PDA

View Full Version : شاید کہ تیرے دل میں اُتر جائے بات میری



ساجد تاج
12-19-2012, 06:08 PM
شاید کہ تیرے دل میں اُتر جائے بات میری



لکھتا ہوں*، اچھی بات کسی کوسکھا سکوں
سچ کیا ہے،جھوٹ کیا ہے، جہاں کو بتا سکوں

سوچوں میں*ڈوبنے سے بھی لکھنا نہ آ سکا
یہ علم رَب کی دین ہے، سب کو بتا سکوں

اللہ سرکشوں کو ملاتا ہے خاک میں
اور بندگی کی یاد سبھی کو دلا سکوں

بیکار مت گنواؤ، امانت ہے زندگی
اور موت سچ ہے، اس سے سبھی کو ڈرا سکوں

دنیا کی محفلوں سے تو بھرتا نہیں ہے* دل
گر وقت کے ضیاع سے سب کو بچا سکوں

کرتے تھے جو خُدا ئی کا دعویٰ، ہوئے تباہ
قُرآں کی آیتیں یونہی پڑھ کر سُنا سکوں

لکھتا ہوں نیک بات کہ اے کاش ساجد میں
خود کو ہدایتوں کا بذریعہ بنا سکوں

بےباک
12-20-2012, 10:31 AM
لکھتا ہوں*، اچھی بات کسی کوسکھا سکوں
سچ کیا ہے،جھوٹ کیا ہے، جہاں کو بتا سکوں

سوچوں میں*ڈوبنے سے بھی لکھنا نہ آ سکا
یہ علم رَب کی دین ہے، سب کو بتا سکوں

اللہ سرکشوں کو ملاتا ہے خاک میں
اور بندگی کی یاد سبھی کو دلا سکوں

زبردست نظم ۔بے حد سبق آموز ،جزاک اللہ

تانیہ
12-20-2012, 11:31 AM
کرتے تھے جو خُدا ئی کا دعویٰ، ہوئے تباہ
قُرآں کی آیتیں یونہی پڑھ کر سُنا سکوں

لکھتا ہوں نیک بات کہ اے کاش ساجد میں
خود کو ہدایتوں کا بذریعہ بنا سکوں

جزاک اللہ
بہت خوب

فضاءسحر
12-20-2012, 02:01 PM
جزاک اللہ ساجد بھائی

ساجد تاج
12-23-2012, 12:38 PM
پسند کرنے کا شکریہ

ذیشان نصر
12-23-2012, 01:39 PM
ساجد بھائی اچھا لکھا آپ نے ۔۔۔۔!
مگر آپ مراسلے عنوان میں جو مصرعہ لکھا ہے وہ شاید آپ جلدی میں غلط ٹائپ کر گئے ہیں ۔۔۔ خیر درست مصرعہ یوں ہے ۔۔۔
شاید کہ اُتر جائے ترے دل میں مری بات

ساجد تاج
12-23-2012, 06:34 PM
ساجد بھائی اچھا لکھا آپ نے ۔۔۔۔!
مگر آپ مراسلے عنوان میں جو مصرعہ لکھا ہے وہ شاید آپ جلدی میں غلط ٹائپ کر گئے ہیں ۔۔۔ خیر درست مصرعہ یوں ہے ۔۔۔
شاید کہ اُتر جائے ترے دل میں مری بات


جی بھائی اصل مصرعہ یونہی ہی ہے جیسے آپ نے لکھا، لیکن میں خود ایسا لکھا ہے وجہ کوئی بھی جس طرح تحریروں سے سیدھا پن ہے اُسی طرح عنوان وغیرہ میں بھی اسی چیز کا خیال رکھا گیا ہے

pervaz khan
12-26-2012, 04:02 PM
جزاک اللہ

ساجد تاج
12-26-2012, 10:03 PM
وایاکم

نگار
01-03-2013, 09:40 PM
کرتے تھے جو خُدا ئی کا دعویٰ، ہوئے تباہ
قُرآں کی آیتیں یونہی پڑھ کر سُنا سکوں

بہترین شاعری ارسال کرنے پہ آپ کا بہت شکریہ

ساجد تاج
01-04-2013, 01:34 PM
پسند کرنے کا شکریہ نگار بھائی

نورالعین عینی
04-07-2013, 02:49 AM
بہت پیارا کلام ہے آپکا۔۔ بہت شکریہ ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے لیے

سقراط
04-07-2013, 09:48 PM
بہت اچھے ساجد بھائی بہت دن سے آپ کی نئی تحاریر نہیں آرہیں