PDA

View Full Version : 50 لاکھ افراد مینار پاکستان تلے جمع ہونگے،



نذر حافی
12-18-2012, 12:15 AM
23 دسمبر کو قائد کے استقبال کے لیے ملک بھر کے علمائے کرام لاہور جانے کی تیاری کریں، ڈاکٹر طاہرالقادری سیاست نہیں ریاست بچانے کے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے 50 لاکھ سے زائد افرادکے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے جنوبی پنجاب سے بڑے بڑے قافلے 22 دسمبر کو لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلی منہاج علماء کونسل علامہ عمر حیات الحسینی نے وہاڑی میں تحریک منہاج القرآن کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمر حیات الحسینی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں ایک ایسے رہنما کا آنا ضروری ہو گیا تھا جو قوم اور ملک کے ساتھ مخلص ہو، ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاکستان آنے سے ملکی صورتحال یکسر تبدیل ہو جائے گی، جب تک ملک سے کرپٹ، بد دیانت اور لٹیروں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ملکی سلامتی خطرات سے دوچار رہے گی۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن وہاڑی قاری بشیر احمد قادری نے جبکہ ان کے علاوہ پیر افضل ہاشمی، قاری محمد عابد، قاری محمد اسلم، ڈاکٹر اسد حنیف، چوہدری اقبال یوسف سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

pervaz khan
12-18-2012, 02:49 PM
اچھی شئیرنگ کا شکریہ