PDA

View Full Version : میرا کیا قصور ہے ؟؟؟؟



سیما
01-29-2013, 08:21 PM
السلام علیکم
لو جی بہت ہی عرصے بعد کوئی نئی لڑی شروع کرنے جا رہی ہوں
اب اس میں میرا کیا قصور؟؟؟ جو کسی اور نے کوئی لڑی شروع نہیں کی تو :vahidrk:
اب سب سے پہلے میں لکھتی ہوں ۔ اس کے بعد آپ نے لکھنا ہے :smiley-computer005:


میرا کیا قصور اگر کوئی گپ شپ میں نہیں لکھتا :smiley-angry019:بس پڑھ کر چلے جاتے :rulez:ہیں سب

نگار
01-29-2013, 09:56 PM
سارا قصور ہی آپ کا ہے کیونکہ آپ ہی اس طرح کرتی ہیں

ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھ ا

تانیہ
01-29-2013, 10:03 PM
نہ آپکا نہ میرا قصور تو قصور والوں کا ہے

مٹھے کریلے
01-29-2013, 10:07 PM
میتھی قصور کی ہی مشہور ہے۔

نگار
01-29-2013, 10:15 PM
نہ آپکا نہ میرا قصور تو قصور والوں کا ہے



قصور تو نور جہاں کا تھا ، یہ باقی صرف حق جتا رہے ہیں

بےباک
01-29-2013, 10:28 PM
بابا بلھے شاہ اور بابا چشتی بھی قصور کے ہی تھے ، باقی لاہور سے قصور قریب ہی ہے ، جا کر دیکھوں گا قصور کس کا ہے ، وھاں پر ایک سٹاپ ہے مولیاں والا سٹاپ ،
وھاں 60 سنٹی سے بڑی مولیاں پیدا ہوتی ہیں ، زمین بڑی زرخیر ہے ،
ویسے کان قریب کرنا تاکہ کوئی اور نہ پڑھ سکے ، اگر کسی نے پڑھ لیا تو اس میں میرا کیا قصور ؟؟؟؟

نگار
01-29-2013, 10:31 PM
جو میسج آپ نے لکھا اس کی سمجھ اچھی طرح آئی

ھاھاھاھاھھاھاھاھا
ھاھاھھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا ھاھاھاھھا

عبادت
01-30-2013, 12:55 AM
ویسے سنا ہے قصور کا تو فالودہ بھی مشہور ہے
بتاو یہ خبر میں نے اپکو دی
اس میں میرا کیا قصور

سیما
01-30-2013, 01:50 AM
اگر مجھے پتا نہیں تھا قصور پاکستان کے کسی شہر کا نام ہے تو اس میں میرا کیا قصور ؟

این اے ناصر
01-30-2013, 10:13 AM
اپ کونہیں پتاتواس میں ہماراکیاقصور۔

pervaz khan
01-30-2013, 02:17 PM
اچھا کیا اپنا قصور مان لیا ۔ویسے تو قصور سب کا ہے۔قصور پاکستان کا ایک خوبصورت شہر ہے

نگار
01-30-2013, 10:02 PM
قصور اپنا ہو تو بھی نہیں مانتا

:smiley-chores016: :smiley-chores016:

سیما
01-30-2013, 10:27 PM
اب سب کو قصور یاد آرہا ہے، تو اس میں میرا کیا قصور :stop:

نگار
01-30-2013, 10:28 PM
ھاھاھاھاھاھاھا

آپ الزام لگا رہی ہیں تو اس میں میرا کیا قصور ؟؟؟

سیما
01-30-2013, 10:43 PM
قصورتو قصور والوں کا ہے نا

نگار
01-30-2013, 10:45 PM
اور جب میں نے کہہ دیا کہ میں اپنا قصور کبھی مانتا ہی نہیں
تو آپ پھر بھی نہ سمجھی تو اس میں میرا کیا قصور

:photosmile: :photosmile:

سیما
01-30-2013, 10:58 PM
اگر کوئی جان بوجھ مجھے قصور وار بنا رہا ہے تو اس میں میرا کیا قصور :stop:

نگار
01-30-2013, 11:00 PM
اس بات پہ میں قصور وار ہو ہی جاتا ہوں

ھاھاھاھھاھاھاھاھاھاا

:vahidrk::vahidrk::vahidrk::vahidrk::vahidrk::vahi drk::vahidrk::vahidrk:

