PDA

View Full Version : کیلے کے چھلکے سے سر درد کا علاج



ابوسفیان
12-20-2012, 02:48 PM
کیلے کے چھلکے سے سر درد کا علاج ممکن ہے

قدرت نے کوئی شے بیکار نہیں بنائی۔ جن قدرتی اشیاء کو کھایا جاتا ہے ان کے چھلکوں میں بھی کئی طبی فوائد پنہاں ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کیلے کے چھلکوں کی مدد سے سر درد کا انتہائی موٴثر علاج ممکن ہے۔جی ہاں کیلے کے چھلکوں کو پیس کر ان کا پیسٹ درد کی جگہ15 منٹ تک لگائے رکھنے سے سر درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق سر کا درد خون کی شریانوں میں پیدا ہونے والے تناوٴ اور تبدیلیوں کے باعث ہوتا ہے جب کہ کیلے میں موجود ''میگنیشیم'' نسوں کو سکون عطا کر کے سر درد کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔


سر درد

معمولی سر درد ہو یا درد شقیقہ، دونوں ہی انتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ اب آپ کو درد کش ادویات کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ سر درد کا علاج لیموں کے ذریعے بھی ممکن ہے۔لیموں میں قدرت نے ایسی تاثیر رکھی ہے کہ اگر بغیردودھ کی چائے میں لیموں کے چند قطرے ملا کر پیا جائے تو سر درد میں فوری افاقہ ہوتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ گرمی اور تھکن کے باعث ہونے والے سر درد کے لئے لیموں کے چھلکوں کا پیسٹ بنا کر ماتھے پر ملنے سے سردرد میں جلد آرام آجاتا ہے


♋♋♋♋♋♋♋♋♋♋♋♋♋♋♋♋ ♋♋♋♋♋♋♋♋:rulez:

نگار
12-24-2012, 10:46 PM
مفید معلومات پہنچانے پہ آپ کا بہت شکریہ

ابوسفیان
12-25-2012, 12:36 AM
http://urdulook.info/imagehost/?di=BPNX

سقراط
12-25-2012, 01:17 PM
بہت شکریہ بھائی مفید معلومات دینے کا

pervaz khan
12-25-2012, 01:23 PM
اچھی شئیرنگ کا بہت شکریہ