PDA

View Full Version : دوائے دل



نجم الحسن
02-22-2013, 11:54 PM
دوائے دل
شبلی رحمہ اللہ عليه نے ایک حکیم سے کہا : مجھے گناہوںکا مرض ہے ، اگر اس کی دوا بھیآپ کے پاس ہوتو عنایت کیجئے ۔ سامنے تنکے چننے والا شخص یوں گویاہوا : ” شبلی یہاں آﺅ میں اس کی دوا بتاتا ہوں :
”حیا کے پھول،صبر و شکو کے پھل،عجز ونیاز کی جڑ، غم کی کونپل، سچائی کے درخت کےپتے،ادب کی چھال، حسن اخلاق کے بیج، یہ سب لے کر ریاضت کے ہاون دستہ میں کوٹنا شروع کرو اور اشک پشیمانی کا عرق انمیں روز ملاتے رہو، ان سب کو دلکی دیگچی میں بھر کر شوق کے چولہے پر پکاﺅ، جب پک کر تیار ہوجائے تو صفا کے قلب کیصافی میں چھان لینا، اور شیریں زبان کی شکر ملا کر محبت کی تیز آنچ دینا، جس وقت تیار ہوکر اترے تو اس کو خوف خدا کی ہوا سے ٹھنڈا کر کے استعمال کرنا “ ۔ شبلی رحمہ اللہ عليه نے نگاہ اٹھا کر دیکھا تو وہ دیوانہ غائب ہو چکا تھا ۔نجم الحسن

pervaz khan
02-23-2013, 03:35 PM
جزاک اللہ