PDA

View Full Version : احاديث



نجم الحسن
02-21-2013, 07:19 PM
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا
اے عورتوں کی جماعت صدقہ کیا کرو اور کثرت سے استغفار کیا کرو, میں نے جہنم میں تمہاری تعداد سب سے زیادہ دیکھی ہے.
(اس کی وجہ ہے کہ) تم لعن طعن زیادہ کرتی ہو اور رفیق حیات کی ناشکری کرتی ہو. میں نے نہیں دیکھا کہ عقل اور دین میں ناقص ہونے کے باوجود کوئی چیز عقل مند آدمی پر تم سے زیادہ غالب آتی ہو.
عقل کی کمی 2 عورتوں کی گواہی ایک مرد کے برابر ہونا.
دین کا نقص (مہینے میں ان ایام میں) کئی دن نماز نہ پڑھنا اور رمضان میں روزے نہ رکھ پاناہے.
سنن ابن ماجہ 4003
جلد 5
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا
بہت سی عورتیں جو دنیا میں باریک کپڑے پہننے والی ہیں وہ آخرت میں ننگی ہوں گی. (الله ان كو رسوا کرے گا.
صحیح بخاری:
1126 جلد 2
5844, 6218 جلد 7
7069 جلد 8
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا
ميں اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے بڑا کوئی فتنہ (آزمائش) نہیں چھوڑتا.
سنن ابن ماجہ 3998
جلد 5
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا
يہ دنیا سرسبز و میٹھی ہے. الله تعالی تمہیں اس میں (دوسروں کا) خلیفہ بنا کر یہ دیکھے گا کہ تم لوگ کیسے عمل کرتے ہو. خبردار دنیا (کے شر) سے بچو اور عورتوں (کی وجہ سے گمراہ ہونے) سے بچو.
سنن ابن ماجه_
نجم الحسن

pervaz khan
02-22-2013, 03:06 PM
جزاک اللہ

نگار
02-22-2013, 03:51 PM
جزاک اللہ بھائی

آپ کا شکریہ