PDA

View Full Version : پہلا زنا انسان کی آنکھ کرتی ہے۔ (حضرت علی علیہ سلام)



تا بی
02-14-2013, 01:30 AM
کچھ لوگ ایہ کہتے ہیں کہ قرآنی آیات و احادیث میں باقاعدہ طور پر ویلنٹائن ڈے کا ذکر نہیں کہ ویلنٹائن ڈے نہ مناؤ یا کچھ ایسا سو منع کیوں کیا جا رہا ہے بھئی؟

س۔ ویلنٹائن ڈے پر ہوتا کیا ہے؟

ج۔ لڑکا لڑکی/مرد عورت نا محرم لڑکا لڑکی کو گلاب دے کر گفٹس دے کر یہ دن سیلیبریٹ کرتے ہیں کارڈز دیتے ہیں جن پر آئی لوّ یو کی گردان ہوتی اس کو محبت کا اظہار کہا جاتا ہے ملنا ملانا ہوتا ہاتھوں میں ہاتھ لئے ہوٹلنگ ہوتی ہے غرض کئی معاملات ہوتے

ویلنٹائن ڈے کے لئے خصوصی اہتمام ہوتا

سرخ جوڑے زیبائش غرض ہر وہ کام ہوتا جس کے متعلق قرآن پاک میں احکام واضع

1۔ قرآن پاک میں واضع "اے ایمان والو! شیطان کے راستوں پر نہ چلو، اور جو شخص شیطان کے نقوشِ قدم پر چلتا ہے تو وہ یقیناً بے حیائی اور برے کاموں (کے فروغ) کا حکم دیتا ہے، سورہ النور آیت 21" کیا یہ دن بے حیائی پر منبی نہیں؟
2۔ اور اپنی آرائش و زیبائش کو ظاہر نہ کیا کریں اور وہ اپنے بناؤ سنگھار کو (کسی پر) ظاہر نہ کیا کریں سورہ النور آیت 31 کیا ویلنٹائن ڈے پر پارٹیز کے نام پر اس کے خلاف کام نہیں ہو رہے؟

3۔ کیا اس آیت کے خلاف اس دن جا کر لڑکی ایک نا محرم کے لیے گھر سے قدم باہر نہیں نکالتی؟ سورہ الاحزاب آیت 33

4۔ مرد کسی عورت سے تنہائی میں نہ ملے جب تک کہ اس کے ساتھ اس کا محرم نہ ہو اور کوئی عورت اپنے محرم کے بغیر ہر گز کسی جگہ کا سفر نہ کرے۔‘‘(بخاری و مسلم و ترمذی شریف) "کیا کبھی سنا فلاں لڑکے نے ماں کی موجودگی میں انی ویلنٹائن کو گفٹ اور روز دئیے یا لڑکی نے والد یا بھائی کی موجودگی میں اپنے ویلنٹائن سے ملنے آئی؟؟

5۔ تنہائی میں ملیں تو غیر اخلاقی حرکات بھی سرزد ہوتی ہیں جس میں مصافحہ اور بہت کچھ ہے حدیث:- کسی غیر محرم عورت کو چھونے سے بہتر ہے اپنے سر میں لوہے کا سُوا مار لوبیہقی شریف جلد 4 حدیث 5545
6۔ حدیث:- جو کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے گا وہ انہیں میں سے ہو گا۔
ابوداؤد جلد 2 صفحہ 559

ویلنٹائن کا ڈے منانا غلط ہے اسلام کی روشنی میں
جزاک اللہ عزوجل