PDA

View Full Version : حکایاتِ رومیؒ



ابوسفیان
02-22-2013, 02:08 AM
ہیرا اور جوہری



ایک جگہ کوڑے کا ڈھیر پڑا تھا ۔۔۔ ایک مرغ اس کو کریدنے لگا۔۔۔ اسی کوشش اور جستجو میں اس کو ہیرا پڑا نظر آیا۔۔۔ بولا کہ بیشک تو بیش قیمت ہے مگر۔۔۔۔ مجھے اس سے کیا۔۔۔ تو اگر کسی جوہری کو مل گیا ہوتا تو تیری قدر کرتا۔۔۔ تجھے اپنی دستار میں سجاتا۔۔۔ بہتر تھا کہ تیر ےعوض مجھے کسی اناج کا دانہ مل گیا ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔
http://urdulook.info/imagehost/?dm=LP2K (http://urdulook.info/imagehost/?pm=LP2K)




عشق



مولانا رومی ؒ ایک دن خرید و فروخت کے سلسلے میں بازار تشریف لے گئے ۔۔۔۔ ایک دکان پر جا کر رک گئے دیکھا کہ ۔۔۔ ایک عورت کچھ سودا سلف خرید رہی ہے ۔۔۔ سودا خریدنے کے بعد اس عورت نے جب رقم ادا کرنا چاہی تو دکاندار نے کہا۔۔۔۔

" عشق میں پیسے کہاں ہوتے ہیں چھوڑو پیسے اور جاؤ"

اصل میں یہ دونوں عاشق اور معشوق تھے ۔۔۔ مولانا رومیؒ یہ سن کر غش کھا کر گر پڑے ۔۔۔ دکاندار سخت گھبرا گیا اس دوران میں وہ عورت بھی وہاں سے چلی گئی ۔۔۔ خاصی دیر بعد جب مولانا رومیؒ کو ہوش آیا تو دکاندار نے پوچھا۔۔۔

مولانا آپ کیوں بے ہوش ہوئے۔۔۔؟

مولانا رومی نے جواب دیا۔۔۔۔۔

میں اس بات پر بے ہوش ہوا کہ۔۔۔ تم اور اس عورت میں عشق اتنا قوی اور مضبوط ہے کہ۔۔ دونوں میں کوئی حساب کتاب نہیں ۔۔۔ جبکہ اللہ کے ساتھ میرا عشق اتنا کمزور ہے کہ۔۔۔ میں تسبیح گن کر کرتا ہوں۔۔۔۔"

◌◌◌◌◌◌◌◌◌◌◌

سیما
02-22-2013, 05:54 AM
جزاک اللہ
مگر ایک بات سمجھ نہیں آئی تسبیع تو ہوتی ہی 33یا 99 ہے نا تو اس میں گنا کیسا ؟

ابوسفیان
02-23-2013, 12:00 AM
آپنے حکایت تو پڑھی مگر دھیان لگاکر نہیں پڑھی!!!
پسند کرنے کا شکریہ

مولانا کے الفاظ اسطرح ہیں ۔ ۔ ۔غورکریں ۔
“ جبکہ اللہ کے ساتھ میرا عشق اتنا کمزور ہے کہ۔۔۔ میں تسبیح گن کر کرتا ہوں۔۔۔۔"

سیما
02-23-2013, 05:13 AM
جی ٹھیک ہے ویسے میں تو سوچا تو تھا مگر سچ بات ہے مجھے اچھے سے سمجھ تو اب بھی نہیں آیا
مگر کوئی بات نہیں پھر سے پڑھ کر سمجھ جاونگی ۔۔۔ اپکا بہت بہت شکریہ

بےباک
02-23-2013, 11:10 AM
شکریہ ابوسفیان جی ۔
بہت ہی اچھی طرح بیان فرمایا ،
۔۔۔
سیما جی کو اب اچھی طرح سمجھ آ جائے گی ،
جب تسبیح کے 33 یا 99 دانے شمار کرتے ہیں یعنی گنتے ہیں یا کاونٹ کرتے ہیں ۔ یعنی اللہ تعالی کے نام کی تسبیح کتنی مرتبہ پڑھی ۔۔

مولانا رومی فرماتے ہیں ،کہ میں گنتی کرتا رہتا ھوں ،کہ آج میں نے کتنی دفعہ اللہ کو یاد کیا ہے ،کتنی تسبیح پڑھی ہے ،تو آج ان کو علم ہوا کہ جس سے آپ کو عشق کو وھاں حساب کتاب کیا کرنا اور گِنتی کر کے کیوں یاد کرنا ۔
بات بالکل ٹھیک ہے نا ، سبق آموز ہے ۔

pervaz khan
02-23-2013, 03:11 PM
جزاک اللہ

ابوسفیان
02-24-2013, 01:33 AM
جزاک اللہ بےباک جی
اور شکریہ بھی