PDA

View Full Version : با دام کا مہنگا نسخہ چھوڑیں،



سیما
02-04-2013, 04:28 AM
نیو یارک…طالبعلموں کے لئے امتحان میں اچھے نمبر لانے کا ایک آسان اور سستا نسخہ سامنے آیا ہے۔ امریکا میں پانی کے فوائد پر کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پانی کا زیادہ استعمال صرف جلد کی ترو تازگی اور شادابی کا ظامن نہیں بلکہ اس سے ذہن بھی تیز ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے دما غ کو تیز کر نے کے مہنگے با دا م کھا نا ہی ضر ور ی نہیں ہے کیو نکہ انسانی دماغ کا 60 فیصد حصہ پانی سے بنا ہوا ہے اس لیے پانی کا زائد استعمال ذہن کو توانارکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پانی پینے سے جسم میں نمکیات کی کمی نہیں ہوتی اور ذہنی کمزوریوں سے بھی نجات ملتی ہے۔

بےباک
02-04-2013, 08:29 AM
شکریہ سیما جی
لگتا ھے آپ کو پتہ لگ گیا ہے ہم بادام کھاتے ہیں ، :smiley-eatdrink020:

انجم رشید
02-04-2013, 12:29 PM
شکریہ سیما جی
لگتا ھے آپ کو پتہ لگ گیا ہے ہم بادام کھاتے ہیں ، :smiley-eatdrink020:


ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ ا ،،،،،،،،،، ویسے سیما بہن دوسری جنگ عظیم میں ایک ڈاکٹر تھا جس کی ڈیوٹی اشیا میں تھی لکھتے ہیں ہم جنگی قیدی بن گئے میرے پاس مریضوں کو دینے کے لیے کوئی دوا موجود نہیں تھی میں مریضوں کا صرف پانی سے علاج کرتا تھا سب مریضوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پلاتا تھا اور اکثر مریض پانی سے ہی صحت یاب ہو جاتے تھے ۔
بہت بہت شکریہ آپ کا

pervaz khan
02-04-2013, 01:55 PM
اچھی شئیرنگ کا شکریہ

نگار
02-07-2013, 12:28 AM
شکریہ سیما جی
لگتا ھے آپ کو پتہ لگ گیا ہے ہم بادام کھاتے ہیں ، :smiley-eatdrink020:


یہ پوسٹ دیکھ کر ہی تو میں نے بادام کھانے چھوڑ دئیئے ، اب صرف اس ڈبہ کو سونگھتا ہوں جس میں بادام رکھے ہوتے ہیں ،
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھ اھاھا
اب تو گھر میں ایک ٹیوب ویل لگانا پڑے گا بادام کی جگہ
ھاھاھاھاھاھا
مفید معلومات اور بچت کرنے کا طریقہ بتانے پہ آپ کا بہت شکریہ