PDA

View Full Version : ہمارے پٹواری اور اسامہ بن لادن



بےباک
12-27-2012, 06:53 AM
http://ummatpublication.com/2012/12/27/images/news-02.gif

شہزادی
12-27-2012, 10:49 AM
پتا نہیں ان لوگوں نے اور کیا کیا انکشاف کرنے ہیں

pervaz khan
12-27-2012, 05:18 PM
امریکہ کے جھوٹے ڈرامے کو سچ ثابت کرنے کے لئے یہ سب کچھ ہو رہا ہے

سید انور محمود
12-29-2012, 10:02 PM
اس سے پہلے ڈاکٹرآفریدی کا ڈرامہ اور اب پٹواری کا ڈرامہ، یہ سب ڈرامے آنکھوں میں دھول جھوکنے کے لیے ہیں۔ دنیا کا سب سے ترقی یافتہ ملک جواپنے سیٹ لایٹ کی مدد سے عراق کے بنکروں کا حال معلوم کرلیتا ہے اور یہ بھی معلوم کرلیتا ہے کہ ملا عمرامریکی حملےکے وقت سایئکل پر بیٹھ کربھاگا تھا۔ اسکو اوسامہ بن لادن کا پتہ نہ ہو یہ ناممکن ہے۔ اوسامہ بن لادن کب مرا کسی کو نہیں معلوم مگر امریکہ نے اپنے اس ایجنٹ کو اپنے حساب سے مارا یعنی جب تک فاہدہ تھا مارنے کے باوجود نہیں مارا اور جب امریکی مفاد ختم ہوا ایبٹ آباد کا ڈرامہ رچادیا۔ ہر امریکی ایجنٹ کا یہ ہی انجام ہوتا ہے، شہشاہ ایران بھاگ کرجب اپنے آقا امریکہ کے پاس پہنچا تو اسکو وہاں سے بھگادیا اور وہ مصر جاکر مرا۔ دورمت جایں ایران عراق جنگ میں امریکہ کا سب سے بڑا ایجنٹ صدام حسین تھا، جب تک امریکی مفادات تھے امریکہ خوش مگر جب مفادات ختم عین عید کے دن اپنے ایجنٹ کو خود امریکہ نے لٹکادیا۔ پاکستان میں ضیاالحق کا انجام دیکھ لیں کیاہوا روس کو شکت ہونے کے بعد امریکہ کو ضیاالحق کی ضرورت باقی نہیں رہی لہذا ضیاالحق کی کہانی ختم ہوگی۔ امریکہ اپنے ایجنٹوں کو اس وقت تک زندہ رکھتا ہےجب تک اسکا مفاد ہوتا ہے۔ امریکہ کہتا ہے ملا عمر کا پتہ نہیں امریکہ کو جب اس سے کام نہیں لینا ہوگا پھر امریکہ کو پتہ چل جایگا کہ وہ کہاں ہےاور ایبٹ آباد کی جگہ شایدکسی اور شہر میں یہ ڈرامہ رچا یاجائے گا۔ اور پھر کوی ڈایری مل جاے گی۔ آخر موجودہ بھکاری حکمرانوں کو امریکی بھیک بھی تو چاہیے اس لیے امریکی آقا کے ڈرامے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

سقراط
12-30-2012, 04:25 PM
یہ سب ڈرامے آنکھوں میں دھول جھوکنے کے لیے ہیں۔ دنیا کا سب سے ترقی یافتہ ملک جواپنے سیٹ لایٹ کی مدد سے عراق کے بنکروں کا حال معلوم کرلیتا ہے اور یہ بھی معلوم کرلیتا ہے کہ ملا عمرامریکی حملےکے وقت سایئکل پر بیٹھ کربھاگا تھا۔ اسکو اوسامہ بن لادن کا پتہ نہ ہو یہ ناممکن ہے۔ اوسامہ بن لادن کب مرا کسی کو نہیں معلوم مگر امریکہ نے اپنے اس ایجنٹ کو اپنے حساب سے مارا یعنی جب تک فاہدہ تھا مارنے کے باوجود نہیں مارا اور جب امریکی مفاد ختم ہوا ایبٹ آباد کا ڈرامہ رچادیا۔ ہ
آ پکی بات ٹھیک ہے