PDA

View Full Version : دنیا۔۔۔۔تاریخ کے آینئے میں



فرحان اشرف
02-28-2013, 02:28 PM
محترم اردو منظرایڈمن صاحب
اسلام علیکم
‘‘دنیا۔۔۔۔تاریخ کے آئینےمیں“ کے عنوان سے میں نیا سلسلہ شروع کر رہا ہوں۔
اس سے قبل ایک سلسلہ “آج کا دن تاریخ میں“ شروع کیا تھا جو مسلسل جاری نہ رہ سکا۔
اُس سلسلہ کے کو ڈیلیٹ کر دیں۔
امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری وساری رہے گا۔
انشاء اللہ

فرحان اشرف
02-28-2013, 02:31 PM
یکم جنوری
یکم جنوری630ء۔۔۔۔حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کی جانب اپنے جانثاروں کے ساتھ فیصلہ کن معرکہ کے لئے روانہ ہوئے(جہاں انہوں نے بغیر کسی خون خرابے کے فتح حاصل کی)۔
یکم جنوری1899ء۔۔۔۔ کیوبا سے اسپینی تسلط کا خاتمہ ہوا۔
یکم جنوری1904ء۔۔۔۔سابق صدر پاکستان فضل الہی چوہدری گجرات میں پیدا ہوئے۔
یکم جنوری1906ء۔۔۔۔برٹش انڈیا میں معیاری وقت کا نفاذ عمل میں آیا۔
یکم جنوری1944ء۔۔۔۔سابق وزیراعظم ظفراللہ خان جمالی ،روجھاں جمالی بلوچستان میں پیدا ہوئے۔
یکم جنوری1945ء۔۔۔۔فرانس کی اقوام متحدہ میں شمولیت۔
یکم جنوری1948ء۔۔۔۔تقسیم ہند کے بعد بھارت نے پاکستان کوواجب الاداپانچ سو پچاس ملین روپے دینے سے انکار کردیا۔
یکم جنوری1956ء۔۔۔۔سوڈان میں مصر اور برطانیہ کے مشترکہ راج کا خاتمہ ہوا۔
یکم جنوری1983ء۔۔۔۔ارپانیٹ باضابطہ طور پر انٹرنیٹ پروٹوکول(انٹرنیٹ) میں تبدیل ہوئی۔
یکم جنوری1985ء۔۔۔۔برطانیہ میں موبائل فون کی پہلی کال ووڈا فون سے ملائی گئی۔
یکم جنوری1985ء۔۔۔۔انٹرنیٹ کا ڈومین نام سسٹم تخلیق کی گیا۔
یکم جنوری2007ء۔۔۔۔بلغاریہ اور رومانیہ کی یورپی یونین میں شمولیت۔

فرحان اشرف
02-28-2013, 02:33 PM
2 جنوری
2 جنوری1492ء۔۔۔۔سقوطِ غرناطہ : اندلس (اسپین) سے عربوں کی حکومت کا خاتمہ ہوا۔
2 جنوری1839ء۔۔۔۔چاند کی پہلی تصویر(فرانس کے فوٹوگرافر لوئس ڈاگوری نے )کھینچی۔
2 جنوری1857ء۔۔۔۔برطانوی فوجیوں کا بھارتی شہر کلکتہ پر قبضہ۔
2 جنوری1919ء۔۔۔۔لیتھوانیاکو آزادی حاصل ہوئی۔
2 جنوری1942ء۔۔۔۔جنگ عظیم دوم: فلپائن کے دارالحکومت منیلا پر جاپانی افواج کا قبضہ۔
2 جنوری1972ء۔۔۔۔ پاکستان کی تمام اہم صنعتوں کو قومیا لیاگیا۔
2 جنوری1974ء۔۔۔۔ارجنٹینا میں ہولناک آتشزدگی،ایک اعشاریہ دو ملین ایکٹر حصہ جل کر راکھ ہو گیا۔
2 جنوری1977ء۔۔۔۔ پاکستان میں زرعی اصلاحات کا نفاذ عمل میں آیا۔
2 جنوری1992ء۔۔۔۔فیڈرل شریعت کورٹ نے رِباکو غیر اسلامی قرار دے دیا۔

فرحان اشرف
02-28-2013, 02:35 PM
3 جنوری
3 جنوری1836ء۔۔۔۔منشی نول کشور، سب سے بڑے اردومطبع کے علم دوست مالک علی گڑھ میں پیدا ہوئے۔
3 جنوری1921ء۔۔۔۔ترکی کا آرمینیا کے ساتھ امن بات چیت کا آغاز۔
3 جنوری1925ء۔۔۔۔ میسولینی نے اٹلی کی پارلیمنٹ تحلیل کر کے عنان حکومت سنبھال لی۔
3 جنوری1953ء۔۔۔۔گورنر جنرل غلام محمد نے نیشنل میوزیم کراچی کا افتتاح کیا۔
3 جنوری1955ء۔۔۔۔ بلوچستان، مغربی پاکستان پر مشتمل ون یونٹ میں شا مل ہوا۔
3 جنوری1958ء۔۔۔۔ویسٹ انڈیز فیڈریشن کا قیام عمل میں آیا۔
3 جنوری1959ء۔۔۔۔الاسکا، امریکا کی انچاسویں ریاست بنا۔
3 جنوری1961ء۔۔۔۔امریکا نے کیوبا سے سیاسی روابط کا خاتمہ کر دیا۔
3 جنوری1962ء۔۔۔۔گلشن آرا عالم، نوٹری پبلک کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بنیں۔
3 جنوری1966ء۔۔۔۔ایوب خان، لال بہادر شاستری کے ساتھ بات چیت کے لیے گول میز کانفرنس میں شرکت کے لیے تاشقند روانہ ہوئے۔
3 جنوری1988ء۔۔۔۔مارگریٹ تھیچر طویل مدت تک حکمرانی کرنے والی برطانوی وزیر اعظم بن گئیں۔
3 جنوری2007ء۔۔۔۔صدر پرویز مشرف کا بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام سے انکار۔

فرحان اشرف
02-28-2013, 02:37 PM
4 جنوری
4 جنوری1762ء۔۔۔۔انگلینڈ نے اسپین اور نیپال سے اعلان جنگ کیا۔
4 جنوری1809ء۔۔۔۔ لوئس بریل ،نابیناافراد کے لیے تحریر اور مطالعے کے موجد ،کا وپرے (پیرس) میں پیدا ہوئے۔
4 جنوری1931ء۔۔۔۔مولانا محمد علی جوہر لندن میں گول میز کانفرنس کے دوران انتقال کر گئے۔
4 جنوری1932ء۔۔۔۔برطانوی ایسٹ انڈیا کے وائسرائے ویلنگٹن نے گانڈھی اور نہروکو گرفتار کیا۔
4 جنوری1948ء۔۔۔۔ برما (میانمار) نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔
4 جنوری1950ء۔۔۔۔ پاکستان نے کمیونسٹ پیکنگ گورنمنٹ آف چائنا کو تسلیم کیا۔
4 جنوری1959ء۔۔۔۔لیونا ون پہلا خلائی طیارہ تھا جو چاند کی زمین پر اترا۔
4 جنوری1965ء۔۔۔۔ ممتاز شاعر ٹی ایس ایلیٹ کا انتقال ہوا۔
4 جنوری1967ء۔۔۔۔ فنون لطیفہ ،موسیقی اور حقوقِ نسواں کی حامی بیگم عطیہ فیضی کا انتقال ہوا۔
4 جنوری1990ء۔۔۔۔صوبہ سندھ میں مسافر ٹرین حادثے میں تین سوافراد جاں بحق ہو گئے۔
4 جنوری2005ء۔۔۔۔صدر جنرل پرویز مشرف نے کاروکاری کے انسداد کے قانون پر دستخط کئے۔
4 جنوری2006ء۔۔۔۔سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ السعودنے بھارتی شہر دہلی کی جامع مسجد کی مرمت کے لئے امداد کی پیش کش کی۔

