PDA

View Full Version : عافیہ کی رہائی کا مطالبہ



بےباک
01-19-2013, 06:52 PM
الجزائر:عافیہ کی رہائی کا مطالبہ مسترد، اغوا کار ’گھیرے میں ۔
http://www.csmonitor.com/var/ezflow_site/storage/images/media/content/2013/0116-algeria-hostages-bp-gas-field/14786253-1-eng-US/0116-ALGERIA-HOSTAGES-BP-GAS-FIELD_full_600.jpg
اطلاعات کے مطابق الجزائر کی فوج کے خصوصی دستوں نے ملک کے شمالی صحرا میں واقع گیس فیلڈ میں اس ورکشاپ کو گھیر لیا ہے جہاں شدت پسندوں نے غیر ملکیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

ادھر امریکہ نے ’ان امیناس‘ گیس فیلڈ میں موجود شدت پسندوں کی جانب سے امریکی یرغمالیوں کے بدلے ڈاکٹر عافیہ سمیت دو اہم قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔
القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے بدھ کو اس گیس فیلڈ پر قبضہ کیا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی الجزائر کے ہمسایہ ملک مالی میں فرانسیسی مداخلت اور مغرب میں القاعدہ کے خلاف کارروائیوں کا ردعمل ہے۔

اے پی ایس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شدت پسند راکٹ لانچروں اور مشین گنوں سے لیس ہیں اور انھوں نے مورطانیہ کی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ ان کے پاس اب سات یرغمالی ہیں۔

گیس فیلڈ پر موجودد سینکڑوں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جمعرات سے فوجی کارروائی شروع کی گئی تھی۔

الجزائر کے حکام کے مطابق اس دوران اب تک پانچ سو تہتر الجزائری شہریوں جبکہ ایک سو بتیس غیر ملکیوں میں سے سو کے قریب افراد کو بازیاب کروایا جا سکا ہے جبکہ بتیس غیر ملکی لاپتہ جن میں سے دس برطانوی ہیں۔

الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی ایس کے مطابق اس آپریشن میں اب تک بارہ افراد مارے بھی جا چکے ہیں جن میں الجزائری اور غیر ملکی باشندے دونوں شامل ہیں۔
ناروے کی آئل کمپنی سٹیٹ آئل نے جو برٹش پیٹرولیم اور الجزائر کی سرکاری تیل کمپنی سے مل کر یہ کارخانہ چلاتی ہے، سنیچر کی صبح بتایا ہے کہ اس کے مزید دو ملازمین محفوظ مقام پر پہنچے ہیں جبکہ چھ تاحال لاپتہ ہیں۔

فرانسیسی وزیرِ دفاع نے بھی سنیچر کو بتایا کہ اب شدت پسندوں کے قبضے میں کوئی فرانسیسی شہری موجود نہیں۔

الجزائر کا کہنا ہے کہ یہ شدت پسند مختار بلمختار نامی شدت پسند کمانڈر سے احکامات لے رہے ہیں۔ مختار گزشتہ سال تک مالی سے تعلق رکھنے والی شدت پسند تنظیم اے کیو آئی ایم (القاعدہ ان اسلامک مغرب) کے کمانڈر تھے۔

اس سے قبل الجزائر کے شدت پسندوں نے ’ان امیناس‘ گیس فیلڈ میں امریکی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے امریکہ میں قید پاکستانی نژاد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور مصری نژاد شیخ عمر عبد الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مورطانیہ کے خبر رساں ادارے اے این آئی کو موصول ہونے والے کئی پیغامات کے مطابق مختار بلمختار گروپ کا کہنا ہے کہ وہ امریکی یرغمالیوں کو امریکہ میں قید دو بڑے قیدیوں کے بدلے میں رہا کر دیں گے۔
شدت پسند گروپ امریکہ میں قید پاکستانی نژاد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور مصری نژاد شیخ عمر عبد الرخمٰن کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ایک امریکی فوجی اہلکار کو قتل کرنے کی کوشش کرنے پر 2010 میں جبکہ شیخ عمر عبدالرحمٰن کو نیویارک میں 1993 میں بم دھماکوں کے جرم میں سزا ہوئی تھی۔

امریکہ نے شدت پسندوں کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نیولینڈ نے کہا کہ’امریکہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کرتا۔‘

امریکی وزیرِ دفاع لیون پنیٹا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کو کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔ ’القاعدہ کو سمجھ لینا چاہیے کہ اب انہیں کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ نہ الجزائر میں نہ مالی میں کہیں بھی نہیں۔ ہم انہیں کہیں ایسی جگہ چھپنے نہیں دیں گے جہاں سے وہ اپنی دہشتگردی جاری رکھ سکیں۔‘

امریکہ سیکرٹری خارجہ ہلیری کلنٹن نے بھی صورتحال کو ’مشکل اور خطرناک‘ قرار دیا ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کو گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس کارروائی کے منتظمین، اس کے معاونین اور اسے سرانجام دینے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ضروری ہے۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمروں نے برطانوی پارلیمان کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں الجزائر کے وزیراعظم نے بتایا کہ وہ ابھی تک شدت پسندوں کا پیچھا کر رہے ہیں اور یرغمالیوں کو رہا کروانے کی کوشش میں ہیں۔
بشکریہ بی بی سی ،20جنوری 2013

نگار
01-19-2013, 09:37 PM
اس قوم کی بیٹی کے لیے نا تو وہ قوم ہے جو ملالہ کے لیے تھی اور نا وہ میڈیا
اللہ عافیہ کا مددگار ہو
آمین
شکریہ آپ کا

شاہنواز
01-20-2013, 01:09 AM
عافیہ کی رہائی کا مسئلہ یہ ہے کہ چونکہ وہ اس قوم کے قبضہ میں ہے جس کے ہم پاکستانی اور مسلمان دنیا ذہنی طور پر غلام ہے تو پھر ہم کس بات پر ان سے رہائی کا مطالبہ کرسکتے ایک غلام اپنے آقا کے سامنے سر کیسے اٹھا سکتا ہے تو ہم غلام قوم اپنے آقا سے عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کیسی کرسکتی ہے