PDA

View Full Version : یہ ہے میرا اصل پاکستان، باقی سب نقلی ہے



سید انور محمود
01-06-2013, 12:35 AM
تاریخ: 6 جنوری 2013
از طرف: سید انور محمود

یہ ہے میرا اصل پاکستان، باقی سب نقلی ہے۔
دو جنوری کا دن ہے اورجگہ ہے ضیااُیدین ہسپتال۔ وہاں ایک غریب عورت رو رو کر لوگوں سے فریاد کررہی تھی کہ اسکی پانچ ماہ کی بچی کو بچانے کیلے اُس کی مدد کریں ۔ ہسپتال کے مطابق اس بچی کے علاج پر 6000 روپے روزانہ کا خرچ ہے۔ غریب عورت کے ساتھ اسکا شوہر بھی کھڑا ہوا تھا جسکی ماہانہ آمدنی 6000 روپے ہے، اللہ تعالی اسکی فریاد سنتا ہے وہاں کھڑے ہوئے لوگ اسکی مدد کرتے ہیں اور وقتی طور اسکا مالی مسلہ حل ہوجاتاہے۔

ایک ستر سال کی عمرکا شخص جو اسپتال میں صفائی کا کام کرتا ہےوہ بھی وہاں کھڑا ہوا اس ماں کی آہ وزاری سن رہا تھا۔ وہ اسی وقت اپنے اکاونٹ آفس گیا اوراپنی تنخواہ جو 4000 روپے ہے ایڈوانس کی درخواست کی۔ اکاونٹ آفس نے اسکو 4000 روپے دے دیے۔ وہ جلدی جلدی اس وارڈ میں پنچا جہاں بچی کی ماں اپنی بچی کے لیے رو رہی تھی۔ وہاں اس نے کسی سے کہا صاحب میں اپنی تنخواہ لے آیا ہوں یہ 4000 روپے ہیں یہ لے لیں اور اس ماں کو دیدیں تاکہ اس کی بچی کی جان بچ جاے، میرا اللہ مالک ہے۔

http://urdulook.info/imagehost/?di=LCJQ

پانچ ماہ کی بچی اب بھی زندہ ہے اور اس کا علاج ہورہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ قوم بھی زندہ ہے!

بھائی سرفراز زندہ باد! جس نے اپنی اور پھر ہماری غیرت کی لاج رکھ لی۔
یہ ہے میرا اصل پاکستان، باقی سب نقلی ہے۔

نذر حافی
01-06-2013, 01:44 AM
واہ۔۔۔واقعتا:یہ ہے میرا اصل پاکستان، باقی سب نقلی ہے۔

بےباک
01-06-2013, 03:06 AM
جزاک اللہ خیر ،
اللہ تعالی ان کے خلوص کا ضرور انعام دے گا ، ان شاءاللہ

pervaz khan
01-06-2013, 12:57 PM
جزاک اللہ

زیرک
01-06-2013, 07:35 PM
جزاک اللہ خیر , اللہ پاک ان کے اس خلوص کا انعام اتنا دے گا کہ انسانی ذہن اس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، ان شاءاللہ۔ واقعی وہ دل سب سے بڑا سخی ہے جو اپنا سب کچھ دے دے۔

نگار
01-18-2013, 11:24 PM
اللہ تعالی ان کے خلوص کا ضرور انعام دے گا ، ان شاءاللہ

عبادت
01-19-2013, 01:32 AM
جزاک اللہ خیر