PDA

View Full Version : پرویز بھائی کا انٹرویو



نگار
02-01-2013, 10:17 PM
1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟

2. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟

3. کیا آپ پاکستان میں اقامت پذیر ہیں ؟ نہیں تو پھر کس ملک اور شہر میں؟

4. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟

5. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟

6. مالی اعتبار سے آپ کتنے مستحکم ہیں ؟ مضبوط درجہ، درمیانہ درجہ ، کمزور درجہ

7. والدین بقید حیات ہیں ؟

8. بہن بھائیوں میں آپ کا کونسا نمبر ہے ؟

9. آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

10. گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟

11. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟

12. اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ ذکر کریں۔

13. اپنے من پسند کھانوں سے ہمیں بھی متعارف کروائیے ؟

14. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟

15. یہ تو طے ہے کہ دُنیا میں ہر اِنسان کو غصہ آتا ہے مگر کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ جب آنجناب کو غصہ آتا ہے تو کیا گل کھلاتے ہیں ؟

16. دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟

17. ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

18. زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟

19. ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں*لگتیں؟

20. آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟

21. حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟

22. کیا آپ کو روزمرہ دوست بنانے اچھے لگتے ہیں یا جو پہلے سے ہیں ان کے ساتھ دوستی نبھانا؟

23. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟

24. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟

25۔ اپنی ازدواجی زندگی کے بارے بتائیے ؟ اور اگر صاحب اولاد ہیں تو اس بارے مناسب سمجھیں تو ہمیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل فرما لیں

26- آپ کے پسندیدہ رکن کون ہے؟

27. اردومنظر میں وہ کون سے رُکن ہیں جن کی تحریر آپ پر اثر رکھتی ہے؟

28. اردو منظر سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟

29. اردو منظر پر آپ اب تک فعال رہنے کا راز کیا ہے جبکہ نیٹ کی دُنیا اتنی وسیع ہے، اِسے ترک کرکے کہیں اور کیوں نہیں گئے ؟

30. کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

31. وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتے ہیں ؟

32. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

33. بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتے ہیں یا اَفسردہ ؟

34. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟

35. ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظر کے نام کرنا چاہیں؟

نوٹ

آپ سے درخواست ہے کہ یہ انٹرویو جلد سے جلد دے دیں ، آپکی مہربانی ہوگی ، ایڈوانس میں بہت بہت شکریہ

سیما
02-01-2013, 11:10 PM
اسکے بعد آپکی باری ہے:rulez:

نگار
02-02-2013, 12:57 AM
پہلے پرویز بھائی تو انٹرویو دے دیں
میرا پرچہ ابھی تیار نہیں ہوا

ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھ ااھھاھاھا

سیما
02-02-2013, 03:47 AM
منٹوں میں تیار ہو جائے گا :290:

pervaz khan
02-02-2013, 02:44 PM
مجھے انٹرویو دینے میں کوئی ہرج نہیں ہے اور نہ ہی اورکوئی بہانہ بنا رہا ہوں بس صرف چند وجوہات ہیں جس کی وجہ سے فالحال اس انٹرویو کو یہاں ہی رہنے دیں ان شاء اللہ تھوڑے دنوں میں اس کو یہی سے شروع کریں گے( معذرت کےساتھ)

تانیہ
02-03-2013, 10:18 PM
انٹرویو والو:rulez:
جلدی سے آجاؤ:wind14: ادھر:smiley-computer005:
ہمیں انٹرویو چاہیے آپکا
ورنہ ہم لانگ مارچ کرینگے:popcorn:

عبادت
02-04-2013, 01:17 AM
:smiley-chores016::smiley-chores016::smiley-chores016: