PDA

View Full Version : لکی مروت خودکش حملہ



انجم رشید
02-03-2013, 10:20 AM
لکی مروت: فوجی یونٹ پر حملہ، ’تیرہ سکیورٹی اہلکار شہید

فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں رہائشی علاقے میں قائم عارضی فوجی چھاؤنی پر شدت پسندوں کے حملے میں تیرہ سکیورٹی اہلکار، دس شہری اور بارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق پچیس سے تیس شدت پسندوں نے سرائے نورنگ کے علاقے میں سنیچر کی صبح ساڑھے تین بجے کے قریب محکمۂ انہار کی رہائشی کالونی میں قیام پذیر پاکستانی فوج کی یونٹ کو نشانہ بنایا۔

اسی بارے میںلکی مروت: پولیس انسپکٹر سمیت چار ہلاک’کسی امن کمیٹی یا لشکر کا حصہ نہ بنیں‘محرم کے بغیر گھر سے نکلنے پر پابندی متعلقہ عنواناتپاکستانلکی مروت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عارف خان نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند جدید اسلحے اور دستی بموں سے لیس تھے اور حملہ آوروں اور سکیورٹی اہلکاروں مابین فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

ڈی ایس پی عارف خان کا کہنا ہے کہ فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور کسی کو اس علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

عسکری ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس حملے کے دوران ہلاک ہونے والے تیرہ سکیورٹی اہلکاروں میں نو فوجی اور فرنٹیئر کور کے چار اہلکار شامل ہیں جبکہ آٹھ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں پشاور اور بنوں کے فوجی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

عسکری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں بارہ شدت پسندوں کو بھی ہلاک کیا گیا ہے جن میں سے چار کی لاشیں سکیورٹی اہلکاروں کے قبضے میں ہیں اور ان میں سے دو نے خودکش جیکٹیں بھی پہن رکھی تھیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے دوران دہشتگردوں نے ایک مکان میں داخل ہو کر وہاں موجود دس عام شہریوں کو بھی ہلاک کر دیا جن میں چار مرد، تین عورتیں اور تین بچے تھے۔

کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بی بی سی کو ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ اس حملے میں ان کے چار خودکش حملہ آوروں نے حصہ لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی شمالی وزیرستان میں ان کے دو کمانڈروں کی ڈرون حملوں میں ہلاکت کا بدلہ ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان کی جانب سے لکی مروت کے اباخیل اور تاجہ زئی دیہات میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے تھے جن میں مقامی لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ کسی قسم کا کوئی قومی لشکر یا امن کمیٹی کی طرح کی تنظیم نہ تشکیل دیں اور نہ ہی ایسے کسی گروپ کا حصہ بنیں۔بی بی سی
انا للہ وانا علیہ راجعون
اللہ تبارک وتعالی پاکستان اور عالم اسلام کی حفاظت فرمائے آمین ثم آمین

pervaz khan
02-03-2013, 02:55 PM
ان لله وان اليه راجعون