PDA

View Full Version : چاندنی سی سلگنے لگتی ہے



نذر حافی
01-09-2013, 02:49 AM
رات کے چوراہے پر،
جاڑوں کی سرد راتوں میں ،
کسی گمنام مقتول کے پہلو سے،
ایک سرد آہ اٹھتے ہی ،
تاریخ کے سرد اوراق پر ،
چاندنی سی سلگنے لگتی ہے،
خنجر بولنے لگتاہے ،خون گفتگو کرتاہے،
میں صرف تکتا رہتاہوں،
مقتول اس لحظے مقتول تر ہوجاتاہے،
جب میں اس سے کہتاہوں کہ مجھے آپ کی زبان سمجھ میں نہیں آتی۔