PDA

View Full Version : جناب طاہر القادری کی آمد اور الطاف حسین



بےباک
12-21-2012, 11:45 AM
http://ummatpublication.com/2012/12/21/images/story2.gif

بےباک
12-21-2012, 11:50 AM
منصوبہ سازی یعنی تبدیلی نظام اور بروقت اس پر چوٹ لگانا ، دونوں بے حد اہم ہیں ، اس کے لیے ایک طویل جدو جہد کی ضرورت ہے ، کسی بڑے معجزے کی توقع رکھنا اتنے کم وقت میں ممکن نہیں ، پھر دو قوتوں جو انتہاء کی قوتیں ہیں ۔ محترم طاھر القادری صاحب ایک دینی اور علمی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں ،دوسری طرف سیکولر کی انتہاء پر پہنچے ہوئے جن کے بارے پاکستانی وزارت خارجہ بھی بیان دے چکی ہے کہ سیکولر طاقت کے طور پر پہچانے جانے والی پارٹی ہے۔ یعنی الطاف حسین صاحب بھی محترم طاھر القادری صاحب کی حمایت میں کود پڑے اور انہوں نے اپنے کارکنوں کو مینار پاکستان پہنچنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ، اور خود طاھر القادری* صاحب کو فون کرکے پورے تعاون کا یقین دلایا ، اس اشتراک عمل سے کیا ہو گا ، کون سی طاقتیں ان کو اکٹھا کر رہی ہیں ، انتخابی گرما گرمی میں کیا ایک مکمل سیکولر پارٹی کیا ایک مکمل دینی پارٹی میں اتحاد ممکن ہے ۔ کیا کہیں اور سے ڈور ہل رہی ہے ، اگر کوئی دوست رہنمائی فرما دیں تو مشکور ہوں گا، کیا دینی پارٹیوں میں اتحاد ہو گا یا ان کے ووٹ مزید تقسیم کیے جائیں گے ، اور پھر سیکولر طاقتوں کے لیے راہ ہموار کی جائے گی ۔ دینی پارٹیوں میں اتحاد وقت کا اہم تقاضا ہے ، وہ طاقتیں جو ملک میں اتحاد بین المسلمین سے خائف ہیں ۔ وہ اپنا کام نہ کر جائیں یعنی پاکستانی قوم کے ساتھ ھاتھ نہ ہو جائے ، جیسا سابقہ ادوار میں ہوتا آیا ، کہ گردش ایام سے مجرموں کے ٹولے برسر اقتدار آتے رہے ، اسوقت واپسی کا کوئی راستہ بھی نہیں بچے گا ،

پھر اس بارے بھی شنید ہے کہ جناب ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے دوسرے ملک کی شہریت حاصل کر لی ہے ، اور اب اچانک ان کا اسوقت آنا اور پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترنا پھر یہ نعرہ بھی لگانا ہم اس انتخابات میں حصہ نہین لیں گے ، سیاست نہیں بچانی یعنی ملک بچانا ہے ،۔ تو کیا سب سیاسی مداری خاموش ہو جائیں گے ،
کیا انتخابات کا لائحہ عمل ختم ہو جائے گا ،یہ سب سوالات منتظر ہیں۔۔۔۔ 23۔ دسمبر 2012 کو ان کے جوابات طاھر القادری صاحب بتائیں گے ،

نگار
12-21-2012, 09:32 PM
ان کا نعرہ ہونا چاہیئے تھا کہ لوگو ایمان بچاؤ اور اسلام کو زندہ کرو
لیکن افسوس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
اللہ ہی مسلمانوں کو سیدھی راہ دکھائے
آمین ثمہ آمین

باخبر رکھنے کے لیے بہت بہت شکریہ

گلاب خان
12-22-2012, 07:33 PM
شکریہ بے باک بھائی آپ نے اصل حقایق بتائے طاہرلقادری کیا ہے اس بحث میں نھی پڑتے سب جانتے ہیں حقیقت کیا ہے اس وقت سب کا ایک ہی مقصد ہے نون لیگ کو ناکام کرنا اور چور اچکو کا دوبارہ اکھٹے مل کر ملک کا اسلام کا بیڑا غرق کرنا اور انشااللہ یہ سب ناکام ہوں گے نون لیگ ہی جیتے گی انشااللہ

ساجد تاج
12-23-2012, 08:43 PM
اللہ تعالی ایسے سیاستدانوں اور ایسے علماء سے ہمیں اور ہماری نسلوں کو دور رکھے آمین

نگار
12-24-2012, 10:36 PM
آمین ثمہ آمین