سیما
01-30-2013, 11:03 PM
ہاں نا سارا کا سارا قصور ہی آپکا ہے

نگار
01-30-2013, 11:05 PM
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا
یہ سارہ کون ہے ؟؟؟؟؟

سیما
01-31-2013, 04:32 AM
اپکو نہیں پتا سارہ کون تو اس میں میرا کیا قصور :tongue38:

محمداشرف يوسف
01-31-2013, 04:37 AM
کوئی بھی اپنا قصور نہیں ماتا مگر دوسرے کے قصور دور سے دیکھتا ہے

سیما
01-31-2013, 04:38 AM
اگر کوئی اپنا قصور نہیں مانتا تو اس میں سیما کا کیا قصور:290:

محمداشرف يوسف
01-31-2013, 05:28 AM
اب تک میں سیما کو پھچنا ہی نہیں تو اس میں میرا کیا قصو ر

سیما
01-31-2013, 05:38 AM
ہی ہی ہی سیما تو بھوت ہے ،جو نظر نہیں آتی تو اس میں میرا کیا قصور :wind14::wind14:

pervaz khan
01-31-2013, 01:35 PM
یہ بھوت کیسے بن گی ہیں

نگار
01-31-2013, 10:08 PM
کوئی قصور نہیں

سیما
01-31-2013, 10:48 PM
مجھے پتا ہے سارا قصور ہی میرا ہے :(

نگار
01-31-2013, 10:52 PM
یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں یا اللہ
چلیں یہ مسئلہ تو حل ہوا

ھاھاھاھاھاھاھاھا

سیما
02-01-2013, 05:20 AM
ہاں نا جب یہ تھریڈ شروع کیا تو اس میں میرا کیا قصور

نگار
02-01-2013, 03:17 PM
اب ہم کو کوئی تھریڈ بنانا نہیں آتا تو اس میں میرا کیا قصور

pervaz khan
02-01-2013, 03:38 PM
پتہ نہیں کس کا قصور ہے

نگار
02-01-2013, 03:56 PM
جو غلطی کرے تو قصور اسی کا ہے اب آپ کو یہ بھی پتہ نہیں تو اس میں میرا کیا قصور

سیما
02-02-2013, 12:43 AM
اگر مجھے تار کول نا نہیں پتا تھا تو اس میں میرا کیا قصور

نگار
02-02-2013, 12:44 AM
اب مجھے ہنسی آ رہی ہے تو اس میں میرا کیا قصور

ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھ اھاھا
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھ اھاھاھاھھاھاھاھاھاھاھھا

سیما
02-02-2013, 12:45 AM
اور مجھے غسہ ارہا ہے تو اس میں میرا کیا قصور

نگار
02-02-2013, 12:48 AM
اب کنفیوز ہوں کہ مزید ہنس لوں یا چپ رہوں ، یہ نہیں معلوم تو اس میں میرا کیا قصور

سیما
02-02-2013, 12:49 AM
میں کسی کو مشورہ نہیں دے سکتہی تو اس میں میرا کیا قصور

نگار
02-02-2013, 12:51 AM
آپ کوئی ڈاکٹر نہیں اور میں کوئی مریض نہیں جو مشورہ لوں تو اس میں میرا کیا قصورررررررررررررررررررررر ررررررررررررررررررررررررر ررررررررررررررررررررررررر ررررررررررررررررررررررررر ررررررررررررررررررررررررر رررررر

سیما
02-02-2013, 03:53 AM
اگر میں ڈوکٹر نہیں تو اس میں میرا کیا قصور

pervaz khan
02-02-2013, 02:39 PM
اب کس کا قصور ہے میرا تو ہو نہیں سکتا

سیما
02-05-2013, 05:26 AM
کہا تو ہے سارا کا سارا قصور ہی میرا ہے

pervaz khan
02-05-2013, 02:31 PM
وہ کیسے جی

سیما
02-05-2013, 11:59 PM
بس جی ہے نا سرا کا سارا قصور میرا ہی

محمداشرف يوسف
02-06-2013, 05:31 AM
آپ کی نگاہ نے کہا تو کچھ ضرور ہے
میرا دل مچل گیا تو میر ا کیا قصور ہے

pervaz khan
02-06-2013, 01:16 PM
لیکن وہ کیسے

نگار
02-06-2013, 02:56 PM
قصور نہیں مانتا کبھی بھی
چاہے سامنے والا مرے یا جیئے

pervaz khan
02-07-2013, 02:36 PM
پتہ نہیں ہوا کیا ہے اور قصور کیا ہے

سیما
02-08-2013, 01:58 AM
یہ لڑی میں نے اگر بنائی ہے تو اس میں میرا کیا قصور

محمداشرف يوسف
02-08-2013, 02:41 AM
نگار صاحب کے نام
میرا دن اداس ہے اور رات تہاسی اے دوست
کیا قصور تھا فقط تجھ سے محبت کے سوا