فرحان اشرف
02-28-2013, 02:38 PM
5 جنوری
5 جنوری1592ء۔۔۔۔تاج محل تعمیر کروانے والے معروف مغل شہنشاہ شاہجہاں کا یوم پیدائش۔
5 جنوری1909ء۔۔۔۔کولمبیا نے پنامہ کی آزادی تسلیم کی۔
5 جنوری1925ء۔۔۔۔مسز نیلی ٹیلر راس پہلی امریکی خاتون گورنر بنیں۔
5 جنوری1928ء۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کی پیدائش۔
5 جنوری2002ء۔۔۔۔کھٹمنڈو میں گیارہویں سارک کانفرنس کے جنرل پرویز مشرف کا واجپائی سے تاریخی مصافحہ۔
5 جنوری2004ء۔۔۔۔ایران نے مصر کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
5 جنوری2012ء۔۔۔۔پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ریڈیو، ٹی وی اور فوک موسیقی کے ایک مشہور عوامی گلوکار رسول بادشاہ انتقال کرگئے۔

فرحان اشرف
02-28-2013, 05:23 PM
6جنوری
6جنوری۔۔۔۔جنگی لاوارثوں کا عالمی دن۔
6جنوری 1883ء۔۔۔۔ولادت خلیل جبران، لبنانی مصنف۔
6جنوری 1918ء۔۔۔۔وفات جرمن ریاضی دان جورج کنٹور ۔
6جنوری 1959ء۔۔۔۔ولادت کیپل دیو، بھارتی کرکٹر۔
6جنوری 1966ء۔۔۔۔ولادت اے ار رحمان، بھارتی موسیقار۔
6جنوری2010ء۔۔۔۔ دنیا کی بلند ترین عمارت برج دبئی جو کہ برج خلیفہ بھی کہلاتی ہے، کا افتتاح کر دیا گیا۔

فرحان اشرف
02-28-2013, 05:26 PM
7 جنوری
7 جنوری1610ء۔۔۔۔ ممتاز ماہر فلکیات گلیلیو گلیلی نے مشتری کے چار چاندوں کا مشاہدہ کیا۔
7 جنوری1782ء۔۔۔۔بینک آف نارتھ امریکا،امریکا کا پہلا کمرشل بینک کھولا گیا۔
7 جنوری1797ء۔۔۔۔اٹلی کا موجودہ پرچم پہلی بار استعمال کیاگیا۔
7 جنوری1892ء۔۔۔۔ خدیف مصر ، توفیق پاشا کا قاہرہ میں انتقال ہوا۔
7 جنوری1911ء۔۔۔۔مشہور اردو شاعر فیض احمد فیض کا یوم پیدائش۔
7 جنوری1932ء۔۔۔۔تحریک پاکستان کے رہنما سر محمدشفیع کا انتقال ہوا۔
7 جنوری1949ء۔۔۔۔جینز(خلیوں)کی پہلی تصویر جنوبی کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم پیس اینڈ بیکر نے لی۔
7 جنوری1953ء۔۔۔۔امریکا نے پہلا ہائیڈروجن بم بنایا۔
7 جنوری1959ء۔۔۔۔ امریکا نے کیوبا میں فیڈل کا ستروکی حکومت کو تسلیم کیا۔
7 جنوری1975ء۔۔۔۔سینئر وزیر حیات محمد شیر پاو¿ پشاور بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔
7 جنوری1975ء۔۔۔۔ اوپیک نے خام تیل کی پیداوار میں دس فیصد اضافے کا اعلان کیا۔
7 جنوری1992ء۔۔۔۔عمران خان نے اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا۔
7 جنوری1999ء۔۔۔۔امریکی صدر بل کلنٹن کے مواخذے کاآغاز۔

فرحان اشرف
02-28-2013, 05:32 PM
8جنوری
8جنوری1935ء۔۔۔۔ولادت ایلوس پریسلے، امریکی گلوکار۔
8جنوری1977ء۔۔۔۔ پاکستان میں 1977ءکی انتخابی مہم کیلیے حزب اختلاف کی جماعتوں نے باہمی اتحاد سے پاکستان نیشنل الائنس بنانے کا اعلان کیا۔
8جنوری2007ء۔۔۔۔وفات انور پیرزادہ، سندھی شاعر۔
8جنوری2011ء۔۔۔۔ امریکی کانگرس کی رکن گیبریالا گفرڈز ایک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئیں جبکہ چھے دیگر افراد ہلاک ہو گئے۔

فرحان اشرف
02-28-2013, 05:34 PM
9 جنوری
9 جنوری1760 ء۔۔۔۔براری گھاٹ کے میدان میں افغانوں کے ہاتھوں مرہٹوں کو شکست ۔
9 جنوری1882ء۔۔۔۔آسکروائلڈ نے نیویارک میں پہلا لیکچر دیا۔
9 جنوری1913ء۔۔۔۔امریکا کے سینتیس ویں صدر رچرڈ نکسن کی پیدائش۔
9 جنوری1960ء۔۔۔۔ پاکستان میں پہلی بار یوم دفاع منایا گیا۔
9 جنوری1977ء۔۔۔۔صدر پاکستان فضل الہی نے وزیراعظم کی درخواست پر اسمبلیاں تحلیل کر دیں تاکہ نئے انتخابات کروائےجا سکیں۔
9 جنوری1991ء۔۔۔۔ سپاہ صحابہ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مولانا قاسمی کو جھنگ میں قتل کر دیاگیا۔
9 جنوری1996ء۔۔۔۔پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سلطان راہی کو گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر نا معلوم ڈاکوو¿ں نے گولی مار کر قتل کردیا۔
9 جنوری2003ء۔۔۔۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی۔
9 جنوری2004ء۔۔۔۔ امریکا نے عراقی صدر صدام حسین کو جنگی قیدی قرار دے دیا۔
9 جنوری2005ء۔۔۔۔محمود عباس فلسطینی اتھارٹی کے صدر منتخب ہوئے۔
9 جنوری2006ء۔۔۔۔بوسنیا میں اقوام متحدہ کے سابق کمانڈرجنرل سر مائیکل روس نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کوانٹرویو میں صدر ٹونی بلیئر پر عراق جنگ کے خلاف مواخذہ کرانے کاکہا۔
9 جنوری2007ء۔۔۔۔ایپل کمپیوٹر کمپنی نے آئی فون متعارف کرایا۔

