PDA

View Full Version : ایک کہانی ایک نصیحت



ابوسفیان
12-23-2012, 11:13 PM
[/color]

ایک کہانی ایک نصیحت


ایک طوطا دوکاندار نے پال رکھا تھا اور اس طوطے سے دوکاندار کو بہت محبت تھی یہ طوطا خوب باتیں کرتا اور خریداروں کو خوش کرتا دوکاندار کی غیر موجودگی میں دوکان کی حفاظت کرتا ایک دن اچانک بلی آ گئی اور اس نے چوھے پر حملہ کیا طوطا سمجھا کہ مجھے پکڑنا چاھتی ھے یہ جان بچانے کیلے اڑا اس کے اڑنے کی وجہ سے بادام کے تیل کی بوتل گر گی دوکاندار نے اپنا نقصان دیکھا تو اسنے غصے میں طوطے کا سر گنجا کر دیا اور اسے مارا بھی طوطا اس پر ناراض ھو گیا اور بولنا چھوڑدیا،، دوکاندار اس کے ترک کلام پر بڑا پریشان ھوا اس نے خوش کرنے کے لیے بہت جتن کیے ، مگر طوطا مسلسل ناراض رھا. ایک دن اس دوکان پر ایک گنجا فقیر آیا تو طوطے نے فقیر سے کہا اے گنجے تو کس وجہ سے گنجا ھوا کہیں . تو نےتیل تو نہیں گرادیا اس بات پر لوگ ہنسنے لگے کہ طوطے نے گنجے فقیر کو اپنے اوپر قیاس کیا

مولانا رومی لکھتے ھیں

کار پاکاں راقیاس خود مگیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔گرباشد درنوشتن شیر وشیر

اے عزیز پاک لوگوں کے معاملے کو اپنے اوپر مت قیاس کر اگر چہ

لکھنے میں شِیر دودھ اورشیر جانور ایک طرح کا ھوتا ھے

شیر آں باشد کہ مردم میخورد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شیرآں باشدکہ مردم میخورد

لیکن شِیر یعنی دودھ کو آدمی کھاتا پیتا ھے .اور شیر آدمی کو ہی کھاتا ھے

₪₪₪₪₪₪₪₪₪₪₪₪₪₪₪₪ ₪₪₪₪₪₪₪₪₪₪₪₪₪:smiley-chores016:[/quote]

بےباک
12-24-2012, 12:04 AM
خؤب سبق آموز کہانی لکھی جو مزاحیہ بھی ھے لیکن سبق آموز بھی ہے ،

ابوسفیان
12-24-2012, 05:38 PM
http://urdulook.info/imagehost/?di=BPNX

pervaz khan
12-25-2012, 02:04 PM
اچھی شئیرنگ کا شکریہ

سقراط
12-25-2012, 08:01 PM
زبردست بھائی