نگار
02-08-2013, 06:02 PM
چلیں جناب اب جواب بھی سن لیں کہ کیوں ہم کو پیار عشق اور محبت سے نفرت ہے

ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھ ا

آئینہ ٹوٹ کے کب پھر سے جُڑا کرتا ہے
شاخ سے ٹوٹ کے کب پھول کھلا کرتا ہے

جس کو لُوٹا ہو بہاروں نے اپنے ہاتھوں سے
وہ باغ پھر کیا خزاؤں کا گلہ کرتا ہے

میری قسمت نے میرے ساتھ شرارت کی ہے
جو بھی تُو نے کیا ، بس مجھ پہ عنایت کی ہے

یقین کیسے کروں ، تُو نے محبت کی ہے
اسے الفت کہوں، توہین یہ الفت کی ہے


:290: :290: :290: :290:

pervaz khan
02-09-2013, 02:57 PM
بہت خوب جناب

نگار
02-09-2013, 03:26 PM
پسند کرنے کا شکریہ

بس محبت کا جواب تھا جو اشرف بھائی نے پڑھا بھی نہیں

محمداشرف يوسف
02-09-2013, 03:42 PM
جواب تو مل گیا لفظ نا قصور کے ساتھ
ہمیں انتظار ہے جواب کا لفظ قصور کے ساتھ

سقراط
02-09-2013, 03:52 PM
قصور پاکستان کا
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔۔
۔
۔
شہر ہے

نگار
02-09-2013, 03:56 PM
نہیں جناب شاعری کی زبان میں جواب دیں

نگار
02-11-2013, 06:30 PM
جن کو اچھی نہیں لگتی وہ اپنا کام کرے ،

اب آپ اور ہم دونوں مل کر اس کو سجائینگے

یہ راز کون جانے کس کا قصور تھا
ٹوٹا وہی سہارا جس پے غرور تھا

وہ تھا تو لگتے تھے بیگانے بھی اپنے
یہ اس کی سحر انگیزی تھی یا قربت کا سرور تھا

محمداشرف يوسف
02-12-2013, 04:10 AM
مہکشی پہ اس قدر کیوں آپ کو غرور ہے
ہم کو دیکھ کربھی پھر بھی ہمارا ہی قصور ہے

نگار
02-12-2013, 06:24 PM
شبِ وصال کے لطف و کرم سے دور ھوں میں۔۔
شبِ فراق ھے رنج و الم سے چُور ھوں میں۔۔۔

سمجھ میں کچھ نہیں آتا کہ تم خفا کیوں ھو؟
یہی قصور ھے میرا کہ بے قصور ھوں میں۔۔۔

سیما
02-17-2013, 03:56 AM
اگر مجھے جواب شاعری میں نہیں آتا تو اس میں میرا کیا قصور ہے :smiley-chores016:

نگار
02-17-2013, 10:47 PM
یہ ادا خود فریبی تو مزاج ہے ہمارا
نا قریب تھا کنارا نا قریب ہے کنارا

نا خطہ ہے دوستوں کی نا قصور ہے تمہارا
مجھے راہ دوستی میں میری سادگی نے مارا

غم زندگی کو میں نے کیا ہے بَخوشی گوارہ
نا کسی سے التجا کی نا کبھی تمہیں پکارا

مجھے تم نے یاد رکھا یہ کرم بھی کم نہیں ہے
سر راہ مجھ کو پوچھا یہ خلوص ہے تمہارا

نا کبھی زبان کھلی ہے نا کبھی زبان کھلے گی
جو شکست ہے مقدر تو شکست بھی گوارا

کبھی ہم بھی چاہتے تھے کے ملیں ہمیں سہارے
مگر اب یہ ڈر رہے کہیں کوئی دے نا دے سہارا . . . .

