PDA

View Full Version : پرویز مشرف انڈین ٹی وی پر برس بڑے



تانیہ
01-19-2013, 02:00 AM
http://urdu.thenewstribe.com/wp-content/uploads/2013/01/pervaz2.jpg
سابق صدر پاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف لائن آف کنٹرول میں جاری کشیدگی کے حوالے سے پاک فوج کے خلاف پروپیگینڈا کرنے پر بھارتی میڈیا پر برس پڑے جس پر بھارتی ٹی وی چینل کے میزبان نے مقررہ وقت سے پہلے ہی ان کا انٹرویو ختم کردیا۔

لندن سے براہ راست بھارتی ٹی وی چینل ”ٹائمز ناؤ” سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف کا کہناتھا کہ بھارتی میڈیا پاک فوج اور اس کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کےبارے میں غلط بیانات نشرکرکے دنیا بھر میں اسے بدنام کرنا چاہتا ہے۔

پروگرام کے دوران جنرل پرویز مشرف نے بھارتی اینکر کے تندوتیز سوالات کے کافی دانشمندی سے جوابات دیے۔

بھارتی ایکنرکے سوال کہ پاکستان لشکر طیبہ کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کرتا پر جنرل پرویز مشرف نے جواب دیا کہ کیا بھارت انتہا پسند شیو سینا کے خلاف کاروائی کی ہمت رکھتا ہے، بھارت کیوں شیو سینا کے خلاف کاروائی نہیں کرتا۔

بھارتی اینکر نے پاکستان میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ پر سوال کیا جس پر جنرل پرویز مشرف نے اینکر کو یہ کہہ کر چپ کرایا کہ آپ کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں۔

سابق صدر پاکستان پاک فوج پر لائن آف کنٹرول کے علاقے میں بھارتی اہلکار کے سرقلم کرنے کے الزام کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ ہماری آرمی کبھی اس طرح کا گھناؤنا کام نہیں کرسکتی، بھارت جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول میں کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے جب کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل چاہتا ہے۔

جنرل پرویز مشرف نے انڈیا ہاکی لیگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو واپس بھیجے جانے پر نکتہ اٹھایا کہ کیا یہی بھارت کی جمہوریت ہے۔

سابق صدر پاکستان کی جانب سے جارحانہ جوابات کےبعد میزبان نے یہ کہہ کر پروگرام ختم کردیا کہ آپ کے جوابات میری قوم کے خلاف ہیں لہٰذا میں آپ کا پروگرام مزید جاری نہیں رکھ سکتا۔

The NewsTribe (http://urdu.thenewstribe.com/featured/2013/01/18/%D9%BE%D8%B1%D9%88%DB%8C%D8%B2-%D9%85%D8%B4%D8%B1%D9%81-%D8%A7%D9%86%DA%88%DB%8C%D9%86-%D9%B9%DB%8C-%D9%88%DB%8C-%D9%BE%D8%B1-%D8%A8%D8%B1%D8%B3-%D8%A8%DA%91%DB%92%D8%8C-%D9%BE%D8%B1%D9%88%DA%AF%D8%B1/)


دیکھیں اِنڈین میڈیا کا متعصب چہرہ پرویز مشرف نے کس طرح بے نقاب کیا

http://www.facebook.com/photo.php?v=507902059250558

عبادت
01-19-2013, 03:07 AM
پاک فوج کا ایک گریٹ لیڈر
اج پھر پرویز مشرف نے ثابت کر دیا کے وہ
پاک آرمی کا ایک گریٹ لیڈر ہے

پہلے بھی ایک دفعہ پرویز مشرف نے انڈیا کو جواب دیا تھا
کے جنگ کرنی ہے تو کر کے دیکھ لو ہم نے بھی کوئی
چوڑیں نہیں پہن رکھی

pervaz khan
01-19-2013, 02:24 PM
اچھی شئیرنگ کا شکریہ