فرحان اشرف
02-28-2013, 05:38 PM
10 جنوری
10 جنوری1920ء۔۔۔۔ لیگ آف نیشنز کا قیام عمل میں آیا۔
10 جنوری1946ء۔۔۔۔لندن میں اقوام متحدہ کی پہلی جنرل اسمبلی کا قیام ہوا۔
10 جنوری1946ء۔۔۔۔امریکی افواج نے چاند سے رابطہ رکھنے والا پہلا ریڈار تشکیل دیا۔
10 جنوری1946ء۔۔۔۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا پہلا اجلاس لندن میں منعقد ہوا۔
10 جنوری1955ء۔۔۔۔ گورنر جنرل غلام محمد نے اورینٹ ایئرویز کو پی آئی اے میں مدغم کرنے کا آرڈینس جاری کیا۔
10 جنوری1966ء۔۔۔۔ پاکستان اور بھارت نے معاہدہ تاشقند پر دستخط کئے۔
10 جنوری1988ء۔۔۔۔ معروف ناول نگار جمیلہ ہاشمی کا انتقال ہوا۔
10 جنوری1989ء۔۔۔۔کیوبن فورسز کا انگولا سے انخلا۔
10 جنوری1992ء۔۔۔۔لاہور اسلام آباد موٹر وے کی تعمیر کا آغاز ہوا۔
10 جنوری2003ء۔۔۔۔شمالی کوریا نے جوہری عدم پھیلاو کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کئے۔

فرحان اشرف
02-28-2013, 05:43 PM
11 جنوری
11 جنوری 1972ء۔۔۔۔ولادت امینڈا پیٹ، امریکی اداکارہ۔
11 جنوری 1978ء۔۔۔۔وفات ابن انشاء، اردو شاعر۔
11 جنوری 1993ء۔۔۔۔وفات مخدوم محمد زمان طالب المولیٰ، سندھی شاعر و دانشور۔
11 جنوری2008ء۔۔۔۔ آج اسلامی سال کی یکم تاریخ ہے، آج سے 1429ھ کا آغاز ہو رہا ہے۔
11 جنوری 2008ء۔۔۔۔ جنوبی افریقہ کے عظیم آل راونڈر شان پولاک نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
11 جنوری 2008ء۔۔۔۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ نے حبیب بینک لمیٹیڈ کو فائنل میں شکست دے کر 50ویں قائد اعظم ٹرافی جیت لی۔
11 جنوری 2008ء۔۔۔۔وفات ایڈمنڈ ہلری ، نیوزی لینڈ کا کوہ پیما۔

بےباک
02-28-2013, 07:37 PM
آپ نے بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے
جزاک اللہ
آپ اس سلسلے کو مکمل ضرور کیجیے گا ،

آپ کی اردو زبان سے محبت کا اظہار ہوتا ہے ،
آپ شاباش کے مستحق ہیں ، یہ حقائق نامہ تاریخ کے آئینے میں آپ خود ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں ،

:photosmile::photosmile::photosmile::photosmile::p hotosmile:

فرحان اشرف
03-02-2013, 08:14 PM
12 جنوری
12 جنوری کے واقعات دستیاب نہیں ہو سکے۔

فرحان اشرف
03-02-2013, 08:17 PM
13 جنوری
13 جنوری1610ء۔۔۔۔گلیلیو گلیلی نے چوتھے سیارے جیوپیٹرکودریافت کیا۔
13 جنوری1915ء۔۔۔۔اٹلی کے شہر ایویزانو میں شدید زلزلہ،انتیس ہزار آٹھ سو افراد ہلاک۔
13 جنوری1932ء۔۔۔۔ سکھر بیراج کی تعمیر مکمل ہوئی ۔
13 جنوری1938ء۔۔۔۔چرچ آف انگلینڈ نے نظریہ ارتقا کو تسلیم کر لیا ۔
13 جنوری1943ء۔۔۔۔طیاروں میں حادثوں سے حفاظت کے لیے ای جیکشن سیٹ متعارف کرائی گئی ۔
13 جنوری1953ء۔۔۔۔مارشل ٹیٹو یو گو سلاویہ کے صدر بنے ۔
13 جنوری1955ء۔۔۔۔ممتاز موسیقار اور گلوکار استاد ب±ندو خاں کراچی میں انتقال کرگئے ۔
13 جنوری1958ء۔۔۔۔تینتالیس ممالک کے سائنسدانوں نے جوہری تجربے پر پابندی لگانے کے لئے اقوام متحدہ سے درخواست کی ۔
13 جنوری1978ء۔۔۔۔ناسا نے پہلی خاتون آسٹروناٹ کو خلا میں بھیجنے کے لیے نامزد کیا ۔
13 جنوری2003 ء۔۔۔۔کینیڈا اور امریکا کے ماہرین فلکیات نے نیپچون کے گرد گردش کرنے والے تین چاند دریافت کئے ۔
13 جنوری2007ء۔۔۔۔صومالیہ میں مارشل لاءکے نفاذکااعلان۔
13 جنوری2007ء۔۔۔۔بحرالکاہل کے شمال مغربی حصے میں 8.2کی شدت کازلزلہ،جس کے بعد روس،جاپان،مارکس آئرلینڈ،ویک،آئرلینڈ،مڈوے آئرلینڈ،جنوبی مارینا آئرلینڈ،گوام،مارشل آئرلینڈ اور تائیوان میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ۔

فرحان اشرف
03-02-2013, 08:22 PM
14جنوری
14جنوری1761ء۔۔۔۔احمد شاہ ابدلی اور مرہٹوں کے مابین پانی پت کی تیسری لڑائی لڑی گئی۔
14جنوری1761ء۔۔۔۔ہندوستان میں پانی پت کے مقام پراحمد شاہ درانی کی زیر قیادت افغانیوں اور مرہٹوں کے درمیان جنگ لڑی گئی،جس میں افغانوں کو تاریخی فتح حاصل ہوئی۔
14جنوری1860ء۔۔۔۔معروف ناول نگار اور صحافی عبدالحلیم شرر پیدا ہوئے۔
14جنوری1900ء۔۔۔۔پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا یوم پیدائش۔
14جنوری1929ء۔۔۔۔ افغان شہنشاہ امان اللہ کو تخت سے دست بردار کر دیاگیا۔
14جنوری1989ء۔۔۔۔برطانیہ میں ایک ہزار کے قریب مسلمانوں نے سلمان رشدی کے اسلام کے خلاف لکھے نازیبا کلمات نذر آتش کیے۔
14جنوری1994ء۔۔۔۔ امریکی صدر کلنٹن اور روسی صدر بورس یلسن نے میزائل عدم پھیلاو¿ کے معاہدہ کریملن پر دستخط کیے۔
14جنوری2002ء۔۔۔۔گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد کابل میں بند پاکستانی سفارت خانہ کھول دیاگیا۔
14جنوری2005ء۔۔۔۔ورلڈ ٹریڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے دنیا بھر میں پولیو کے مریضوں کی تعدادمیں ایک تہائی اضافے کاانکشاف کیا۔
14جنوری2005ء۔۔۔۔اسرائیل فلسطین تنازعہ:محمود عباس فلسطین کے صدر منتخب،اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو مکمل طور پرسیل کردیا۔
14جنوری2012ء۔۔۔۔کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا 16 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔

فرحان اشرف
03-02-2013, 08:25 PM
15 جنوری
15 جنوری 1918ء۔۔۔۔ولادت جمال عبدالناصر، سابق مصری صدر۔
15 جنوری2008 ء۔۔۔۔پاکستان میں آٹے اور گندم کی زبردست کمی، گھی، اور پیاز سمیت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ۔

فرحان اشرف
03-02-2013, 08:27 PM
16 جنوری
16 جنوری کے واقعات دستیاب نہیں ہو سکے۔

فرحان اشرف
03-02-2013, 08:31 PM
17 جنوری
17 جنوری1757ء۔۔۔۔جرمنی کاروس سے اعلان جنگ۔
17 جنوری1945ء۔۔۔۔سوویت فورسز نے پولینڈ کے دارالحکومت وارساپر قبضہ کرکے مکمل طور پرتباہ کردیا۔
17 جنوری1946ء۔۔۔۔اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
17 جنوری1948ء۔۔۔۔ہالینڈ اور انڈونیشیاجنگ بندی پر رضامند ہوئے۔
17 جنوری1951ء۔۔۔۔چین نے کوریا سے جنگ بندی سے انکار کیا۔
17 جنوری1994ء۔۔۔۔امریکا کے شہر لاس اینجلس میں شدید زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.6 ریکارڈکی گئی زلزلے کے نتیجے میں ساٹھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ شہر کو تیس بلین کا مالی نقصان ہوا۔
17 جنوری1995ء۔۔۔۔جاپان کے شہر کوبے میں ہولناک زلزلہ، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر7.3 ریکارڈ کی گئیزلزلے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مالی نقصان ہوا جبکہ چھ ہزار چار سو چونتیس افراد لقمہ اجل بنے۔

فرحان اشرف
03-02-2013, 08:36 PM
18 جنوری
18 جنوری1733ء۔۔۔۔امریکا کے شہر بوسٹن میں پہلی بار برفانی ریچھ نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔
18 جنوری1778ء۔۔۔۔ برطانوی مہم جو ± کیپٹن کک نے جزیرہ ہوائی کا سراغ لگایا۔
18 جنوری1896ء۔۔۔۔امریکا میں پہلی بار ایکس رے مشین نمائش کے لئے پیش کی گئی۔
18 جنوری1919ء۔۔۔۔ جنگ عظیم اول: پیرس امن کانفرنس کا آغاز ہوا۔
18 جنوری1953ء۔۔۔۔زیر لب اور حرف آشنا کی مصنفہ اور معروف ترقی پسند شاعر جاں نثار اختر کی اہلیہ صفیہ اختر کا یوم وفات۔
18 جنوری1955ء۔۔۔۔ شہرہ آفاق افسانہ نگار سعادت حسن منٹو چوالیس برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔
18 جنوری1960ء۔۔۔۔امریکا اور جاپان کے درمیان دفاعی معاہدہ۔
18 جنوری1968ء۔۔۔۔ اگر تلہ سازش کیس میں شیخ مجیب الرحمن کو گرفتار کر لیاگیا۔
18 جنوری1974ء۔۔۔۔اسرائیل اور مصر کے درمیان جنگی ہتھیاروں کا معاہدہ طے پایا۔
18 جنوری1978ء۔۔۔۔ممتاز ادیب اور فلسفی پروفیسر محمد حسن عسکری کا انتقال ہوا۔
18 جنوری1993ء۔۔۔۔حقوق انسانی کے علمبردار مارٹن لوتھرکنگ کی یاد میں امریکا کی تمام ریاستوں میں پہلی بار دن منایاگیا۔
18 جنوری2005ء۔۔۔۔اقوام متحدہ کے زیر انتظام قدرتی آفات سے بچاو¿ کی عالمی کانفرنس جاپان میں منعقد ہوئی۔

فرحان اشرف
03-02-2013, 08:39 PM
19 جنوری
19 جنوری1966ء۔۔۔۔اندراگاندھی بھارت کی تیسری وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔
19 جنوری1986ء۔۔۔۔اسپین نے اسرائیل کو تسلیم کیا۔
19 جنوری1993ء۔۔۔۔آئی بی ایم نے اپنے نقصان کا اعلان کیاآئی بی ایم کو انیس سو بانوے میں چار اعشاریہ نو سات بلین ڈالر کا نقصان ہوا جو امریکی تاریخ میں بد ترین نقصان سمجھا جاتا ہے۔
19 جنوری1996ء۔۔۔۔پاکستان کے جنگجو ہیرو سدھیر جہاں فانی سے رخصت ہوئے۔
19 جنوری2005ء۔۔۔۔بھارت نے الزام عائدکیا کہ پاکستانی فوج نے فائر بندی کا معاہدہ توڑ کر کشمیری سرحد پر مارٹرگولے فائر کیے جبکہ پاکستان نے بھارتی الزام مسترد کیا۔
19 جنوری2005ء۔۔۔۔سونامی دو ہزار چار:ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ چھبیس ہزار سے تجاوز کر گئیانڈونیشیا کے حکام کے مطابق صرف انڈونیشیا میں ہلاک شدگان کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد تھی۔

فرحان اشرف
03-02-2013, 08:42 PM
20 جنوری
20 جنوری1029ء۔۔۔۔سلجوق حکمران سلطان الپ ارسلان کا یوم پیدائش۔
20 جنوری1783ء۔۔۔۔برطانیہ ،فرانس اور اسپین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا۔
20 جنوری1841ء۔۔۔۔ برطانیہ نے ہانگ کانگ پر قبضہ کرلیا۔
20 جنوری1915ء۔۔۔۔ سابق صدر پاکستان غلام اسحاق خان بنوں میں پیدا ہوئے۔
20 جنوری1926ء۔۔۔۔ معروف شاعر اور کالم نگار جمیل الدین عالی دہلی میں پیدا ہوئے۔
20 جنوری1926ء۔۔۔۔ ممتاز ادیبہ قراة العین حیدر کا یوم پیدائش۔
20 جنوری1944ء۔۔۔۔عالمی جنگ دوئم:رائل ایئر فورس نے برلن پر تیئس سو ٹن وزنی بم گرائے۔
20 جنوری1969ء۔۔۔۔رچرڈ نکسن نے امریکا کے صدر کا حلف اٹھایا۔
20 جنوری1981ء۔۔۔۔ ایران نے باون مغوی امریکی رہا کئے۔
20 جنوری1988ء۔۔۔۔ممتاز سیاستدان خان عبدالغفار خان کا پشاور میں انتقال ہوا۔
20 جنوری1996ء۔۔۔۔خان عبدالغفار خان باالمعروف باچا خان کا یوم وفات۔
20 جنوری1996ء۔۔۔۔یاسرعرفات فلسطینی اتھارٹی کے صدر منتخب ہوئے۔
20 جنوری2001ء۔۔۔۔جارج بش نے دوبارہ امریکا کے تینتالیسویں صدر کا حلف اٹھایا۔
20 جنوری2005ء۔۔۔۔کیوبا نے پبلک مقامات پرسگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی واضح رہے کہ سگار کیوبا کی بنیادی برآمدی اشیاءمیں شمار کیاجاتا ہے۔