سیما
02-18-2013, 05:20 AM
میرا قصور کیا ھے،میری کیا خطا ھے اگر میں کھانا بہت کھا جاتی ہون تو

ھاھاھاھاھھاھاھاھاھاھاھھا

pervaz khan
02-18-2013, 01:29 PM
کم کھایا کریں شاید یہی قصور بن گیا ہے

سیما
02-20-2013, 03:17 AM
ہاہاہاہاہاہاہاہاہا جی اچھا :smiley-eatdrink020::smiley-eatdrink020::popcorn:
اگر کوئی اور اس لڑی میں نہیں لکھتا تو اس میں میرا کیا قصور

محمداشرف يوسف
02-20-2013, 03:59 AM
راہ محبت میں عجب سا ہواہے حال اپنا
نہ قصور نظر آتا ہے نہ درد سہا جاتا ہے

pervaz khan
02-20-2013, 03:45 PM
پتہ نہیں کس کا قصور ہے

نگار
02-21-2013, 03:52 PM
تیرا قصور نہیں، میرا تھا
میں تُجھ کو اپنا سمجھا تھا

دیکھ کے تیرے بدلے تیور
میں تو اُسی دن رو بیٹھا تھا

اب میں سمجھا ، اب یاد آیا
تُو اُس دن کیوں چُپ چُپ سا تھا

تجھ کو جانا ہی تھا لیکن
مِلے بغیر ہی کیا جانا تھا

اب تجھے کیا کیا یاد دِلاؤں
اب تو وہ سب کچھ ہی دھوکا تھا

وہی ہوئی ہے جو ہونی تھی
وہی مِلا ہے جو لِکّھا تھا

دِل کو یونہی سا رنج ہے ورنہ
تیرا میرا ساتھ ہی کیا تھا

کِس کِس بات کو روؤں ناصر
اپنا لہنا ہی اِتنا تھا

ناصر کاظمی

محمداشرف يوسف
02-22-2013, 04:18 AM
عجيب حالت هوتی ہے اس محبت میں دل کی
اداس جب بھی یار ہو قصور اپنا لگتا ہے

سیما
02-22-2013, 05:49 AM
اب میں نے سوچ رہی ہوں میں بھی کوئی چوری کی شاعری پوسٹ کرو اگر شاعری میری نہیں ہے تو اس میں میرا کیا قصور

سیما
02-22-2013, 06:06 AM
اب اگر مجھے اس بات کی سمجھ نا آئی تو میرا کیا قصور

pervaz khan
02-22-2013, 02:49 PM
میرا تو کوئی قصور نہیں ہے

نگار
02-22-2013, 03:36 PM
قصور نا انکا تھا نا ہمارا
ہم دونوں ہی رشتوں کی قسم نبھاتے رہے
وہ دوستی کا احساس جتاتے رہے
ہم محبت کو دل میں چھپاتے رہے

سیما
02-23-2013, 05:05 AM
شاید قصور میرا ہی ہے جو اب تک یہ نا پتا چلا تو اس میں میرا کیوں قصور
:tongue38: :smiley-chores016::smiley-chores016::smiley-chores016:

pervaz khan
02-23-2013, 03:26 PM
میرا تو اس میں کوئی قصور نہیں ہے

نگار
02-24-2013, 12:09 AM
دل چاہے دیکھنا انہیں تو بتاؤ آنکھوں کا کیا قصور .
ہر پل محسوس ہو جو انکی خوشبو تو ، سانسوں کا کیا قصور .
ویسے تو خواب پوچھ کے نہیں آتے ،
مگر ہر روز انکا خواب آئے تو راتوں کا کیا قصور .

