PDA

View Full Version : حیرت انگیز



تانیہ
11-24-2010, 03:48 PM
حیرت کی بات ہے مگر ایسا ہو چکا ہے اب بینائی سے محروم افراد دیکھ سکیں گے۔ مگر اپنی اندھیاری آنکھوں کی بجائے اپنی زبان سے وہ یہ کام انجام دیں گے۔ یہ ناقابل یقین کارنامہ انجام دیا ہے امریکی سائنسدانوں نے مگر اس کا تجربہ برطانیہ میں عراق جنگ کے دوران آنکھوں سے محروم ہونیوالے 24 سالہ کاریورل پر کیا گیا۔ اس آلے کے ذریعے نابینا شخص اپنی زبان سے سامنے کی چیزیں دیکھ سکے گا۔ کسی کی مدد کے بغیر چل سکے گا۔ یہاں تک کے مطالعہ بھی کر سکے گا۔ اس آلے کو برین پورٹ کا نام دیا گیا ہے اس سے ایک تا رجڑا ہوا ہے جس میں ارتعاش پیدا ہوتا ہے یہ تار زبان پر رکھا جاتا ہے اس آلے نے نابینا پن کے علاج کے میدان میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے برین پورٹ اشکال کو برقیاتی حرکت میں تبدیل کرتا ہے یہ ارتعاش زبان تک پہنچتا ہے ارتعاش کی کم یا زیادہ سطح سے سامنے موجود چیز کو سمجھا جا سکتا ہے اس طرح نابینا فرد دماغی تصورات کےذریعے اپنے گردو پیش کو سمجھ کر، آس پاس موجود اشیا کی موجودگی کا احساس کر سکتا ہے تاہم اس آلے کے استعمال کا طریقہ سیکھنا ضروری ہے گریگ کا کہنا ہے کہ اسے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس کے منہ میں لالی پاپ ہے کیمرہ اس لالی پاپ کو سگنل بھیجتا ہے زبان پر ہلکی سی سوئی ٹکرانے کا احساس ہوتا ہے اور نابینا اس سگنل کے ذریعے سمجھ جاتا ہے کہ آگے کیا ہے۔

بےباک
12-01-2010, 04:28 PM
بہت ہی خوب

سقراط
12-03-2010, 08:42 PM
http://img690.imageshack.us/img690/5981/kiabat.gif