PDA

View Full Version : آلو بخارے کی چٹنی بنانا سیکھیں



سیما
02-03-2013, 04:38 AM
اجزاء:

آلو بخارا ایک پاو
چینی ایک پاو
بادام کی گری دس عدد
کشمش آدھا چھٹانک
لہسن چار جوئے
ثابت مرچ چار عدد
کلونجی ایک چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:

چینی میں ایک کپ پانی ملائیں اب اس کو پکائیں، شیرہ تیار ہو جائے گا۔ آلو بخارے ابال کر شیرے میں ملا دیں۔ لہسن چھیل کر بادام، کشمش ، کلونجی، مرچ سب چیزیں شیرے میں ڈال کر دس منٹ تک پکائیں۔ پھر ٹھنڈا ہونے پر نوش فرمائیں۔ یہ چٹنی ایک دو ماہ تک رکھی جا سکتی ہے۔ اسی ترکیب سے آم کی چٹنی بھی بنائی جا سکتی ہے۔

سیما
02-03-2013, 05:53 AM
میں آپکا مطلب نہیں سمجی کیا میں نے غلط نام رکھا ہے ۔ کیا اپکا مطلب ہے میں کوئی اور نام رکھوں ؟

محمداشرف يوسف
02-03-2013, 05:57 AM
نام بھی ا چھا کھانا بھی اچھا لیکن ہمیں ملگی کیسئے

سیما
02-03-2013, 05:59 AM
بہیت ہی ذائقہ دار ہے لیکن
آلو بخارے کی چٹنی کہلانا سیکھیے تو اچھا ہوگا


یہ آپ نے لکھا تھا اس لیے میں نے واپس جواب لکھا
رہی ملے گی کیسے تو بھابی کو کہو بنا دیگی بہت ہی آسان سی ترکیب ہے

انجم رشید
02-03-2013, 09:23 AM
واہ بہت خوب سیما بہن منہ میں پانی آگیا ہے اب بنا بھی خود ہی دیں اور بنا کر مجھے بیجھ دیں ڈاک خرچ میرا ہو گا

pervaz khan
02-03-2013, 03:01 PM
اچھی شئیرنگ کا شکریہ

تانیہ
02-03-2013, 06:07 PM
مزیدار شیئرنگ
بہت شکریہ سیما جی

سیما
02-04-2013, 11:34 PM
واہ بہت خوب سیما بہن منہ میں پانی آگیا ہے اب بنا بھی خود ہی دیں اور بنا کر مجھے بیجھ دیں ڈاک خرچ میرا ہو گا


سچ سچ لکھوں مجھے تو چٹنی اچار بنانا نہیں آتا یہ تو بس ویسے ہی ترکیب لکھ دی وہ بھی
مزے مزے کی ہے ، لگتا تو ہے آسان اس لیے :290: مجھے تو کیک وغیرہ کا پتا ہے بس

نگار
02-06-2013, 11:10 PM
مفید معلومات دینے پہ آپ کا شکریہ