pervaz khan
02-24-2013, 02:11 PM
شاید اس لئے کہ مجھے شعر نہیں آتے

نگار
02-24-2013, 04:02 PM
گلاب ہاتھ میں ہو ، آنکھ میں ستارہ ہو

کوئی وجود محبّت کا استعارہ ہو

میں گہرے پانی کی اس رو کے ساتھ بہتی رہوں

جزیرہ ہو کہ مقابل کوئی کنارہ ہو

کبھی کبھار اُسے دیکھ لیں ،کہیں مل لیں

یہ کب کہا تھا کہ وہ خوش بدن ہمارا ہو

قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے

محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو

یہ اتنی رات گئے کون دستکیں دے گا

کہیں ہوا کا ہی اُس نے نہ رُوپ دھارا ہو

اُفق تو کیا ہے،درِ کہکشاں بھی چُھو آئیں

مُسافروں کو اگر چاند کا اشارہ ہو

میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں

کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو

اگر وجود میں آہنگ ہے تو وصل بھی ہے

میں چاہے نظم کا ٹکڑا، وہ نثر پارہ ہوگلاب ہاتھ میں ہو ، آنکھ میں ستارہ ہو

کوئی وجود محبّت کا استعارہ ہو

میں گہرے پانی کی اس رو کے ساتھ بہتی رہوں

جزیرہ ہو کہ مقابل کوئی کنارہ ہو

کبھی کبھار اُسے دیکھ لیں ،کہیں مل لیں

یہ کب کہا تھا کہ وہ خوش بدن ہمارا ہو

قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے

محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو

یہ اتنی رات گئے کون دستکیں دے گا

کہیں ہوا کا ہی اُس نے نہ رُوپ دھارا ہو

اُفق تو کیا ہے،درِ کہکشاں بھی چُھو آئیں

مُسافروں کو اگر چاند کا اشارہ ہو

میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں

کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو

اگر وجود میں آہنگ ہے تو وصل بھی ہے

میں چاہے نظم کا ٹکڑا، وہ نثر پارہ ہو

pervaz khan
02-25-2013, 01:26 PM
بہت خوب جناب

نگار
03-01-2013, 12:41 AM
جو بے رخی ہے بجا نہیں،یہ ادائیں کیوں؟یہ غرور کیا؟
یہ گریز کس لئے اس قدر،یہ خفا خفا سے حضور کیا؟
تجھے یاد کرنا مذاق تھا،تجھے بھول جانا عذاب ہے
یہ سزا ہے جرمِ فراق کی،میرے حافظے کا قصور کیا
تیرے ساتھ ہے جو تیری انا،میرے ساتھ میرا نصیب ہے
مجھے تجھ سے کیسی شکائیتں،تجھے خود پہ اتنا غرور کیا!
کوئی خواب تھا کہ سراب تھا،جو گزر گیا،سو گزر گیا
یہ بصیرتوں کا قصور کیوں،یہ بصارتوں کا فتور کیا
یہ تمہارا چہرہ کتاب ہے،اسے پڑھ رہا ہوں ورق ورق
ذرا بات سادہ لکھا کرو،یہ محاوروں کی سطور کیا
دلِ خود پسند صدا نہ دے کہ یہ اک صداؤں کا دشت ہے
کہیں کھو گئے ہیں جو بھیڑ میں،ہمیں ڈھونڈنا ہے ضرور کیا؟
سبھی پھول تیرے نصیب میں،سبھی خار میرے حساب میں
یہ جزا سزا کا طلسم ہے،میرا تیرا اس میں قصور کیا

pervaz khan
03-01-2013, 02:33 PM
بہت زبردست

نگار
03-01-2013, 06:38 PM
مجھ کو اپنے حضور رہنے دو
کچھ میرا بھی *غرور رہنے دو
مسکراہٹ نہ روکنا اپنی
میری آنکھوں میں نور رہنے دو
راستوں کا خمار کافی ہے
منزلوں کا سرور رہنے دو
ہر خطا کی سزا نہیں لازم
کوئی میرا قصور رہنے دو
ٹوٹنے میں عجیب لزت ہے
تم مجھ کو چکنا چور رہنے دو

pervaz khan
03-02-2013, 03:33 PM
بہت زبردست جی

نگار
03-03-2013, 08:46 PM
ہم چھوڑ دیں گے تم سے یوں بات چیت کرنا
تم پوچھتے رہو گے اپنا قصور ہم سے

pervaz khan
03-04-2013, 02:18 PM
بہت خوب جی

نگار
03-04-2013, 02:56 PM
تیری عظمتوں سے ہوں بے خبر۔۔
یہ میری نظر کا قصور ہے۔۔
۔
تیری رہ گزر میں قدم قدم۔۔
کہیں عرش ہے کہیں طور ہے۔۔
۔
یہ بتا کہ تجھ سے ملوں کہاں۔۔
مجھے تجھ سے ملنا ضرور ہے۔۔
۔
کہیں دل کی شرط نہ ڈالنا۔۔
ابھی دل نگاہوں سے دور ہے۔۔

