PDA

View Full Version : کیا ہوگا ہمارا؟؟؟



تا بی
02-15-2013, 12:48 AM
ابھی ٹیلی ویژن پر ایک پروگرام دیکھ رہا تھا---
ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ایک محترمہ سے پوچھا گیا کہ کیا ویلنٹائن ڈے منانا اسلام میں جائز ہے----
تو مجھے یقین نہیں آیا کہ وہ محترمہ ایسا جواب دیں گی---

صرف ویلنٹائن دے کو جائز قرار دینے کیلئے اس کا جواب تھا کہ
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ بھی تو رسول ﷺ سے محبت کرتی تھی اور انکی بھی تو لو love میرج تھی----

مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کس طرح اپنے غصہ کا اظہار کروں--
جن خرافات کا اُس دور میں نام و نشان نہیں تھا ہم آج کے نام نہاد مسلمان یہودیوں کے رسم و رواج کو جائز قرار دینے کیلئے اپنے اسلام کا غلط استمعال کرتے ہیں---
کیا ہوگا ہمارا؟؟؟---

نگار
02-15-2013, 06:38 PM
شائد اس لڑکی کو اسلام سے زیادہ لو میرج کی پڑی ہوئی تھی اس لیے ایسا جواب دیا
انسان بھی اپنے فائدے کے لیے کیسے کیسے چال اور بہانے بناتا ہے
اللہ سب کو ایسی فضول بدعات سے بچائے
آمین
بہت بہت شکریہ