ٹیکسٹ ماسٹر
03-02-2013, 09:58 PM
دنیا کلینڈر کے آئینےمیں
(تاریخ اور کلینڈر میں فرق ھے )
ماشآء اللہ بہت اچھا مضمون ھے اور بہت دلچسپ بھی ھے انکی ابتدا ھی مین یہ رفتار ھے تو ماشآءاللہ جلد ھی یہ ماھر ھوجائیں گے از راہ مذاق ھم نے نام میں تھوڑی سی تبدیلی کی تھی کیونکہ مضمون کا نام پڑھ کر ھم سمجھے کہ دنیا کی کوئی نئی تاریخ رقم کی جارہی ھے اور ھمارے یہ نئے بھائی فرحان اشرف کوئی تاریخ داں ھیں مگر مضمون دیکھ کر اندازہ ھوا کہ یہ جنرل نالج کا کوئی معلوماتی مضمون ھے ھمارے تاریخ یعنی ھسٹری کے سبجیکٹ میں کوئی ھیلپ نہیں کر سکے گا مگر پھر بھی ایک مبتدی ھوکر ماشآء اللہ بہت اچھا مضمون تحریر فرما یا ھے انہوں نے جس پر انکی تاریف نہ کرنازیادتی ھوگی اور یہ زیادتی ھم جیسے مبتدی سے نہین ھوسکتی ھے اسلئے ھم اس خوبصورت مضمون پر انکو شاباش کا ایک پورا ٹوکرا دیتے ھیں اور ان سے درخواست کرتے ھین کہ اس قسط وار مضمون کے ساتھ ساتھ دوسرے ایک ایک قسط کے مضامین پر بھی طبع آزمائی کرتے رھیں تاکہ اور اپنے جیسے مبتدیوں کے لئے مشعل راھ ثابت ھوں
،،،،،،،،،،،،،،، تنقیدوتبصرہ نگار ۔۔۔آپکے خدمت گزار ۔۔ ٹیکسٹ ماسٹر ۔۔۔۔

فرحان اشرف
03-04-2013, 03:32 PM
ٹیکسٹ ماسٹر صاحب
حوصلہ افزائی کا شکریہ۔
انشاء اللہ تاریخی مضامین کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔
دراصل الیکشن کی آمد آمد ہے،اس لیے پولیس ڈیوٹی سے فرصت نہیں ملتی۔
میری کوشش ہے کہ مضامیں کا سلسلہ جلد شروع کروں۔
“دنیا۔۔۔۔کلینڈر کے آیئنے میں“ عنوان ہی ٹھیک ہے، آپ اس سلسلہ کا عنوان تبدیل کر دیں۔
شکریہ

محمداشرف يوسف
03-04-2013, 03:46 PM
ہمت پہ ہمت کرتے جا
بہیت ہی اچھا

فرحان اشرف
03-04-2013, 03:52 PM
21جنوری
21جنوری1612ء۔۔۔۔ اردو کے پہلے صاحب ِدیوان شاعر اور شہر اورنگ آباد (حیدرآباد) کے بانی قلی قطب شاہ کا انتقال ہوا۔
21جنوری1911ء۔۔۔۔جنوب مشرقی فرانس میں پہلی مونٹے کارلو ریلی کا آغاز ہوا۔
21جنوری1924ء۔۔۔۔ انقلاب روس کے رہنما ولادیمیر لینن انتقال کر گئے۔
21جنوری1925ء۔۔۔۔البانیہ کا جمہوریہ ہونے کا اعلان۔
21جنوری1941ء۔۔۔۔دوسری عالمی جنگ :آسٹریلیا اور برطانیہ کی فوجوں نے لیبیا کے شہر تبروک پر حملہ کیا۔
21جنوری1979ء۔۔۔۔سیارہ نیپچون شمسی قمری کا بیرونی سیارہ بنا۔
21جنوری1994ء۔۔۔۔ سیاسی اتحاد،پاکستان اسلامک فرنٹ تحلیل ہو گیا۔
21جنوری2001ء۔۔۔۔ پاکستان کے تمام صوبے انیس سواکیانوے تقسیم ِ آب کے معاہدے پر متفق ہوگئے۔
21جنوری2006ء۔۔۔۔کوسوو کے صدر ابراہیم روگوا کا انتقال ہوا۔
21جنوری2007ء۔۔۔۔ترکی میں یو ٹیوب ویب سائٹ پر دوسری بار پابندی عائد کر دی گئی یو ٹیوب ویب سائٹ میں ترکش صدر مصطفی کمال اتا ترک سے متعلق نازیبا ویڈیو کلپس نشر کیں تھیں۔
21جنوری2007ء۔۔۔۔نڈونیشیا کے ساحل میں سات اعشاریہ تین کی شدت سے زلزلہ آیا جس نے بلند و بالا عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا جس کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

فرحان اشرف
03-04-2013, 03:54 PM
22 جنوری
22 جنوری1263ء۔۔۔۔ جید عالم دین امام ابن تیمیہ رحمت اللہ علیہ حران(شام)میں پیدا ہوئے۔
22 جنوری1561ء۔۔۔۔ انگریز مفکر اور مضمون نگار فرانسس بیکن کا یوم پیدائش۔
22 جنوری1910ء۔۔۔۔ انگستان کی ملکہ وکٹوریہ تریسٹھ سال تخت نشین رہنے کے بعد انتقال کرگئیں۔
22 جنوری1927ء۔۔۔۔آرسنل ایف سی اور شیفلڈیونائیٹڈکے درمیان ہونے والے فٹبال میچ میں دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ریڈیو پر لائیوکمینٹری نشرکی گئی۔
22 جنوری1962ء۔۔۔۔امریکا کی ایک آرگنائزیشن نے کیوبا کی ممبر شپ معطل کر دی۔
22 جنوری1970ء۔۔۔۔ بوئنگ سات چار سات نے نیو یارک اور لندن کے مابین پہلی باقاعدہ پرواز کا آغاز کیا۔
22 جنوری1981ء۔۔۔۔ ممتاز تاریخ داں اور جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی کا انتقال ہوا۔
22 جنوری1998ء۔۔۔۔مشہور مزاحیہ شاعر دلاور فگار کراچی میں انتقال کرگئے۔
22 جنوری2003ء۔۔۔۔اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ القاعدہ اور عراق میں کوئی تعلق نہیں۔
22 جنوری2005ء۔۔۔۔سونامی:دو ہزار چار میں بحرہ ہند میں آنے والے ہولناک زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے برطانیہ کے شہر کارڈف کے ملینیئم اسٹیڈیم میں چیرٹی کانسرٹ کاا نعقاد ہوا جس میں متاثرین زلزلہ کے لئے دو اعشاریہ چارملین ڈالر کی امدادی رقم جمع کی گئی۔
22 جنوری2006ء۔۔۔۔ایوو مولرس بولیویاکے پہلے مقامی صدر منتخب۔

