PDA

View Full Version : سنسنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی فتح



تانیہ
12-25-2012, 10:07 PM
http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2012/10/04/121004155620_hafeez_304x171.jpg


بنگلور میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

سو چونتیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے انیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بیس رنز بنا لیے ہیں۔

چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میںپاکستان کو فتح کے لیے ایک سو چونتیس رنز کا ہدف ملا جو اس نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کی عمدہ بلے بازی کی بدولت آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

اس وقت شعیب ملک اور کامران اکمل کریز پر موجود ہیں اور شعیب ملک نے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور ناصر جمشید نے اننگز شروع کی تو اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے بھوونیشور کمار نے پہلے اوور کی آخری گیند پر ناصر جمشید کو بولڈ کر دیا۔

بھوونیشور کمار نے ہی اپنے دوسرے اوور میں احمد شہزاد کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کروا کر بھارت کو دوسری کامیابی دلوائی۔ اسی اوور میں انہوں نے عمر اکمل کو بھی کلین بولڈ کر دیا۔

انہوں نے اپنے مقررہ چار اوورز میں صرف نو رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس موقع پر محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ٹیم کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کے لیے ایک سو چھ رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد حفیظ اکسٹھ رنز بنا کر ایشانت شرما کی گیند پر کیچ ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تینتیس رنز بنائے۔


انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان اور بھارت تین مرتبہ مدِمقابل آ چکے ہیں اور تینوں مرتبہ جیت بھارت کی ہی ہوئی ہے۔آخری مرتبہ دونوں ٹیمیں کولمبو میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے دوران آمنے سامنے آئی تھیں اور بھارت نے یہ میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

بھارتی اوپنرز گوتم گمبھیر اور اجانکا ریہانے نے اپنی ٹیم کو ستتر رنز کا آغاز فراہم کیا اور ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ بھارت ایک بڑا سکور کرے گا لیکن اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے بھارتی بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

گمبھیر تینتالیس رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ ریہانے نے بیالیس رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عمرگل نے تین، سعید اجمل نے دو جبکہ شاہد آفریدی اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ لی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو رن آؤٹ بھی کیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بھارتی سرزمین پر کسی ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدِمقابل ہیں۔

یہ دو ہزار سات کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے بھارت پہنچی ہے۔ نومبر سنہ دو ہزار آٹھ کے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورۂ بھارت منسوخ کر دیا گیا تھا۔

محمد عرفان نے اپنی تیز رفتار سے بھارتی بلے بازوں کو خاصا پریشان کیا

پچیس دسمبر سے چھ جنوری تک جاری رہنے والی اس سیریز میں دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے اب تک بھارت میں چار ایک روزہ سیریز میں حصہ لیا ہے اور ان میں سے دو میں وہ فتح یاب رہا ہے۔

بھارت نے اس میچ کے لیے ٹیم میں ایک نئے بولر بھوونیشور کمار کو شامل کیا ہے جبکہ تجربہ کار اور ان فارم سپنر ایشون آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم محمد حفیظ (کپتان)، احمد شہزاد، شاہد آفریدی، کامران اکمل، عمر اکمل، شعیب ملک، ناصر جمشید، سعید اجمل، عمر گل، محمد عرفان اور سہیل تنویر پر مشتمل ہے۔

بھارتی ٹیم میں مہندر سنگھ دھونی(کپتان)، ویرات کوہلی، گوتم گمبھیر، اجانکا ریہانے، سریش رائنا، روہت شرما، یوراج سنگھ، رویندر جدیجا، بھوونیشور کمار، ایشانت شرما اور اشوک ڈِنڈا کو شامل کیا گیا ہے۔

bbc urdu (http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2012/12/121225_pak_india_odi_1_zs.shtml)

بےباک
12-26-2012, 04:52 AM
http://www.cricistan.com/uploads/editor/intikhab_alam_saboor_ahmad_ahmed_mohammed_mohammad _irfan.png
http://news.bbc.co.uk/media/images/49055000/jpg/_49055768_010147301-1.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ایک خفیہ ہتھیار لے کر آئی ہے۔ ایک تیز بولر جس کا قد سات فٹ کے آس پاس ہے لیکن موجودہ سیریز میں ان کے بارے میں کوئی بھی معلومات لینا فی الحال تو مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے۔
اس بولر کا نام محمد عرفان۔ میچ سے دو دن پہلے پاکستان ٹیم نے صحافیوں سے بات چیت کے لیے کپتان محمد حفیظ کے علاوہ فاسٹ بولر عمر گل اور سہیل تنویر کو بھیجا۔ لیکن عرفان سے بات کرنے کی تمام درخواست نامنظور کر دی گئیں۔
پاکستان کے کپتان محمد حفیظ نے بھی اپنے بولرز اور محمد عرفان پر پوچھے گئے سوال پر براہ راست جواب دینے کے بجائے کہا ’ہمارے پاس پہلے میچ اور پوری سیریز کے لیے خاص منصوبہ تیار ہے۔ لیکن ہم اسے میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے۔‘
ویسے جب پاکستان کرکٹ ٹیم گراؤنڈ پر پریکٹس کرتی ہے تو یہ کھلاڑی دور سے ہی نظر آتا ہے۔
چھ فٹ اور دس انچ لمبے محمد عرفان کے سامنے کامران اکمل اور عمر اکمل جیسے کھلاڑی ان کے کندھے تک بھی نہیں پہنچتے۔
http://static.guim.co.uk/sys-images/Sport/Pix/pictures/2010/9/10/1284145387149/Mohammad-Irfan-007.jpg

pervaz khan
12-26-2012, 04:20 PM
اچھی شئیرنگ کا شکریہ