PDA

View Full Version : سیل فون کیسے کام کرتا ہے؟



سقراط
01-16-2013, 07:49 PM
آپ نے سیل فون استعمال کیا ہے یا نہیں لیکن آپ نے اسے دیکھا ضرور ہے؟ ہر دن لاکھوں لوگ اسے خرید کر استعال کرنا شروع کرتے ہیں۔ اس لیے آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا اس کو باقاعدگی سے استعمال ضرور کرتا ہو گا؟ سیل فون کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے آپ کسی سے بھی اور کہیں بھی بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں۔
یہاں آپ یہ جان کر بہت حیران ہوں گے کہ سیل فون کام کیسے کرتا ہے؟ کیا ہوتا ہے جب آپ کال ملاتے ہو؟ ہم سیل فون کے پیچھے ٹیکنالوجی پر بات کریں گے تا کہ آپ جان سکو کہ یہ کتنے دلچسپ ہیں۔
سیل فون کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ایک ریڈیو کی طرح ہے۔ ایک انتہائی بہترین بناوٹ والا ۔ سیل فون کی بناوٹ کو سمجھنے کا ایک اچھا طریقہ یہ ہے کہ اس کا سی بی ریڈیو یا واکی-ٹاکی سے موازنہ کیا جائے۔ سی بی ریڈیو ایک سادہ سی مشین ہے۔ سی بی ریڈیو پر جب دو آدمی آپس میں بات کرتے ہیں تو وہ ایک ہی فریکوئنسی کو استعمال کرتا ہے۔ جبکہ سیل فون ایک دوہری مشین ہے اس لیے یہ ایک فریکوئنسی بات کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے اور ایک سیکنڈ کے وقفے سے دوسری فریکوئنسی بات سننے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ایک سی بی ریڈیو 40 چینل رکھتا ہے جبکہ سیک فون 1،664 چینل استعمال کرسکتا ہے۔ سیل فون سیلز میں بھی کام کرتا ہے اور سیلز کو تبدیل بھی کرتا ہے جوں جوں انسان اردگرد حرکت کرتا ہے۔ سیلز سیل فون کو ناقابلِ یقین حد تک دائرہ یا رینج مہیا کرتے ہیں۔
واکی-ٹاکی سے صرف ایک میل کے دائرہ میں بات ہو سکتی ہے جبکہ سی بی ریڈیو زیادہ پاور فل ہے اس سے پانچ میل کے دائرے میں بات کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف اگر کوئی سیل فون استعمال کر رہا ہے تو وہ یک شہر سے دوسرے شہر تک سفر طے کرتے ہوئے لمبے وقت تک بات کو جاری رکھ سکتا ہے کیوں کہ وہ سیلز تبدیل کرتا رہتا ہے اور سیلز وہ ہیں وہ سیل فون کو بہت وسع رینج مہیا کرتے ہیں۔
ایک سیلولر فون ایک دو طرفہ واکی-ٹاکی ہے جو کہ ایک ٹیلی فون کی طرح کام کرتا ہے۔ واکی-ٹاکی کے ساتھ ایک وقت میں یا تو آپ بولتے ہیں یا سنتےہیں جبکہ سیل فون کے ساتھ ایک ہی وقت میں آپ بول بھی سکتے ہیں اور سن بھی۔ آپ کال کے لیے نمبر ڈائل کر سکتے ہیں، کال موصول کر سکتے ہیں، پسندیدہ چیزیں مثلاَ دوسرے کو ہولڈ کروا سکتے ہیں، کانفرنس کال کر سکتے ہیں اور وائس میل بھی کر سکتے ہیں۔
سیل فون پر بات چیت کرنا بہت غیر مخفوظ ہے۔ اس میں آپ کی کال کو ریکارڈ بھی کیا جا سکتا ہے اور حلل بھی ڈالا جا سکتا ہے۔ سیل فون کو ایک ٹیلی فون کی طرح کا مت سوچیں بلکہ اسے ایک ریڈیو کی طرح کا سمجھیں۔ یقینا سیل فون کے بارے میں جرائم کے لیے قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کروانا بہت مشکل ہے۔ اس بندے کو پکڑنا کہ جو آپ کی کال کو غلط طریقے سے سن رہا ہے یا آپ کو بتائے بنا ہی ریکارڈ کر رہا ہے مشکل ہے۔ آپ کو یہاں یہ جان کر افسوس ہو گا کہ پاکستان میں سائبر کرائم کے متعلق جو قانون بنایا گیا تھا اس کی مدت ختم ہو چکی ہے اور حکومت نے قانون کو لاگو کرنے یا اسے اپگریڈ کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ سیل فون پر بات کرتے وقت اختیار کریں۔
سیلولر فون سسٹم اینالاگ یا ڈیجیٹل ہو سکتا ہے۔ پرانے سسٹم اینالاگ تھے اور نئے سسٹم ڈیجیٹل ہیں۔
ہر دفعہ کال کرتے وقت یا موصول کرتے وقت سیل فون سیلولر سسٹم کو اپنی شناخت کرواتا ہے تا کہ سیلولر سسٹم یہ تسلی کر سکے کہ آپ بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔ وہ آپ کے نمبر سے پتا چلاتا ہے جو آپ کو سروس کمپنی نے مہیا کیا ہوتا ہے۔
سیلولر کیوں کہا جاتا ہے؟