فرحان اشرف
03-04-2013, 03:56 PM
23 جنوری
23 جنوری638ء۔۔۔۔اسلامی کلینڈر کاآغاز۔
23 جنوری1556ء۔۔۔۔چین کے شہر شانکسی میں ہولناک زلزلہ،آٹھ لاکھ تیس ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے۔
23 جنوری1897ء۔۔۔۔ ہندوستان تحریک آزادی کے رہنما سبھاش چندربوس اڑیسہ کے علاقے کٹک میں پیدا ہوئے۔
23 جنوری1943ء۔۔۔۔ جنگ عظیم دوم: برطانوی افواج نے لیبیا کے شہر طرابلس پرقبضہ کرلیا۔
23 جنوری1961ء۔۔۔۔وینزویلا میں آئین کا نفاذ۔
23 جنوری1963ء۔۔۔۔ پاکستان کے تیسرے وزیراعظم محمد علی بوگرہ ڈھاکا میں انتقال کرگئے۔
23 جنوری1978ء۔۔۔۔سوئیڈن ایروسول اسپرے پرپابندی عائدکرنے والا دنیاکاپہلاملک بناایروسول اسپرے کے حوالے سے سائنسدانوں نے انکشاف کیا تھا کہ اس سے زمین کی اوزون لیئر کوخطرہلاحق ہے۔
23 جنوری1988ء۔۔۔۔ خان عبدالغفار خان کو ( وصیت کے مطابق ) جلال آباد میں دفن کر دیا گیا۔
23 جنوری1989ء۔۔۔۔ تاجکستان میں زلزلے سے ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے۔
23 جنوری1998ء۔۔۔۔ امریکی عدالت نے ایمل کانسی کو سزائے موت دے دی۔
23 جنوری2001ء۔۔۔۔ کانگو میں قبائلی اور فرقہ وارانہ فسادات میں دو سو افراد ہلاک۔
23 جنوری2002ء۔۔۔۔امریکی صحافی ڈینیئل پرل کو کراچی میں اغوا کر لیاگیا۔
23 جنوری2004ء۔۔۔۔یورپی اسپیس ایجنسی نے سیارہ مریخ کے جنوبی حصہ میں پانی کی تشخیص کی۔
23 جنوری2007ء۔۔۔۔صومالیہ جنگ:ایتھوپیا نے موغادیشو سے فوجیں واپس بلانے کا سلسلہ شروع کیا۔

فرحان اشرف
03-04-2013, 03:58 PM
24جنوری
24جنوری1857ء۔۔۔۔جنوبی ایشیا میں یونیورسٹی آف کلکتہ کا قیام عمل میں آیا۔
24جنوری1984ء۔۔۔۔ایپل کمپیوٹر نے میسنٹوش پرسنل کمپیوٹر کی نمائش کے لئے پیش کیا۔
24جنوری2004ء۔۔۔۔یم ای آر بی راکٹ سیارہ مارس کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کے بعد رابطہ کاآغاز کیاگیا۔
24جنوری2007ء۔۔۔۔صومالیہ جنگ:امریکی فوج نے القاعدہ کے مشتبہ ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا۔

فرحان اشرف
03-04-2013, 03:58 PM
25جنوری
25جنوری1942ء۔۔۔۔عالمی جنگ دوئم:تھائی لینڈ نے امریکا اور برطانیہ سے جنگ کا اعلان کیا۔
25جنوری1955ء۔۔۔۔سوویت یونین نے جرمنی سے جنگ ختم کی۔
25جنوری2004ء۔۔۔۔میخائل ساکشاویلی نے جارجیا کے صدر کا حلف اٹھایا۔
25جنوری2005ء۔۔۔۔امریکی فوجی حکام نے مزید دو سال کے لئے ایک لاکھ بیس ہزار فوجیوں کی عراق میں تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
25جنوری2006ء۔۔۔۔خلا بازوں کی بین الاقوامی ٹیم نے دنیا سے مماثلت رکھنے والے سیارے کی تشخیص کییہ سیارے زمین سے پچیس ہزار سال دور ملکی وے سے قریب ہے۔
25جنوری2006ء۔۔۔۔پاکستان نے پاک ایران اور بھارت گیس پائپ لائن کو ختم کرنے کی امریکی درخواست کو مسترد کیا۔

فرحان اشرف
03-04-2013, 04:14 PM
26جنوری
26جنوری1531ء۔۔۔۔پرتگال کے شہر لسبن میں ہولناک زلزلہ،تیس ہزار افراد ہلاک۔
26جنوری1837ء۔۔۔۔مشیگان امریکا کی چھبیسویں ریاست بنی۔
26جنوری1934ء۔۔۔۔جرمنی اور پولینڈ کے درمیان امن معاہدہ پردستخط۔
26جنوری1980ء۔۔۔۔اسرائیل اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کاقیام۔
26جنوری2004ء۔۔۔۔افغانستان میں نئے آئین کا نفاذ۔
26جنوری2007ء۔۔۔۔سائنسدانوں نے تمباکو کے انسانی دماغ پر منفی اثرات کی نشاندہی کی۔

فرحان اشرف
03-05-2013, 02:28 PM
http://urdulook.info/imagehost/image.php?di=1TOA

فرحان اشرف
04-05-2013, 06:42 PM
27 جنوری
27 جنوری 1974ء۔۔۔۔ولاد ت چمنڈا واس، سری لنکا کرکٹر
27 جنوری 1979ء۔۔۔۔ ولادت ڈینیل وٹوری، نیوزی لینڈ کرکٹر

فرحان اشرف
04-05-2013, 06:45 PM
28 جنوری
28 جنوری1932ء۔۔۔۔جاپان کا شنگھائی پر قبضہ۔
28 جنوری1933ء۔۔۔۔چوہدری رحمت علی نے پاکستان کا نام تجویز کیا۔
28 جنوری1942ء۔۔۔۔انیس سوبیالیس:جرمن فوجوں کا لیبیا کے شہر بنغازی پر قبضہ۔
28 جنوری1955ء۔۔۔۔فرانس کے صدر نکولس سرکوزی پیدا ہوئے۔
28 جنوری2003ء۔۔۔۔امریکی صدر بش نے اپنے خطاب میں عراقی صدر صدام حسین پرافریقہ سے یورینیم حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔
28 جنوری2007ء۔۔۔۔دنیا کی طویل العمر خاتون ایما ٹلمین جن کا تعلق امریکا سے تھا،ایک سو چودہ سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

فرحان اشرف
04-05-2013, 06:47 PM
29 جنوری
29 جنوری 1926ء۔۔۔۔ ولادت عبد السلام، نوبل انعام یافتہ پاکستانی ماہر طبیعیات

فرحان اشرف
04-05-2013, 06:48 PM
30 جنوری
30 جنوری1922ء۔۔۔۔ورلڈ لاءڈے،پہلی بار منایا گیا۔
30 جنوری1933ء۔۔۔۔ایڈولف ہٹلر نے جرمنی کے چانسلر کا حلف اٹھای۔
30 جنوری1954ء۔۔۔۔بیلجیم نے سوویت یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ختم کیا۔
30 جنوری1972ء۔۔۔۔پاکستان کی کامن ویلتھ گیمز سے علیحدگی۔
30 جنوری1989ء۔۔۔۔افغانستان کے شہر کابل میں امریکی سفارتخانہ بند کردیا گیا۔
30 جنوری2003ء۔۔۔۔ بیلجیم نے باضابطہ طور پر ہم جنس شادی کو قانوی قرار دیا۔
30 جنوری2005ء۔۔۔۔انیس سو اٹھاون کے بعد عراق میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد۔

