PDA

View Full Version : غزل... رہا در بدر پھرا کوبکو...ذیشان نصر



ذیشان نصر
12-23-2012, 01:41 PM
السلام علیکم !
ایک تازہ غزل کل ہی وارد ہوئی ہے سو ہدیہ قارئین ہے ۔۔۔۔!

رہا دربدر پھر ا کُو بکُو
رہی عمر بھر یہی آرزو

ملے مجھ کو بھی کوئی ہم نفس
کوئی مہ جبیں کوئی خوبرو

ملاہم سفر، مجھے جب نصرؔ
ہوئی ختم پھر مری جستجو

نہ میں کہہ سکا مرا حالِ دل
نہ ہی ہو سکی کوئی گفتگو

نہ ہی چھُپ سکا کبھی ان سے میں
نہ ہی ہو سکا کبھی رُوبَرُو

مری تشنگی رہی عمر بھر
نہ میں ہو سکا کبھی سَرخرو

ہوئی ختم یوں مری داستاں
نہ میں وہ رَہا نہ وہ ماہ رُو

محمد ذیشان نصر
22 دسمبر 2012

تانیہ
12-23-2012, 05:37 PM
نہ ہی چھُپ سکا کبھی ان سے میں
نہ ہی ہو سکا کبھی رُوبَرُو

مری تشنگی رہی عمر بھر
نہ میں ہو سکا کبھی سَرخرو

ہوئی ختم یوں مری داستاں
نہ میں وہ رَہا نہ وہ ماہ رُو

واہ جی واہ
بہت خوب
داد قبول کیجیئے محترم محمد ذیشان نصر صاحب

ذیشان نصر
12-23-2012, 11:58 PM
شکریہ تانیہ جی۔۔۔!

بےباک
12-24-2012, 12:15 AM
رہا دربدر پھر ا کُو بکُو
رہی عمر بھر یہی آرزو

ملے مجھ کو بھی کوئی ہم نفس
کوئی مہ جبیں کوئی خوبرو

ملاہم سفر، مجھے جب نصرؔ
ہوئی ختم پھر مری جستجو


ماشاءاللہ پختہ شاعری پڑھی ، دل خوش ہو گیا ،
آپ اپنی شاعری ادھر ضرور لکھا کریں ،
آپ کے اشعار الگ تو ہیں مگر دل میں اترتے ہیں ، اور اس میں شاعرانہ ذوق کا نکھار دکھائی دیتا ہے ،انداز بیان بھی زبردست ہے ، واؤؤؤؤو


مری تشنگی رہی عمر بھر
نہ میں ہو سکا کبھی سَرخرو

ہوئی ختم یوں مری داستاں
نہ میں وہ رَہا نہ وہ ماہ رُو

میری طرف سے مبارک قبول کیجیے ،:photosmile::photosmile::photosmile:

ذیشان نصر
12-30-2012, 08:22 PM
رہا دربدر پھر ا کُو بکُو
رہی عمر بھر یہی آرزو

ملے مجھ کو بھی کوئی ہم نفس
کوئی مہ جبیں کوئی خوبرو

ملاہم سفر، مجھے جب نصرؔ
ہوئی ختم پھر مری جستجو


ماشاءاللہ پختہ شاعری پڑھی ، دل خوش ہو گیا ،
آپ اپنی شاعری ادھر ضرور لکھا کریں ،
آپ کے اشعار الگ تو ہیں مگر دل میں اترتے ہیں ، اور اس میں شاعرانہ ذوق کا نکھار دکھائی دیتا ہے ،انداز بیان بھی زبردست ہے ، واؤؤؤؤو


مری تشنگی رہی عمر بھر
نہ میں ہو سکا کبھی سَرخرو

ہوئی ختم یوں مری داستاں
نہ میں وہ رَہا نہ وہ ماہ رُو

میری طرف سے مبارک قبول کیجیے ،:photosmile::photosmile::photosmile:


بے باک بھائی اس قدر محبتوں اور نوازشوں پر آپ کا شکر گذار ہوں

گلاب خان
12-30-2012, 08:26 PM
بھت خوب اگر یے آپ کی اپنی شاعری ہے تو بھت ہی عمدھ بھت ہی زبر دست اگر آپ کی پسند ہے تو پسند کی داد ہے

ذیشان نصر
12-30-2012, 11:03 PM
بھت خوب اگر یے آپ کی اپنی شاعری ہے تو بھت ہی عمدھ بھت ہی زبر دست اگر آپ کی پسند ہے تو پسند کی داد ہے


جی گلاب بھیا ۔۔۔ یہ مجھ ناکارہ کی اپنی کاوش ہے ۔۔۔!

گلاب خان
12-30-2012, 11:46 PM
بھت ہی خوب اچھا لگا آپ کی شاعری قابل تعریف ہے:clap::clap::th_smile::th_smile::roseanimr:

نورالعین عینی
04-07-2013, 02:53 AM
بےحد پیاری غزل کہی ہے جناب۔۔

داد قبول کیجئے