بہت سارے سسٹم شہروں میں دو طرفہ بات چیت کی سہولت دیتے ہیں جیسے پولیس کے پاس وائرلیس ہوتے ہیں وغیرہ۔ اس سسٹم میں ایک اینٹینا شہر کے وسط میں لگایا جاتا ہے۔ ہر دو طرفہ گفتگو میں ایک چینل انوالو ہوتا ہے۔ اس طرح اگر ایک شہر میں سو چینل ہیں تو سو لگاتار گفتگو ہو سکتیں ہیں۔ سارے شہر کو یہ سہولت دینے کے لیے اینٹینے کو اونچی عمارت پر نصب کیا جاتا ہے جو بہت طاقت ور سگنل چھوڑتا ہے۔
سیلولر فون سسٹم میں شہر کو چھوٹے چھوٹے حصوں یا سیلز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ہر سیل کا اپنا ایک اینٹینا ہوتا ہے اور چینلز کا ایک حصہ استعمال کرتا ہے۔ ہر اینٹینے کی اونچائی کم ہوتی ہے اور کچھ کمزور سگنل چھوڑتا ہے تا کہ چینل کا یہ حصہ شہر میں کہیں اور بھی استعمال ہو سکے۔
سیل فون کی شناخت
ہر سیل فون کی سیلولر سسٹم سے شناخت دو منفرد قیمتوں یا نمبرز سے ہوتی ہے۔
MIN-Mobile Identification Number
یہ دس ہندسوں کا نمبرہے جو پی ٹی سی ایل نمبر کی طرح ہوتا ہے۔ اس میں تین ہندسوں کا ایریا کوڈ اور سات ہندسوں کا فون نمبر ہوتا ہے۔ ایم آئی این سیلولر سروس مہیا کرتے والی کمپنی جاری کرتی ہے اور تبدیل بھی ہو سکتا ہے جب آپ کسی اورسیولر کمپنی کی سروسز استعمال کرتے ہو۔
ESN-Electronic Serial Number
یہ ایک 32-بیٹ بائنری نمبر ہوتا ہے۔ یہ سیل فون بنانے والی کمپنی جاری کرتی ہے اور تبدیل نہیں ہو سکتا۔ جب سیل فون میں سم ڈال کر آن کیا جاتا ہے تو سروس مہیا کرنے والی کمپنی ایک نیا ایم آئی این فون کو جاری کرتی ہے اور کسٹمر کے ڈیٹا بیس کو اپ گریڈ کرتی ہے تا کہ ایم آئی این کو فون کے ای ایس این سے ملایا جا سکے۔ ہر دفعہ جب سیل فون سے کال ملائی جاتی ہے یا موصول کی جاتی ہے تو کسٹمر ڈیٹا بیس میں سے ایم آئی این-ای ایس این جوڑے کو تلاش کر کے کال کی اجازت دی جاتی ہے۔ { اگر آپ نے بل بھی ادا کیا ہے تو}
کیا ہو گا جب آپ کال ملاو گے؟
آپ نے نمبر لکھ کر سینڈ کا بٹن دبایا۔ اب آگے کیا ہو گا آئیے دیکھتے ہیں۔
Scan Control Channels
آپ کے سیل فون کو نزدیک ترین بیس اسٹیشن کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ہی طاقت ور سگنل مہیا کرے گا اور آپ کا مطلوبہ نمبر پر رابطہ کروائے گا۔ نزدیک ترین بیس اسٹیشن کو تلاش کرنے کے لیے آپ کا فون تمام 21 کنٹرول چینلز کو چیک کرے گا اور یہ بتائے گا کہ کون طاقت ور سگنل رکھتا ہے۔
Choose Strongest
آپ کا سیل فون طاقت ور سگنلز کا انتخاب کرئے گا اور اسے کال ملانے کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
Send Origination Message
اب آپ کا فون ایک بہت چھوٹا تقریبا ¼ سیکنڈ کا پیغام بھیجے گا جس میں ایم آئی این، سیل فون نمبر، اس کا ای ایس این نمبر اور وُہ نمبر شامل ہو گا جو آپ نے ملایا ہے۔
Get Channel Assignment
آپ کا سیل فون جو ایم آئی این اور ای ایس این نمبر بھیجے گا اس کی بنیاد پر سیلولر سروس مہیا کرنے والی کمپنی یہ تسلی کرے گی کہ آپ باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں،پھر بیس اسٹیشن آپ کے فون پر چینل کی الاٹ مینٹ کا پیغام بھیجے گا اور یہ کام بھی تقریبا ¼ سیکنڈ میں ہو گا۔ اس پیغام میں آپ کے سیل فون کو بتایا جائے گا کہ کہاں اور کس چینل پر گفتگو ہو گی۔
Begin Conversation
اب آپ کا فون اس چینل پر بیل دیتا ہے جو اپ کو الاٹ ہوا ہے اور کال شروع کرتا ہے۔ آپ کو کان میں بیل کی آواز آتی ہے جس کا مطلب ہے کہ دوسری طرف بیل ہو رہی ہے اسے رینگ بیک بھی کہتے ہیں، یا آپ کے مطلوبہ نمبر کے مصروف ہونے کا سگنل موصول ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مطلوبہ نمبر کے بند ہونے کا سگنل بھی موصول ہوتا ہے۔ یہ سگنل بیس اسٹیشن سے جاری ہوتے ہیں جو کہ ایک انسانی آواز کی طرح ہی ریکارڈ کیے گئے ہوتے ہیں۔

عبادت
01-17-2013, 02:09 AM
بہت خوبصورت شیرنگ

نگار
01-18-2013, 11:09 PM
بہترین معلوماتی شیئرنگ کرنے پہ آپ کا بہت شکریہ

اوشو
01-30-2013, 02:18 AM
زبردست معلومات فراہم کیں سقراط جی آپ نے۔
بہت شکریہ