PDA

View Full Version : بھارتی میزبانی کا پول کھل گیا، لال بیگوں نے کرکٹ ورلڈکپ کی خواتین کھلاڑیوں کی دوڑیں ل



سیما
02-03-2013, 04:15 AM
کٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں شمولیت کرنیوالی خواتین کھلاڑیوں کی لال بیگوں نے دوڑیں لگوادیں جس کے بعد بھارتی انتظامیہ نے اپنی غفلت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو دوسرے ہوٹل میں منتقل کردیا۔بھارتی میڈیا نے اپنے ہی ملک کی میزبانی کا بھانڈا پھوڑدیا اور کہاکہ خواتین کھلاڑیوں کو کٹک کے سستے ترین ہوٹل میں ٹھہرایاگیاجہاں پانچ ہزار روپے فی کمرہ کرائے میں دو لڑکیوں کو ٹھہرایاگیاتھا۔ ہوٹل میں لال بیگ نکل آئے جس پر 90خواتین کھلاڑیوں نے دوڑیں لگادیں جبکہ ڈپٹی کمشنر بھونشور کاکہناتھاکہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔خواتین کھلاڑیوں کاکہناتھاکہ ہوٹل میں ہرطرف لال بیگ ناچتے پھرتے ہیں اوراُن کا وہا ں قیام کرنامشکل ہوگیاہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اڑیسہ کرکٹ ایسوسی ایشن ناقص سیکیورٹی اور روم سروس پر پردہ ڈال رہی ہے ، ہوٹل میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں موجود تھیں


(جنگ)


ہاہاہاہاہہاہا بہت ہی مزے مزے کی خبر ہے
جب ہماری ٹیم کے لیے رومز نہیں ہے تو اب رہو گندے روموں میں یققققققققققققققققققق

بےباک
02-03-2013, 08:33 AM
:rulez::vahidrk::vahidrk:

انجم رشید
02-03-2013, 09:29 AM
سیما بہن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ہماری ٹیم بھارت میں کیا کر رہے پچھلے دنوں کی خبر تھی کہ کوئی ہوٹل پاکستانی ٹیم کو رکھنے کے لیے راضی نہیں ہوا اور اب پاکستانی ٹیم نے اسٹیڈیم میں ہی رہائیش رکھی ہے ۔
تو جب بھارتی حکومت پاکستانی ٹیم کو ہوٹل میں نہیں رکھ سکتی سکیورٹی نہیں دے سکتی تو کیا پکستانی ٹیم وہاں لسی پینے کے لیے رکی ہوئی ہے واپس کیوں نہیں آجاتی

pervaz khan
02-03-2013, 03:00 PM
جب پاکستانی ٹیم کو ایسی صورت حال کا سامنا ہوا تو آئی سی سی کو اس مسلے پر ایکشن لینا چاھیے تھا لیکن بجائے اس کے آئی سی سی نے بھی بھارت کی مرضی کے مطابق کیا-اور پاکستانی بورڈ نے اسے تسلیم کر لیا۔پاکستان بورڈ کو ٹیم کو واپس لے آنا چاھیے تھا