاش آپ ہمارئے ساتھ نہ کھڑئے ہوتے۔آپ نے امریکہ کے حق نمک ادا کرتے ہوئے دوسری لنترانیوں کی بعد یہ لکھا ہےکہ " ميں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکی حکومت سنجیدگی سے اس ہدف کا تعاقب کرنے میں مصروف عمل ہے"، کیا بات ہے، ذرا اپنے آقاوں سے معلوم کرکے بتائے گا کہ وہ کب تک مصروف رہینگے کیوں کہ انکی مصروفیت ختم نہ ہونےکی وجہ سے ہی ہم 1971 سے ابتک انٹرپرایز کا انتظار کررہے ہیں۔ میں بھی آخر میں آپسے ایک آپس کی بات کرلوں کہ آپ اپنے آپ کو اکیلا مت سمجھیں کیونکہ ہمارئے ہاں میر جعفر اور میر صادق کی کمی نہیں ہے لہذا جب بھی تنہائی محسوس ہو تو امریکہ میں ہی مقیم تازئے تازئےمیر جعفریعنی اپنے بھائی حسین حقانی سے مل لیجیے گا۔