فرحان اشرف
04-05-2013, 06:49 PM
31 جنوری
31 جنوری 743ء۔۔۔۔وفات امام محمد باقر علیہ السلام، پانچویں شیعہ امام
31 جنوری 1975ء۔۔۔۔ ولادت پریتی زنٹا، بھارتی اداکارہ
31 جنوری 2004ء۔۔۔۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان پر ایٹمی ٹیکنالوجی کے پھیلاوء کا الزام لگایا گیا۔
31 جنوری 2008ء۔۔۔۔ تار کٹنے سے انٹرنیٹ، ٹیلی فون، اور ٹیلیوڑن کی سروس بھارت، اور مشرق وسطی میں متاثرہوئی۔

فرحان اشرف
04-05-2013, 06:51 PM
1 فروری
1 فروری1793ء۔۔۔۔فرانس کا برطانیہ اور ہالینڈ سے اعلان جنگ۔
1 فروری1884ء۔۔۔۔آکسفورڈ ڈکشنری کے پہلے ایڈیشن کی اشاعت۔
1 فروری1924ء۔۔۔۔برطانیہ نے سوویت یونین کو تسلیم کیا۔
1 فروری1972ء۔۔۔۔پہلا سائنٹیفک ہینڈ کیلکولیٹر متعارف کرایا گیا۔
1 فروری1979ء۔۔۔۔آیت اللہ خمینی پندرہ سالہ جلا وطنی کے بعد ایران واپس پہنچے۔
1 فروری1984ء۔۔۔۔چین اور ہالینڈ کے درمیان دوبارہ سفارتی روابط کا آغاز ہوا۔

فرحان اشرف
04-05-2013, 06:52 PM
2فروری
2فروری کے واقعات دستیاب نہیں ہو سکے۔

فرحان اشرف
04-05-2013, 06:53 PM
3 فروری
3 فروری1783ء۔۔۔۔اسپین نے امریکی آزادی تسلیم کی۔
3 فروری1916ء۔۔۔۔کینیڈین دارالحکومت اوٹاوا میں پارلیمنٹ کی عمارت جل کے خاکستر۔
3 فروری1994ء۔۔۔۔امریکی صدر بل کلنٹن نے ویتنام کے خلاف تجارتی پابندی ختم کردی۔
3 فروری1999ء۔۔۔۔جموں اور کشمیر کی سیاسی پارٹی جمہوری جنتا دال کا دوبارہ قیام۔
3 فروری2004ء۔۔۔۔سائنسدانوں نے اجرام فلکی پرغیر شمسی سیارے پر آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی تشخیص کی۔

فرحان اشرف
04-05-2013, 06:55 PM
4 فروری
4 فروریء۔۔۔۔کینسر کا عالمی دن۔
4 فروری1797ء۔۔۔۔ایکواڈور میں ہولناک زلزلے نے اکتالیس ہزار افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
4 فروری1948ء۔۔۔۔ سری لنکا کا یوم آزادی۔
4 فروری1969 ء۔۔۔۔یاسر عرفات فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے چیئرمین بنے۔
4 فروری1976 ء۔۔۔۔گوئٹے مالا اور ہنڈراس میں شدید زلزلہ،تقریباً تئیس ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
4 فروری1998 ء۔۔۔۔افغانستان کے شمالی علاقے میں زلزلہ،دو ہزار تین سوافراد ہلاک۔
4 فروری2004 ء۔۔۔۔یورپین اسپیس ایجنسی نے آئندہ تین عشروں میں چاند،مریخ دیگر سیاروں پر تحقیقات کے لئے سائنسدان اورربوٹ بھیجنے کا اعلان کیا۔
4 فروری2011 ء۔۔۔۔پاکستان کے مشہور اداکار خیام سرحدی کا یوم وفات۔

فرحان اشرف
04-05-2013, 06:56 PM
5 فروری
5 فروری 1958ء ۔۔۔۔جمال عبدالناصر، مصر کے دوسرے صدر منتخب ہوئے۔
5 فروری 1966ء۔۔۔۔لاہور میں مجیب الرحمن نے خالص وفاقی نوعیت کا آئین وضع کرنے کا مطالبہ کیا۔
5 فروری 1989ء۔۔۔۔ آخری سویت فوجیں افغانستان سے پسپائی اختیار کر گئیں۔
5 فروری 2008 ء۔۔۔۔ راولپنڈی میں فوجی بس پر خودکش حملہ، کرنل سمیت 10 جاں بحق، 45 زخمی۔

aliimran
04-05-2013, 06:56 PM
معلوماتی شئیرنگ کے لئے بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فرحان اشرف
04-05-2013, 06:57 PM
6فروری
6 فروری1778 ء۔۔۔۔فرانس نے امریکاکو تسلیم کیا۔
6 فروری1778 ء۔۔۔۔برطانیہ نے فرانس سے جنگ کا اعلان کیا۔
6 فروری1899 ء۔۔۔۔اسپین ،امریکا جنگ:امریکی سینٹ نے امریکا اور اسپین کے درمیان امن معاہدکی منظوری دی۔
6 فروری1904 ء۔۔۔۔روس اورجاپان کے درمیان جنگ کا آغاز۔
6 فروری1911 ء۔۔۔۔آریزونا کے شہر پریسکوٹ میں پہلا اولڈ ایج ہوم کھولا گیا۔
6فروری1935 ء۔۔۔۔ترکی میں خواتین کوپہلی بار انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔

فرحان اشرف
04-05-2013, 06:58 PM
جناب کیسے ہیں آپ؟

فرحان اشرف
04-05-2013, 07:00 PM
7 فروری
7 فروری1238 ء۔۔۔۔منگولوں نے روسی شہر ولادمیر کو آگ لگا دی۔
7 فروری1831 ء۔۔۔۔بیلجیم میں آئین کا نفاذ۔
7 فروری1962 ء۔۔۔۔امریکا نے کیوبا پرتجارتی پابندیاں عائد کیں۔
7 فروری1974 ء۔۔۔۔گرینیڈانے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔
7 فروری1976 ء۔۔۔۔سوویت یونین میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ نے کام شروع کیا۔
7 فروری1995 ء۔۔۔۔انیس سو ترانوے میں امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ رمزی یوسف کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
7 فروری2000 ء۔۔۔۔پاکستان میں بحریہ یونیورسٹی کا قیام۔
7 فروری2004 ء۔۔۔۔سری لنکا کی صدر چندریکا کماراٹنگا نے پارلیمنٹ توڑدی۔
7 فروری2005 ء۔۔۔۔برطانوی خاتون ایلن میک آرتھر نے سمندری بادبان کے ذریعے سب سے کم وقت میں دنیا کے گرد چکر لگا کر ریکارڈ قائم کردیاایلن نے ستائیس ہزار تین سو چون میل کا فاصلہ اکہتر دن اور چودہ گھنٹے اٹھارہ منٹ تینتیس سیکنڈ میں طے کیااس سے پہلے یہ ریکارڈ فرانس کے جویون نے دو ہزار چار میں بنایاتھاانہوں مقررہ فاصلہ باہتر دن اور بائیس گھنٹے چون منٹ بائیس سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔

