PDA

View Full Version : نیا سال آیا



ٹیا
12-11-2010, 11:00 PM
مبارک ہو بچو ، نیاسال آیا
خوشی اور مسرت کا پیغام لایا
نئے سال سے آرزوئیں نئی ہوں
امنگیں نئی، جستجوئیں نئی ہوں
نئے سال سے دل میں کرلو ارادہ
کہ پڑھنے میں محنت کروگے زیادہ
غریبوں، یتیموں کی خدمت کروگے
بزرگوں، ضعیفوں کی عزت کروگے
نہ ماں باپ کو تم ستاؤگے ہرگز
نہ جھوٹے بہانے بناؤ گے ہرگز
بزرگوں کی راہوں پہ چلتے رہوگے
وہ جس رہ سے روکیں گے، اس سے رکوگے
پڑھوگے جو ، اس پرکروگے عمل تم

نہ بیکار کھوؤگے اب ایک پل تم
گزاروگے گر اس طرح زندگانی
تو ہوں گے خدا اور نبی تم سے راضی
:shy::shy::shy::shy:

بےباک
12-13-2010, 10:48 PM
بہت ہی خوب ، شاندار ،
واقعی نظم بہت ہی زبردست ہے ،

تانیہ
12-15-2010, 10:14 PM
واہ...بہت خوب