PDA

View Full Version : کردار



ابوسفیان
02-26-2013, 02:24 AM
کردار
₪₪
کہتے ہیں کہ ۔۔۔۔ انسان خود عظیم نہیں ہوتا بلکہ اس کا کردار اسے عظیم بنا دیتا ہے ۔۔۔
انسان کا کردار اتنا بلند ہونا چاہیے کہ ۔۔۔۔ اگر اس دنیاں میں رہے تو ۔۔۔
لوگ اس سے دوبارہ ملنے کی تمنا کریں۔۔۔۔
اگر اس دنیا سے چلا جائے تو لوگ اسے اچھے لفظوں میں یاد کریں۔۔۔ :photosmile:



حسد کیے بغیر،
₪₪₪

کلاس روم میں سناٹا طاری تھا۔
طلبا کی نظریں کبھی استاد کی طرف اٹھتیں اور کبھی بلیک بورڈ کی طرف
استاد کے سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں تھا
سوال تھا ہی ایسا
استاد نے کمرے میں داخل ہوتے ہی بغیر ایک لفظ کہے
بلیک بورڈ پر ایک لمبی لکیر کھینچ دی۔
پھر اپنا رخ طلبا کی طرف کرتے ہوئے پوچھا،
’’تم میں سے کون ہے جو اس لکیر کو چھوئے بغیر اسے چھوٹا کر دے ؟‘‘۔


’’یہ ناممکن ہے ۔‘‘


کلاس کے سب سے ذہین طالبعلم نے آخر کار اس خاموشی کو توڑ تے ہوئے جواب دیا۔
’’لکیر کو چھوٹا کرنے کے لیے اسے مٹانا پڑے گا اور آپ اس لکیر کو چھونے سے بھی منع کر رہے ہیں ۔‘‘
باقی طلبا نے بھی گردن ہلا کر اس کی تائید کر دی۔
استاد نے گہری نظروں سے طلبا کو دیکھا اور کچھ کہے بغیر بلیک بورڈ پر پچھلی لکیر کے متوازی مگر اس سے بڑ ی ایک اور لکیر کھینچ دی۔
جس کے بعد سب نے دیکھ لیا کہ استاد نے پچھلی لکیر کو چھوئے بغیر اسے چھوٹا کر دیا تھا۔
طلبا نے آج اپنی زندگی کا سب سے بڑ ا سبق سیکھا تھا۔
دوسروں کو نقصان پہنچائے بغیر،
ان کو بدنام کیے بغیر،
ان سے حسد کیے بغیر،
ان سے الجھے بغیر ان سے آگے نکل جانے کا ہنر چند منٹ میں انہوں نے سیکھ لیا تھا۔ :photosmile:





گرم جوشی
₪₪₪


اگر آپ ہر شخص سے اچھی طرح پیش آئے ۔۔۔ ہاتھ دبا کر مصافحہ کیا۔۔۔۔ قریب بیٹھے اور۔۔۔ گرم جوشی سے باتیں کیں۔۔۔۔ تو نتائج نہایت پریشان کن ہوسکتے ہیں۔۔۔۔۔ وہ خوامخواہ متاثر ہوجائے گا۔۔۔۔ اور نہ صرف دوبارہ ملنا چاہے گابلکہ ۔۔۔ دوسروں سے تعارف کرادےگا۔۔۔ یہ تیسروں سے ملائیں گے ۔۔۔ اور وہ اوروں سے ۔۔۔۔ چنانچہ اتنے ملاقاتی اور۔۔۔۔ واقف کار اکھٹے ہوجائیں گے کہ ۔۔۔۔ آپ چھپتے پھریں گے ۔۔۔۔
ممکن ہے کہ ۔۔۔ لوگ متاثر ہوکہ آپ کو بھی متاثر کرنا چاہیں۔۔۔۔ وہ بلا ضرورت بغل گیر ہوں گے ۔۔۔ ہاتھ دبائیں گے اور۔۔۔ قریب بیٹھنے کی کوشش کریں گے۔۔۔۔ لہٰذا کسی کو متاثر کررہے ہیں تو۔۔۔ خیال رکھئے کہ ۔۔۔ آپ اور اس شخص کے درمیان کم از کم تین گز کا فاصلہ ہو۔۔۔۔ ورنہ وہ متاثر ہوتے ہی۔۔۔۔ آپ سے بغل گیر ہونے کی کوشش کرے گا۔۔۔۔ ہوسکتا ہے کہ ۔۔۔ کہیں آپ بھی اس سے متاثر ہوجائیں۔۔۔ زندگی پہلے ہی کافی پیچیدہ ہے ۔۔۔۔ کبھی مت کہئے گا کہ ۔۔۔ آپ سے مل کر خوشی ہوئی ۔۔۔ بلکہ اس سے پوچھئے کہ ۔۔۔ کہیں وہ تو آپ سے مل کر خوش نہیں ہورہا۔۔۔اگر یہ بات ہے تو خبردار رہئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :290:
₪ ₪ ₪ ₪ ₪ ₪ ₪ ₪
شفیق الرحمان کی کتاب“ حماقتیں“ سے اقتباس:Ghelyon:

انجم رشید
02-26-2013, 11:00 AM
بہت بہت شکریہ

ابوسفیان
02-26-2013, 11:56 PM
http://urdulook.info/imagehost/?di=BPNX