PDA

View Full Version : چقندر کی بھاجی



تانیہ
11-24-2010, 03:51 PM
چقندر کی بھاجی


اشیاء

تازہ چقندر آدھ کلو املی کا گودا آدھا کپ ہلدی ایک چائے کا چمچ کھو پر ایک چھٹا نک پساہوا رائی کے دانے ایک چائے کا چمچ سرخ مرچ تین عدد چاول چند دانے کٹری پتہ 15عدد ارہر کی دال چھلکوں والی ایک گرم آئل یاگھی ایک کھانے کا چمچ

ترکیب ۔

چقندر کو کدوکش کر لیں ایک کھلے منہ کی دیگیجی میں دو کپ پانی ڈال کر کدوکش کےا ہوا چقندر ڈالیں ۔ پھری ہلدی اورنمک ڈال کر اس کو درمیانی آنچ پر پکائیں ۔ہیاں تک کہ چقندر گل جاہیں ۔اب مصالحہ بنانے کے لئے کدوکش کےا ہوا کھوپرا رائی پابت سرخ مرچ اور چاول کے چند دانے الگ دیگیچی میں پون کپ پانی کے ساتھ ملائیں ۔ اب ایک کٹراہی میں املی کے گودے کو تھوڑا سا پانی ڈال کر ابالیں ۔پھر اس میں ابلے ہوئے چقندر کے آمیزے کو شامل کرکے اسے پانچ منٹ تک پکائیں جب یہ آمیز ہ خشک ہونے لگے ۔تو اس میں پہلے تیا ر ہوا مصالحہ ملاکر کر درمیانی انچ پرپکائیں ۔ انچ دینا بند کردیں ۔ایک فرائی پین میںڈال کر رائی اور ارہر کی دال ڈالیں جب دانے چٹننے لگیں تو آنچ دےنا بند کر دیں اورکٹری پتے اس تیل میں ڈال دیں چند سکینڈ بعد اسے چقندر پر بگھاردیں ۔اب اسے مزید تیس سکینڈ تک پکائیں ۔ چقندر کی گرم گرم بھاجی اپنے دستر خوان کی زینت بنائیں ۔

سقراط
04-21-2011, 10:19 PM
آج تو کھا ہی لی میں نے چقندر کی بھاجی سمجھ نہیں آیا شاید مزے کی تھی :sad52:

تانیہ
04-22-2011, 05:18 PM
آج تو کھا ہی لی میں نے چقندر کی بھاجی سمجھ نہیں آیا شاید مزے کی تھی :sad52:


ہاہا سقراط جی کھا بھی لیا اور پتہ بھی نہیں چلا کہ مزے کی تھی یا نہیں
آپکا تو وہی حساب ہے کہ ڈیڑھ کلو برفی کھانے کے بعد کہتے ہیں ایک گلاب جامن دینا منہ میٹھا کرنا ہے ........ہاہا

گلاب خان
04-22-2011, 10:57 PM
چقندر بھت عمدھ پر مے کیسے جانو پکایا بھی آپ نے اکیلے کھا کر ہم سب کو ترسا رہی ہیں یے تو سراسر نا انصافی ہے چلیں کوی بات نھی بھر حال یے اچھا پکتا ہے بھت خوب