فرحان اشرف
04-05-2013, 07:01 PM
جناب کیسے ہیں آپ؟
معلوماتی شئیرنگ کے لئے بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

aliimran
04-05-2013, 07:20 PM
جناب کیسے ہیں آپ؟

کرم ہے اللہ کا محترم آپ کی صحت و تندرستی کے لئے دعا گو ہوں۔۔۔۔

تانیہ
04-05-2013, 10:14 PM
بہت معلوماتی شیئرنگ ہے
تھینکس

بےباک
04-06-2013, 09:54 AM
بہت ہی خوب ، فرحان یوسف صاحب ، آپ کی کاوش اصل کام ہے جو تاریخی انسائیکلوپیڈیا ہے ، اس کام کو جاری رکھیئے ،
آپ کا کام محنت طلب ہے اور ان معلومات میں اضافہ بھی وقت کے ساتھ ساتھ ہوتا رہے گا ، اس لڑی کا عنوان تبدیل کرنے کی ضرورت جب محسوس ہو تو ضرور بتائیے گا ،

سقراط
04-06-2013, 05:41 PM
بھائی زبردست تھریڈ بنائی ہے ساری معلومات یہاں دے دیں آپ نے اب مزید کا بھی انتظار رہے گا شکریہ بھائی جان

فرحان اشرف
06-29-2013, 11:34 PM
8 فروری
8 فروری1622 ء۔۔۔۔برطانیہ کے بادشاہ جیمزا ول نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ۔
8 فروری1807 ء۔۔۔۔نپولین نے روسی افواج کو ایے لائیووکے معرکے میں شکست دی۔
8 فروری1952 ء۔۔۔۔ایلزبتھ دوم برطانیہ کی ملکہ بنیں۔
8 فروری1974 ء۔۔۔۔چوراسی دن خلاء میں گزارنے کے بعد امریکی اسپیس ایجنسی کا گروہ زمین پر واپس پہنچا۔
8 فروری1998 ء۔۔۔۔اولمپک میں پہلی بار خواتین کاآئس ہاکی میچ:فن لینڈ نے سوئیڈن کو چھ دو کے اسکور سے مات دی۔
8 فروری2005 ء۔۔۔۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ طے ہوا۔
8 فروری2008 ء۔۔۔۔نبراسکا میں سزائے موت دینے کے لئے برقی کرسی کے طریقے پر پابندی عائد کردی گئی۔

فرحان اشرف
06-29-2013, 11:36 PM
9 فروری
9 فروری1788 ء۔۔۔۔آسٹریا کا روس سے اعلان جنگ
9 فروری1849 ء۔۔۔۔رومانیہ میں جمہوریت کا نفاذ
9 فروری1870 ء۔۔۔۔امریکا کے محکمہ موسمیات کا قیام
9 فروری1904 ء۔۔۔۔جاپان کا روس سے اعلان جنگ
9 فروری1962 ء۔۔۔۔جمیکا نے آزادی کے حصول کے لئے معاہدے پر دستخط کئے
9 فروری1965 ء۔۔۔۔ویتنام جنگ:امریکا کا پہلا فوجی دستہ جنوبی ویتنام بھیجا گیا

فرحان اشرف
06-29-2013, 11:37 PM
10 فروری
10 فروری1846 ء۔۔۔۔برطانیہ نے سوبراو ں میں سکھوں کوحتمی شکست دی
10 فروری1940 ء۔۔۔۔امریکی ڈائریکٹرہاننااور باربیرانے دنیا بھر کے بچوں اور بڑوں میں مقبول کارٹون کردار ٹام اینڈ جیری کو تخلیق کیا۔
10 فروری1996 ء۔۔۔۔انیس سو پچیاسی میں چیس کے ورلڈ چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرنے والے گیرے کسپارو کو پہلی بار آئی بی ایم کے سپر کمپیوٹرڈیپ بلونے چیس گیم میں مات دی
10 فروری2005 ء۔۔۔۔دنیا کی سب سے کم عمر وزنی بچی شکاگو کے اسپتال میں پیدا ہوئیپیدائش کے وقت اسکا وزن آٹھ اعشاریہ چھ اونز تھا
10 فروری2005 ء۔۔۔۔شمالی کوریا نے اعلان کیا کہ اس کے پاس جوہری ہتھیاروں موجود ہیں

فرحان اشرف
06-29-2013, 11:39 PM
11 فروری
11 فروری ء۔۔۔۔جاپان کا قومی دن
11 فروری1752 ء۔۔۔۔امریکا میں پینسلوانیا نامی اسپتال کا افتتاح ہوا،یہ امریکا کا پہلا اسپتال ہے۔
11 فروری1847ء۔۔۔۔ولادت تھامس ایلوا ایڈیسن۔
11 فروری1944 ء۔۔۔۔جرمن افواج نے اٹلی کے علاقے اپریلیا پر دوبارہ قبضہ کیا۔
11 فروری1964 ء۔۔۔۔تائیوان نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے۔
11 فروری1964 ء۔۔۔۔یونانی اور ترک افواج قبرص میں ایک دوسرے کے خلاف صف آرائ ہوئیں۔
11 فروری1978 ء۔۔۔۔.چین نے ارسطو، شکیسپیئراورچارلی ڈکنز کی تصانیف پرسے پابندی ختم کر دی
11 فروری1979ء۔۔۔۔ ایران میںآ یت اللہ خمینی کی قیادت میں اسلامی انقلاب آیا۔
11 فروری1990ء۔۔۔۔ جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا ستائیس سالہ طویل قیدوبند کی صعوبتیں اٹھانے کے بعد رہا ہوئے۔
11 فروری1999ء۔۔۔۔ افغانستان کے صوبے وردک میں چھ اعشاریہ صفر کی شدت سے زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں ستر افراد ہلاک پانچ سو زخمی،سات ہزار مکان تباہ ، جبکہ چودہ ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔
11 فروری2012 ء۔۔۔۔مشہور امریکی گلوکارہ وٹنی ہوسٹن 48 سال کی عمر میں کیلیفورنیا امریکہ میں انتقال کرگئیں۔

فرحان اشرف
06-29-2013, 11:40 PM
12 فروری
12 فروری610ء۔۔۔۔آپ ﷺ پر پہلی وحی نازل ہوئی۔
12 فروری1771 ء۔۔۔۔گستاو ¿ سوم سوئیڈن کے بادشاہ مقرربنے۔
12 فروری1818 ء۔۔۔۔چلی نے اسپین سے آزادی حاصل کی۔
12 فروری1892 ء۔۔۔۔امریکا میں صدر ابراہم لنکن کی تاریخ پیدائش پر قومی چھٹی کااعلان۔
12 فروری1934 ء۔۔۔۔آسٹریا میں خانہ جنگی کا آغاز۔
12 فروری1938 ء۔۔۔۔جرمنی کی فوجیں آسٹریا میں داخل ہوئیں۔
12 فروری1966 ء۔۔۔۔شیخ مجیب الرحمن نے انتخابی مہم کے دوران کراچی میں اپنا چھ نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔
12 فروری1991 ء۔۔۔۔آئس لینڈ نے لیتھونیا کی آزادی تسلیم کی۔