PDA

View Full Version : میراتھن



سقراط
12-17-2012, 11:56 PM
میراتھن (Marathon) ایک لمبے فاصلے کی دوڑ ہے۔ دوڑ کی لمبائی 42.195 کلومیٹر (26میل اور 385 گز) ہے۔

تاریخ

میراتھن دوڑ کا تعلق ایک تاریخی واقع سے ہے۔ 390 قبل مسیح میں ایران اور یونانی ریاست ایتھدنز کی یونان کے علاقے میراتھن کے مقام پر جنگ ہوئی تھی۔ یہ جنگ ایتھنز نے جیت لی۔ ایتھنز کے سپاہیوں نے اہالیان ایتھنز کو اس خوشخبری کی اطلاع دینے کے لییۓ ایک یونانی سپاہی فائیڈیپیڈس کو ایتھنز بھیجا۔ وہ بغیر رکے ہوۓ بھاگتا ہوا ایتھنز پہنچا شہر والوں کو جنگ کے نتیجے کی اطلاع دی اور مرگیا۔ یہ کہانی پلوٹارک کی ہے۔

یونانی تاریخ دان ہیروڈوٹس کے مطابق فائیڈیپیڈس ایک پیغام بر تھا جو ایتھنز سے سپارٹا مدد لینے کے لیۓ گیا۔

جدید تاریخ میں پہلی میراتھن دوڑ 1896 کو پہلے اولمپک کھیلوں منعقدہ ایتھنز یونان میں ہوئی۔ عورتوں کی میراتھن دوڑ پہلی بار 1984 کے اولمپک کھیلوں منعقدہ لاس اینجلس امریکہ میں شروع ہوئی۔

http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/4/43/1896_Olympic_marathon.jpg/800px-1896_Olympic_marathon.jpg
1896 کی پہلی میراتھن دوڑ

لمبائی
شروع میں میراتھن دوڑ کی لمبائی مستقل نہ تھی چنانچہ یہ بدلتی رہی۔ لیکن 1924 سے یہ مستقل ہے۔
http://urdulook.info/imagehost/?di=H869

عالمی ریکارڈ
مردوں کے لئے میراتھن دوڑ کا عالمی ریکارڈ 2 گھنٹے، 4 منٹ اور 55 سیکنڈ ہے جو کینیا کے کھلاڑی پال ٹرگٹ نے برلن میراتھن میں 28 ستمبر 2003 میں قائم کیا۔

عورتوں کے لئے میراتھن دوڑ کا عالمی ریکارڈ 2 گھنٹے، 15 منٹ اور 25 سیکنڈ ہے جو برطانیہ کی کھلاڑی پاؤلہ ریڈکلف نے لندن میراتھن میں 13 اپریل 2003 میں قائم کیا۔

میراتھن دوڑیں
اس وقت دنیا بھر میں 800 کے قریب سالانہ میراتھن دوڑیں ہوتی ہیں۔ بڑی دوڑیں بوسٹن، نیو یارک، شکاگو، لندن اور برلن میں ہوتی ہیں۔ سب سے مشہور میراتھن دوڑ بوسٹن میں ہر سال اپریل میں منعقد ہوتی ہے۔

دوڑ میرے لاہور
جنوری 2005 کو لاہور میں پہلی بار میراتھن دوڑ ہوئی جس کا نام دوڑ میرے لاہور رکھا گيا۔ 17500 لوگوں نے اس میں حصہ لیا۔ جنوبی افریقہ کے زیکو موپولوکینگ 2:16:57 کے وقت سے جیت گۓ۔

29 جنوری 2006 کو آخری لاہور میراتھن منعقد ہوئی۔

14 جنوری 2007 کو اس سال کی لاہور میراتھن ہوئی ہے جسے ایتھیوپیا کے کھلاڑی کسیمیا ایرامتھیا نے جیت لی ہے۔

وکیپیڈیا (http://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D9%86)

گلاب خان
12-18-2012, 12:24 AM
واھ جی واھ اب تو آپ بھی شامل ہو جاو ریس مے جیت نا سکے ہار تو ملے گی ارے یار کچھ تو ہات آے گا افف ہو سوچو مت بس بھاگنا شوروع کرو شاباش ہم جیتے گے جیتے گے بھابی اگر یے نا بھاگے تو بیلن اٹھا لیں پہر دیکہیں پہلی پوزیشن ملے گی سقراط کو

عبادت
12-18-2012, 02:09 AM
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہ اہا
سقراط بھائی گلاب بھائی تو اپ کے ہی پیچھے ہو لیے
ہاہاہاہاہاہاہاہااہہاہا

تانیہ
12-18-2012, 05:43 PM
ہاہا گلاب جی

admin
12-19-2012, 02:17 PM
معلومات دینے کا شکریہ