pervaz khan
03-05-2013, 02:46 PM
زبردست جی

نگار
03-05-2013, 10:58 PM
یوں* حوصلہ دل نے ہارا کب تھا
سرطان مرا ستارہ کب تھا

لازم تھا گزرنا زندگی سے
بن زہر پیے گزارا کب تھا

کچھ پل اسے اور دیکھ سکتے
اشکوں کو مگر گوارا کب تھا

ھم خود بھی جدائ کا سبب تھے
اس کا ہی قصور سارا کب تھا

اب اور کے ساتھ ہے تو کیا دکھ
پہلے بھی کوئ ھمارا کب تھا

اک نام پر زخم کھل اٹھے تھے
قاتل کی طرف اشارہ کب تھا

آئے ہو تو روشنی ہوئ ہے
اس بام پہ کوئ تارہ کب تھا

دیکھا ہو گھر تھا پر کسی نے
دلہن کی طرح سنوارا کب تھا

pervaz khan
03-06-2013, 03:08 PM
بہت خوب

نگار
03-06-2013, 11:15 PM
جو سمجھ لیا تجھے بے وفا،تو پھر اس میں تیری بھی کیا خطا
یہ خلل ہے میرے دماغ کا،یہ مری نظر کا قصور ہے

pervaz khan
03-07-2013, 01:37 PM
بہت اچھے جی

نگار
03-07-2013, 03:06 PM
تجھے یاد کرنا مذاق تھا،تجھے بھول جانا عذاب ہے
یہ سزا ہے جرمِ فراق کی،میرے حافظے کا قصور کیا

تیرے ساتھ ہے جو تیری انا،میرے ساتھ میرا نصیب ہے
مجھے تجھ سے کیسی شکائیتں،تجھے خود پہ اتنا غرور کیا!

pervaz khan
03-08-2013, 02:25 PM
بہت خوب جی

نگار
03-08-2013, 04:48 PM
اب شعر نہیں یاد تو میرا کیا قصور

:stop: :stop:

pervaz khan
03-09-2013, 02:40 PM
کوئی بات نہیں کل ہی سہی

نگار
03-09-2013, 06:20 PM
آج بھی وہی حال ہے تو میرا کیا قصور

ھاھاھاھاھاھاھا

pervaz khan
03-30-2013, 04:28 PM
میں اب کیا کہوں جی

سیما
04-16-2013, 03:10 AM
اگر مجھے فورم کا لنک کا پتا نھی تھا تو اس میں میرا کیا قسور

نگار
04-21-2013, 12:09 AM
قسور ہوتا کیا ہے ؟؟؟ اب اسکی سمجھ نہیں آئی کہ ٖقصور ہوتا ہے یا قسور یا دال مسور تو میرا کیا قصور

سیما
05-04-2013, 05:34 AM
قصور مصور کا دادا ہوتا ہے

نگار
05-04-2013, 11:25 PM
کان لٹک گئے اس قصور کا سن سن کر ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھ اھا

pervaz khan
05-09-2013, 12:24 PM
کوئی بات نہیں سن لیا کریں

سیما
05-15-2013, 04:25 AM
فورم سنسان ہے تو اس میں میرا کیا قصور

ناز گُل
06-05-2013, 01:33 PM
میں ہوں کوئ نہی قصور کس کا ہونا ہے

شاہنواز
06-05-2013, 02:59 PM
کہاں سنسان ہے کوئی جواب ہی نہیں دیتا تو میں کیا کروں میرا کیا قصور ہے

pervaz khan
06-13-2013, 05:18 PM
کسی کا بھی کوئی قصور نہیں

سیما
06-16-2013, 04:49 AM
جی ہاں میرا بھی قصور نھی ہے کوئی بھی

نگار
06-30-2013, 11:59 PM
یہ قصور کیا بلا ہے بھائی لوگو

سیما
08-21-2013, 04:21 AM
میرا توقصور نھی ہے نا

pervaz khan
08-21-2013, 02:32 PM
میرا بھی قصور نہیں ہے

سیما
08-21-2013, 03:31 PM
پکی بات ہے میرا بھی کوئی قصورنہیں ہے ،،،،،،،،،،،،

نگار
11-15-2013, 05:43 PM
قصور کسی کا بھی نہیں سب

محمدداؤدالرحمن علی
12-20-2013, 09:41 AM
سب کا قصور کیسے ہو سکتا ہے یار ہو گا تو کسی ایک کا قصور ہوگا

نگار
07-05-2014, 12:38 AM
جو آجکل کے دور میں کسی کے منہ پہ سیدھا بات کرے ٖقصور وار سمجھا جاتا ہے